7 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Assistant Commissioner Flags Substandard Work in Bhakral Health Center Renovation

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر نے بھکڑال ہیلتھ سینٹر کی تزئین و آرائش میں غیر معیاری کام پر اعتراض اٹھا دیا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07جنوری 2025ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بنیادی مرکز صحت بھکڑال کا دورہ کیا اور ایک کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ری ویمپنگ میں سینیٹری فٹنگ کے کام کو غیر معیاری اور غیر تسلی قرار دے دیا.نصب شدہ سیپٹک ٹینک پائپ چار انچ قطر کے استعمال کئے گئیجو غیر معیاری ہیں۔پائپ لائنز نصب ہونے کے بعد جھک گئے ہیں جس سے کنٹریکٹر کی پائیداری اور فعالیت کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی جانب سے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود کنٹریکٹر ابھی تک ورک آرڈر بھی فراہم نہ کر سکا۔ اے سی کلر سیداں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اپنی رپورٹ ارسال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنٹریکٹر کو ہدایت جاری کریں کہ وہ پائیدار اور معیاری مواد استعمال کرے شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جلد از جلد تفصیلی ورک پلان شیئر کرنے کا پابند بنایا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 7, 2025) – Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, visited the Bhakral Basic Health Center and expressed dissatisfaction with the sanitary fittings in the ongoing renovation project worth Rs. 10 million.

During the inspection, the assistant commissioner found the installed septic tank pipes to be of substandard quality, with four-inch diameter pipes that were not up to standard. The pipelines sagged after installation, raising concerns about the durability and effectiveness of the contractor’s work. Despite multiple attempts by Deputy District Health Officer (DDHO) Dr. Farhat Ibrahim to contact the contractor, the work order has yet to be provided.

In his report to the Deputy Commissioner Rawalpindi, AC Kallar Syedan recommended directing the contractor to use durable and high-quality materials. He emphasized ensuring transparency and accountability by mandating the contractor to share a detailed work plan promptly to improve the quality of the project.

کلرسیداں میں چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

Goods worth millions of rupees were stolen in two theft incidents in Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07جنوری 2025ء)—کلرسیداں میں چوری کی دو وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔ساجد محمود نے بتایا کہ اس نے اپنا رکشہ ٹی ایم اے افس کے باہر کھڑا کیا اور اپنے گھر چلا گیا صبح واپس آ کر دیکھا تو رکشہ اپنی جگہ پر موجود نہ تھا۔ رکشے کی مالیت آڑھائی لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ دوسری واردات میں کارخانے کے ملازم نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سٹیپلائز چوری کر لیا۔نعمان اصغر نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے راولپنڈی روڈ پر سویٹس کیلئے کارخانہ بنا رکھا ہے اور بجلی کے وولٹیج کو پورا کرنے کیلئے ایک عدد سٹیپلائز رکھا ہوا تھا جسے محمد علی نامی کاریگر نے اپنے کسی ساتھی کی مدد سے چوری کر لیا ہے۔

News in brief…

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07جنوری 2025ء)—برطانیہ کے معروف کاروباری چوہدری اشتیاق احمد نے پاکستان سے گئے ہوئے سماجی کارکن حکیم امجد نواز جنجوعہ کے اعزاز میں سینٹرل لندن میں استقبالیہ دیا جس میں سینیٹر ناصر بٹ،رکن اسمبلی چوہدری شہزاد،عثمان خان،چوہدری عنصر اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07جنوری 2025ء)—سابق کونسلر سعید بھٹی کو گاؤں نلہ مسلماناں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،بابو ظفراقبال بھٹی،بیرسٹر احمد صغیر،علی افسر بھٹی،چوہدری محمد اشفاق،صوفی محمد جمیل،علی اصغر کیانی،محبوب بھٹی،اشفاق بھٹی اور دیگر نے شرکت کی،

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 07جنوری 2025ء)—آزادکشمیر کے معروف صحافی عبدالرزاق نیازی انتقال کر گئے نماز جمازہ اسلام گڑھ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button