30 December 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Gas Shortage Grips Nation – Citizens Forced to Buy Costly LPG and Firewood

گیس پریشر کی کمی کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی لکڑی کوئلہ خریدنے پر مجبور

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2024)—
ملک بھر میں گیس کی عدم فراہمی اور مختلف شہروں میں گیس پریشر کی کمی کے باعث لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے شہری مہنگے داموں ایل پی جی لکڑی کوئلہ خریدنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دیتا ہے نہ کہ تکلیف دینا ان خیالات کا اظہارپی پی پی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں لوگوں کے روزگار مہنگائی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اس وقت سب سے اہم مسئلہ گیس بجلی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہے جس کی طرف حکومت کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں گیس کی عدم فراہمی اور مختلف شہروں میں گیس پریشر کی کمی کے باعث لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے سے شہری مہنگے داموں ایل پی جی لکڑی کوئلہ خریدنے پر مجبور نظر آ رہے ہیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – December 30, 2024) – The ongoing gas shortage and low pressure across various cities have left households struggling to prepare meals, forcing citizens to purchase expensive LPG, firewood, and coal to meet their daily needs.

Renowned PPP political and social figure, Raja Muhammad Shakeel Kayani, expressed concern over the situation, emphasizing that governments are meant to provide relief, not hardship, to the public. He highlighted that inflation and economic instability are already severely impacting livelihoods, and the unavailability of basic utilities like gas, electricity, and clean drinking water is exacerbating the crisis.

Kayani urged the government to address the pressing issue of gas supply immediately, as citizens across the country face increasing difficulties during the winter season. The shortage has placed a significant financial strain on families, with many resorting to alternative, costlier energy sources.

الیکشن لڑنا ہر ایک کا حق ہے سیاست میں کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا

Everyone has the right to contest elections. No word is final in politics

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2024)—
الیکشن لڑنا ہر ایک کا حق ہے سیاست میں کوئی بھی حرف آخر نہیں ہوتا مسلم لیگ ن میں تھے اور اسی میں ہی ہیں منتخب ممبران کے ساتھ ہیں انشاء اللہ مل جل کر حلقے کی عوام کے مسائل کریں گے ان خیالات کا اظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت،بار سلونا کے ممتاز بزنس مین راجہ سعید احمدنے اپنے ایک بیان انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر ہماری پرانی ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے میں ان سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست کو سیاست تک ہی رہنے دیا جانا چاہے کیونکہ جب بندہ الیکشن لڑتا ہے ایک دوسرے کے خلاف سیاسی بیان بازی ہوتی رہتی ہے اس کو ایشو نہیں بنانا چاہئے اگر ہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دیکھیں تو کل تک جو ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں کیا کرتے تھے وہ اب سب اگھٹے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کو حلقے کی عوام نے ووٹ دیے وہ جیت گے انہوں نے ہمارے ساتھ رابطہ کیا کہ مل کر چلتے ہیں تو ہم حلقے کی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا ہے اور ہمارے خطے کی یہ عظیم روایات بھی ہیں کہ جب کوئی چل کر گھر آ جائے توتمام ناراضگیوں کو ختم کر دی جاتی ہیں اور ہم نے بھی وہی کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن اورجنرل الیکشن میں جو جو شخص بھی ہمارے ساتھ چلا ہے ہمارے لیے وہ قابل احترام ہیں ہمارے دفتر کے دروازے ان کے لیے 24گھنٹے کھلے ہیں۔

فوجی آپریشن وقت کی اہم ضروت ہے

Military operations are the need of the hour

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2024)—
پارا چنار میں فوجی آپریشن وقت کی اہم ضروت ہے ملک کی عوام پاک فو ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ضروت ہے ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون پاکستان ہیومن رائٹس پنجاب کے وائس پریزیڈنٹ حافظ محمد احسان نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے واضح طور پہ یہ کہا کہ پاراچنار میں جو ظلم و بربریت کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اس کے لیے اب فوجی آپریشن انتہاء ناگزیر ہے پارا چنار کو غیر ملکی اسلحہ سے پاک اور وہاں مکمل طور پہ امن و امان کو بحال کرنے کے لیے بلا تفریق فوجی آپریشن کیا جاے جس کی ہم مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک و عوام کے پاک فو ج نے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں ملک کی عوام اپنے وطن کے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑٖی ہے۔

تعزیت

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30دسمبر2024)—
سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر کا ملک جاوید اقبال سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، گذشتہ روز قبل سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی،سابق چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے رہنماء حفیظ احمد آصی، ن لیگی نوجوان سیاسی شخصیت جواد احمد بھٹی نے مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت نائب صدر مسلم لیگ ن این اے 48 اسلام آباد و سابق امیدوار چیئرمین کرال اسلام آباد ملک جاوید اقبال سے ان کے والدمحترم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button