کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30 دسمبر 2024)—آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور ساگری کی ہدایت پر ڈیٹکشن ٹیم نے بجلی چوری پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیئے کلرسیداں کی ٹیم نے کاشف نثار کیخلاف مقدمہ درج کرایا جبکہ سب ڈویژن ساگری میں کامران گل،ساجد محمود،صفدر حسین اور ندیم افضل کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – December 30, 2024) – In a decisive move against electricity theft, the IESCO sub-divisions of Kallar Syedan and Sagri have initiated legal action against five individuals involved in power pilferage.
Acting on the directives of IESCO, detection teams conducted operations in both regions, leading to the registration of separate cases. In Kallar Syedan, a case was lodged against Kashif Nisar for illegal electricity usage. Meanwhile, in Sagri sub-division, four individuals – Kamran Gul, Sajid Mehmood, Safdar Hussain, and Nadeem Afzal – were booked for similar offenses.
Authorities emphasize that electricity theft not only burdens the power system but also causes significant financial losses to the national grid. The crackdown reflects IESCO’s commitment to curbing this illegal activity and ensuring fair energy distribution.
Further investigations are ongoing, and officials warn of stricter actions against those found guilty of tampering with power lines.
چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی آصف رباب نیازی نےٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سمیت زچہ و بچہ مراکز صحت چوآ خالصہ اور بھکڑال کا دورہ کیا
Chief Executive Officer District Health Authority Rawalpindi Asif Rabab Niazi visited THQ Hospital Kallar Syedan, as well as Maternal and Child Health Centers Choa Khalsa and Bakhral
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30 دسمبر 2024)—چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی آصف رباب نیازی نےٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں سمیت زچہ و بچہ مراکز صحت چوآ خالصہ اور بھکڑال کا دورہ کیا انہوں نے زیر علاج مریضوں سیخریت دریافت کی اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا۔انہوں نے بنیادی مراکز صحت چوآ خالصہ اور بھکڑال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے جاری ری ویمپنگ کے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابرہیم اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود بھی ان کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں سی ای او ہیلتھ نے بنیادی مراکز صحت لوہدرہ اور ساگری کا بھی دورہ کیا اور انچارج میڈیکل آفسران ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان سے وضاحت طلب کر لی۔
کلرسیداں کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو لوٹ لیا۔
Three armed motorcyclists robbed a man near Kallar Syedan
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30 دسمبر 2024)— کلرسیداں کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص کو لوٹ لیا۔حسن علی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں مال مویشی خریدنے کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز مویشی خریدنے کیلئے گھر سے اراضی پل کی طرف جا رہا تھا کہ کنڈ سٹاپ پر تین موٹر سائیکل سوار مسلح مجرمان نے روک کر گن پوائنٹ پر 46 ہزار روپے کی رقم،شناختی کارڈ اور دیگر اشیا لوٹ لیں اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ادھر قیصر محمود نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ میں نے اپنا موٹر سائیکل منگال بائی پاس پر کھڑا کیا تھا جسے چوری کر لیا گیا۔
پرویز کراٹے کلب کے بچوں اور کوچ پرویز اقبال کو خراج تحسین پیش
Tribute to the children of Pervaiz Karate Club and coach Pervaiz Iqbal
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30 دسمبر 2024)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہیکہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں غلامی کی زنجیروں سے آزادی دلوانے کے لیے جرات بہادری کے ساتھ جدوجہد کی اور ہمیں ایک آزاد وطن دیا ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کلرسیداں کے زیراہتمام پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بچوں سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما انجینیئر راجہ نزاکت حسین،پوٹھوہار یونین اف جرنلسٹس کے سربراہ ڈاکٹر عتیق فرہاد،اکرام الحق قریشی،عتیق احمد نذیر،دلنواز فیصل نے بھی خطاب کیا چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ آج کا بچہ کل کا معمار ہے ہمیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کو اپنانا ہوگا انہوں نے پرویز کراٹے کلب کے بچوں اور کوچ پرویز اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔
News in brief…
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض و دیگر کی چوہدری شاہد گجر اور شیخ قمراسلام کو مبارکباد،چوہدری محمد ریاض،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری تنویر اختر شیرازی و دیگر نے چوہدری شاہد گجر کو مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے اور شیخ قمراسلام راجہ کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 30 دسمبر 2024)—سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری شاہد گجر،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،ملک محمد زبیر،حاجی محمد اسحاق نے گاؤں مٹور جا کر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ان کے کزن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔