کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 06جنوری 2025ء)—پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے اتحاد کے داعی اور ترقی یافتہ جمہوری پاکستان پر پختہ یقین رکھتے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے 97 واں یوم پیدائش کے موقع پر کلرسیداں میں محمد اعجاز بٹ کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے محمد فیاض کیانی،نصیر اختر بھٹی،عاطف اعجاز بٹ نے بھی خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے پاکستانی عوام کو جمہوریت اور آزادی کا شعور دیا۔ان کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا،جس نے نہ صرف پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مستحکم کیا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک نئی پہچان بھی دلائی۔ محمد فیاض کیانی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کیا ان کی سوچ نے عوام کو ایک نئی زندگی دی۔سابق بلدیہ ممبر کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ۔سٹی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نے کہاکہ بھٹو کے دور میں تعلیم، صحت، اور دیگر شعبوں میں ترقی کی بنیاد رکھی گئی جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا۔اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور ملک کی تعمیر و ترقی اور بہتری کیلئے دعا کی گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 6, 2025) — President of Pakistan Peoples Party (PPP) Rawalpindi District, Chaudhry Zaheer Mahmood, praised Zulfiqar Ali Bhutto as a champion of Islamic unity and a firm believer in a progressive and democratic Pakistan. He expressed these views while addressing a ceremony held at the office of Muhammad Ijaz Butt in Kallar Syedan on the occasion of Bhutto’s 97th birth anniversary.
The event was also addressed by Muhammad Fayaz Kayani, Naseer Akhtar Bhatti, and Atif Ijaz Butt. District President Chaudhry Zaheer Mahmood highlighted Bhutto’s role in awakening the Pakistani public to the values of democracy and freedom. He emphasized that under Bhutto’s leadership, Pakistan initiated its nuclear program, strengthening the country’s defense capabilities and enhancing its global stature.
Muhammad Fayaz Kayani remarked that Bhutto revolutionized Pakistani politics and instilled hope and a renewed spirit among the people. Former municipal member Atif Ijaz Butt and City General Secretary Naseer Akhtar Bhatti noted that Bhutto laid the foundation for progress in education, healthcare, and other sectors, significantly improving the quality of life for the masses.
The ceremony concluded with the cutting of a birthday cake and prayers for the nation’s development and prosperity.
بھاری لاگت سے نو تعمیر کلر سیداں دھانگلی کارپٹ سڑک کو اطراف کی جاری تجاوزات سے فوری پاک کرکے حادثوں سے بچایا جائے
The newly constructed Kallar Syedan Dhuangalli Carpet Road, which was constructed at a high cost, should immediately remove encroachments from the surrounding areas to prevent accidents
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 06جنوری 2025ء)—کلرسیداں اور آزادکشمیر کے عوامی حلقوں نے پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاری لاگت سے نو تعمیر کلر سیداں دھانگلی کارپٹ سڑک کو اطراف کی جاری تجاوزات سے فوری پاک کرکے حادثوں سے بچایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ کے درمیان بنک چوک کنوہا چوآ سرصوبہ شاہ میں آئے روز سڑک پر تجاوزات قائم کیئے جا رہے ہیں بنک چوک میں جہاں دوکانیں کارپٹ سڑک تک لگائی جاتی ہیں اطراف میں نالیوں پر بھی دوکانداروں نے سامان رکھ لیا ہے سرصوبہ شاہ میں بھی مختلف دوکانیں پختہ سڑک تک پہنچ آئی ہیں چوآخالصہ سہوٹ میں بھی مختلف دوکانیں عین سڑک پر ہیں جس سے کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب ہائی وے نہ صرف عارضی تجاوزات ختم کرے بلکہ محکمہ مال کے ریکارڈ کو سامنے رکھ کر سڑک کے اطراف میں تمام غیر قانونی تعمیرات ختم کروائی جائیں۔