DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Dua e Qul Gathering Held for Late Raja Nadeem Rasheed, Led by Prominent Scholar Dr. Sajid ur Rehman
مرحوم راجہ ندیم رشید کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کی تقریب، نامور سکالر ڈاکٹر ساجد الرحمٰن کی اجتماعی دعا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جنوری2025)
کرنل وسیم جنجوعہ کے بڑھے بھائی نمبر دار راجہ ندیم رشید کے ایصال ثواب کے لیے دعا ئے قل کا اہتمام،ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اجتماعی دعا کی،تفصیل کے مطابق کرین پارٹی کے ضلعی امیر معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل وسیم جنجوعہ سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون، راجہ نویداحمد جرمنی اور راجہ فہیم جنجوعہ بھائی نمبر دار راجہ ندیم رشید (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی دعا ان کی رہائش گا ہ محلہ راجگان کہوٹہ میں منعقد ہوئی دعائیہ محفل میں ملک کے نامور مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن،سید احمد حسین شاہ، مولانا ادریس ہاشمی صدر اہلیسنت صدر تحصیل کہوٹہ،مولانا پروفیسر عبدالصبور سیفی،علامہ زکیر احمد صابری،سابق ایم این اے صداقت عباسی،سابق چیئرمین آرڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ،سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد،سابق امیدوار برائے ایم پی اے انجینئر راجہ نذاکت حسین،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین راجہ فیاض احمد، چیئر مین سجاد ستی، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،کونسلر قاضی عبد القیوم،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سمیت بڑھی تعداد میں علمائے دین سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علمائے دین قرآن و سنت کی روشنی میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کے حوالے سے بیان کیا اور آخر میں اجتماعی طور پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔




