DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Punjab Bar Council Dismisses Appeal Against Chairman Election Board Kallar Syedan
پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ کلر سیداں کے خلاف اپیل خارج کر دی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 04جنوری 2025ء)— پنجاب بار کونسل نے چیرمین الیکشن بورڈ کلر بار ملک ساجد یاسین کے خلاف صدارتی صدارتی امیدوار عامر حسین ایڈووکیٹ کی اپیل خارج کر دی۔عامر حسین ایڈووکیٹ نے پنجاب بار کونسل میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میں کلر سیداں بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات برائے 2025/26 کیلئے بطور صدارتی امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور چیئرمین الیکشن بورڈ ساجد یاسین ایڈووکیٹ کی اہلیہ ریفانہ ملک ایڈووکیٹ میرے مخالف صدارتی امیدوارہیں جس کی وجہ سے مجھے خدشہ ہے کہ چیئرمین الیکشن بورڈ میرے صدارتی امیدوار کے طور پر جمع کروائے گئے کاغذات کو مسترد کر سکتے ہیں, لہذا پنجاب بار کونسل صدر اور چیئرمین الیکشن بورڈ کو نوٹس جاری کرے کہ 2 جنوری کو ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تا حکم ثانی معطل کرے۔ادھر چیئرمین الیکشن بورڈ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن ساجد یاسین ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں واضح کیا کہ میری اہلیہ ریفانہ ملک ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جس پر پنجاب بار نے چیئرمین الیکشن بورڈ ساجد یاسین ایڈووکیٹ کو الیکشن برائے 2025/26 کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔





