Kallar Syedan: Crime Report Reveals Surge in Murders and Robberies in Tehsil Kallar Syedan in 2024
تھانہ کلرسیداں کی حدود میں گزشتہ برس میں قتل کے 9 مقدمات میں دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
Ikram Ul Haq Qureshi2 days ago
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03جنوری 2025ء)— تھانہ کلرسیداں کی حدود میں گزشتہ برس میں قتل کے 9 مقدمات میں دس افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسی طرح ڈکیتی کے چار مقدمات درج ہوئے جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر کے دس ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کی گئی ۔ سرقہ بالجبر کے 21 مقدمات درج ہوئے جن میں سے ایک ملزم سے دس ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی ۔ بدفعلی کے سات مقدمات میں دس میں سے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح اغواء کے 45 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 39 مغویان کو بازیاب کروا لیا گیا۔منشیات کے 82 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 22 کلو 855 گرام چرس، 675 بوتل شراب اور بیس لیٹر کھلی شراب برآمد کی گئی ۔اسی طرح ناجائز اسلحہ کے پچاس مقدمات درج ہوئے اور پچاس ملزمان کو گرفتار کر کے تین کلاشنکوف،دوط رائفلز ،پانچ بندوق،اکتالیس پستول،ایک خنجر اور 143 روند برآمد کئے ۔ اسی طرح چوری کے 241 مقدمات میں چالیس ملزمان کو چالان کر کے ان کے قبضے سے 17 لاکھ،43 ہزار روپے کی مسروقہ رقم برآمد کی گئی ۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 3, 2025) – In the jurisdiction of Tehsil Kallar Syedan police station, nine murder cases were registered last year, resulting in the deaths of ten individuals. Four robbery cases were recorded, with one suspect apprehended and a stolen amount of Rs. 10,000 recovered.
A total of 21 cases of theft and robbery were filed, with one suspect arrested and Rs. 10,000 recovered. In sexual assault cases, eight out of ten suspects were arrested in seven reported cases.
Furthermore, 45 kidnapping cases were reported, and 39 victims were successfully recovered. The police registered 82 narcotics cases, leading to the seizure of 22.855 kg of hashish, 675 bottles of liquor, and 20 litres of illicit alcohol.
Fifty cases related to illegal weapons possession were recorded, resulting in the arrest of 50 suspects. Police confiscated three Kalashnikovs, two rifles, five shotguns, 41 pistols, one dagger, and 143 rounds of ammunition.
In 241 theft cases, 40 suspects were charged, and stolen goods worth Rs. 1.743 million were recovered from them.
تھانہ کلر سیداں پولیس کے تفتیشی آفیسر نے مبینہ فائرنگ کے مقدمے میں درج ملزمان جبران صفدر کیانی اور محمد ولید کیانی کو دوران تفتیش بے گناہ ثابت کر دیا
Kallar Syedan Police Clear Jabran Safdar Kayani and Muhammad Waleed Kayani in Firing Case Investigation
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03جنوری 2025ء)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے تفتیشی آفیسر نے مبینہ فائرنگ کے مقدمے میں درج ملزمان جبران صفدر کیانی اور محمد ولید کیانی کو دوران تفتیش بے گناہ ثابت کر دیا جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمود جسرا نے ملزمان کے فاضل کونسل محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کی استدعا پر دائر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس کر دی ہے ۔یاد رہے کہ مقدمے کے مدعی دانیال نویذر نے درج مقدمے میں الزام لگایا تھا کہ میں اپنے بچوں کے بال کٹوا رہا تھا کہ اسی اثنائ میں مسمی جبران صفدر آیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی اور پستول نکال کر سیدھا فائر کیا جو مجھے بائیں ٹانگ پر لگا جبکہ ملزم جبران صفدر کیانی اور محمد ولید کیانی نے مدعی دانیال کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ہم اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک دانیال عرف مون مسلح پسٹل 30 بور، انور خان مسلح پسٹل ہمراہ تین نامعلوم افراد نے ہماری گاڑی کو روک لیا اور زبردستی نیچے اتار کر دانیال عرف مون نے سیدھا فائر ہم پر کیا جو محمد ولید کیانی کے بازو پر لگااور جب ہم نے ملزمان کو پکڑنے کےلئے ان کا پیچھا کیا تو دانیال عرف مون نے اپنے پسٹل سے خود پر فائر کر کے زخمی کر دیا جس کی ویڈیو بھی پولیس کو دکھائی گئی۔
گزشتہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنا میری مجبوری تھی نواز شرٔیف ہی میرے قائد ہیں وہ جب حکم کریں گے ملنے چلا جاؤں گا
I was forced to contest the last general elections. Nawaz Sharif is my leader. I will go to meet him whenever he orders, Ch Riaz
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03جنوری 2025ء)—گزشتہ عام انتخابات میں الیکشن لڑنا میری مجبوری تھی نواز شرٔیف ہی میرے قائد ہیں وہ جب حکم کریں گے ملنے چلا جاؤں گا ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد رھاض نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری ساری سیاست مسلم لیگ ن محیط ہے آج تک پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دی ہمیشہ مسلم لیگ ن کی مدد کی اور نوازشریف کی قیادت میں کام کیا گزشتہ الیکشن میں ن لیگ نے مجھے ٹکٹ نہ دیا جس کی وجہ سے مجھے کسی دوسرے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا پڑا مگر میں نے مسلم لیگ ن چھوڑی نہ قائد بدلا اج بھی میری جماعت مسلم لیگ اور میرے قائد میاں نواز شریف ہیں میں اج بھی سمجھتا ہوں کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل میاں نوازشریف ہی حل کر سکتے ہیں انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب بھی میاں نوازشریف ملاقات کے لیئے بلائیں گے میں حاضر ہو جاؤں گا۔
محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ کلرک ملک طارق محمود کی اہلیہ ریٹائرڈ معلمہ انتقال کر گئیں
The wife of retired education department clerk Malik Tariq Mahmood, a retired teacher, has passed away in Kallar Syedan
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 03جنوری 2025ء)—محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ کلرک ملک طارق محمود کی اہلیہ ریٹائرڈ معلمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں چوہدری ابرار حسین،حاجی اخلاق حسین، سجاد شاہ کاظمی،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،سید جنید عباس،عابد زاہدی،ملک محمد زبیر،احسان الحق قریشی،محمد فیاض کیانی،قمر ایاز،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،سہیل بٹ،نصیر زندہ اور دیگر نے شرکت کی۔
بد فعلی کے واقعات سے پتہ چلتا ھے قوم لوط ادھر بھی بستی ھے۔