Kallar Syedan; Dadyal Police conducted an operation on Kallar Syedan-Dadyal Road, Arresting two suspects
ڈڈیال پولیس کی کلرسیداں ڈڈیال روڈ پر کاروائی، دو ملزمان کو گرفتار
Ikram Ul Haq Qureshi3 days ago
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31 دسمبر 2024)—ڈڈیال پولیس کی کلرسیداں ڈڈیال روڈ پر کاروائی،ایک کلو چرس برامد کر کے کے پی کے سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا,ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال راشد حبیب نے سب انسپکٹر محمد ارشد و دیگر کے ہمراہ دریائے جہلم کے کنارے دھان گلی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے جنید علی شاہ ولد رحمت علی شاہ، دانیال شاہ ولد جہاندار شاہ ساکنان محلہ پیر سچ، زیارت کاکا خیل تحصیل و ضلع نوشہرہ کو گرفتار کرکے چرس گردہ ایک کلو گرام برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈڈیال پولیس نے کلرسیداں کے راستے جانے والی گاڑی سے 23 ہزار سے زاہد اسلحے کی گولیاں برامد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا یاد رہے کہ روات سے دھانگلی تک تھانہ ہمک،روات،کلرسیداں پولیس کے علاوہ چوک پنڈوری اور شاہ خاکی کی چیک ہوسٹیں بھی ہیں مگر ملزمان دریا پار کرکے ازادکشمیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو رہے ہیں۔
Dadyal – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 31, 2024) – Dadyal Police conducted an operation on Kallar Syedan-Dadyal Road, seizing 1 kg of hashish and arresting two suspects from Khyber Pakhtunkhwa. SHO Dadyal Police Station, Rashid Habib, along with Sub-Inspector Muhammad Arshad and other officers, carried out the operation at the Dhan Gali checkpoint near the Jhelum River.
The arrested suspects were identified as Junaid Ali Shah, son of Rehmat Ali Shah, and Daniyal Shah, son of Jahandar Shah, residents of Mohalla Peer Sach, Ziarat Kakakhel, Nowshera. A case has been registered against them following the recovery of the hashish.
It is noteworthy that earlier, Dadyal Police intercepted a vehicle en route to Kallar Syedan and seized over 23,000 rounds of ammunition, arresting the culprits. Despite the presence of multiple checkpoints, including those at Humak, Rawat, Kallar Syedan, Chowk Pindori, and Shah Khaki, criminals continue to evade these barriers by crossing the river, ultimately being apprehended by the Azad Kashmir Police.
مدارس کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مولانا احسان اللہ چکیالوی
We will not allow any conspiracy against madrasas to succeed. Maulana Ehsanullah Chakialvi
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31 دسمبر 2024)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کی منظوری جے یو آئی کا دینی قوتوں کو عظیم تحفہ ہے،ہم مدارس کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حالیہ کامیابی پورے ملک کے علماء اور دینی اداروں کے اتحاد کی مرہون منت ہے، دینی مدارس کا تحفظ ہمارا ایمان ہے، اور ہم اپنی تمام قوتوں کے ساتھ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ مدارس ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم، کارکنان، دینی طبقے اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ کی مدد سے دینی مدارس کے تحفظ کی راہ ہموار ہوئی ہے اور عظیم کامیابی ملی ہے۔ جے یو آئی کی مسلسل کوششوں سے دینی اداروں کو مضبوط قانونی تحفظ ملے گا، مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں، مزید انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ہر قیمت پر دینی مدارس کی خود مختاری کا تحفظ کرے گی, مدارس کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام اباد پولیس کے ایس پی راجہ ظہیر ارشد کی اہلیہ کو چواخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں سپرد خاک کردیا گیا
The wife of Islamabad Police SP Raja Zaheer Arshad was laid to rest in Mohra Langrial near Choa Khalsa
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31 دسمبر 2024)—اسلام اباد پولیس کے ایس پی راجہ ظہیر ارشد کی اہلیہ کو چواخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود،سابق سینیٹرچوہدری تنویرخان،محمود شوکت بھٹی،چوہدری ظہیر محمود،شیخ ساجد الرحمان،راجہ ندیم احمد،مولنا احسان اللہ چکیالوی،راجہ طلال خلیل،محمد اعجاز بٹ،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری محبوب حسین،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،چوہدری غالب حسین،محمد ظریف راجا،حفیظ عباسی،بابو ظفر اقبال،محمد فیاض سندھو،چوہدری عامر وسیم،عبدالروف بٹ،حاجی محمد اسحاق،عابد زاہدی،انجینئر راجہ نزاکت حسین،حاجی طارق تاج،راجہ جاوید اختر لنگڑیال،راجہ ربنواز حسین،حاجی زاہد اقبال،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ چوہدری محمد عظیم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ سلیمان شمسی،شیخ تیمور ایڈووکیٹ کے علاوہ اسلام اباد،پنجاب اور ریلوے پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
News in brief…
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31 دسمبر 2024)—راجہ شہزاد منگرال نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کے کوآرڈینیٹر چودری شاہد گجر اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر شیخ ندیم احمد کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں دعوت عشائیہ دی جس میں راجہ عاصم صدیق،شیخ حسن سرائیکی،اکرام الحق قریشی،چوہدری سفیر،مرزا شمریز،ملک اشفاق،ماسٹر گلفراز،چوہدری توقیراسلم،ماسٹر لیاقت،ماسٹر عابد اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31 دسمبر 2024)—پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی برطانیہ کے مطالعاتی دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔