29 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Shahid Khaqan Abbasi Calls for Respecting Public Opinion to Drive Pakistan’s Progress”
ملک تب ترقی کرے گا جب عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا,عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ ہشاہدخاقان عباسی
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 دسمبر 2024)—عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک تب ترقی کرے گا جب عوام کی رائے کا احترام کیا جائے گا فارم 47 کے نتائج سے انتخابات مذاق بن کر رہ گئے ہیں انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہی ملک ترقی کرتے ہیں جہاں عوامی رائے کا احترام کیا جاتا ہے ملک ایسے نہیں چلتے جیسے پاکستان کو چلایا جاتا ہے اس سے قومی یکجہتی کی بجائے انتشار فروغ پا رھا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت عمران خان کو حاصل ہے تو طاقت کا سرچشمہ آرمی چیف ہیں ملک کو درپیش چیلنج اس وقت ہی حل ہوں گے جب عمران خان اور آرمی چیف مل بیٹھیں گے اور اتفاق رائے سے کوئی حل ڈھونڈیں گے انہوں نے پوٹھوارڈاٹ کام کے سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹاک مارکیٹ سٹہ بازی کا دوسرا نام ہے اسٹاک مارکیٹ آسمان کو بھی چھو لے مگر ملک اور لوگوں کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اب تک کے اضافے سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوا نہ نوکریاں عام ہوئی ہیں اسٹاک ایکسچینج میں مصنوعی اضافے سے کچھ حاصل نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا عوامی حمایت کا نعم البدل قرار نہیں دیا جا سکتا بااثر لوگوں کا ایک پیج پر ہونا مسائل کا حل نہیں مسائل کا حل منصفانہ انتخابات اور اس کے نتائج کو تسلیم کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ جب عوام کی رائے اور ووٹ کی طاقت کو تسلیم کر لیاجائے گا تو ملک درست سمت میں چل نکلے گا فیصلے کا اختیار صرف جمہور کو ہے جو وہ ووٹ کی پرچی سے کرتے ہںں جب اس رائے دہی کو مقدس جان کر فیصلے کیئے جائیں گے تو سب کچھ بہتری کی جانب چلے گا
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 29, 2024) – Former Prime Minister and leader of the Awam Pakistan Party, Shahid Khaqan Abbasi, stated that the country will only develop when the public’s opinion is respected. Addressing the media in Kallar Syedan on Saturday, Abbasi criticized the election results produced by Form 47, calling them a mockery of the electoral process.
Abbasi emphasized that nations progress where public opinion is honoured, adding that Pakistan cannot advance under the current governance style, which he believes fosters division rather than national unity.
He remarked that while Imran Khan enjoys public support, the Chief of Army Staff holds power. According to Abbasi, the country’s challenges can only be addressed when Imran Khan and the Army Chief sit together and find a consensus-based solution.
In response to a question from pothwar.com, Abbasi described the stock market as a form of speculative trading, asserting that even if the market reaches new heights, it will not benefit the nation or its people. He pointed out that despite recent surges, there has been no increase in growth rates or employment opportunities, arguing that artificial boosts in the stock exchange yield no tangible results.
Abbasi declared that gaining power through Form 47 cannot substitute genuine public support. He stressed that influential figures aligning on a single page will not resolve the country’s issues—free and fair elections and acceptance of their outcomes are the real solutions.
He concluded by stating that Pakistan will head in the right direction once the power of public opinion and the sanctity of the vote are acknowledged. Decisions made by respecting electoral mandates will ultimately steer the nation toward progress and stability.
مسلح افواج کے بارے نفرت پھیلانے والے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ,سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض
Those who spread hatred towards the armed forces are playing with the future of the country, says former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 دسمبر 2024)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے بارے نفرت پھیلانے والے ملک کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں ان کی بڑی قربانیوں کی بدولت ہم اج ازاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ملک نے ہمیشہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی تمام سیاست دان مل کر ملکی مسائل اور اختلافات کو طے کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام سیاست دان تمام پارٹیاں بشمول پی ٹی آئی مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں قومی یکجہتی کو تقسیم کرنے کا ایجنڈہ ہمارے دشمن کا ہے مگد بدقسمتی سے اج ہمارے کچھ نوجوان گمراہ ہو کر اس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ ایجنڈا ملک کے خلاف گہری سازش ہے نوجوان اس کو سمجھنے کی کوشش کریں اور شام لیبیا عراق سے سبق حاصل کریں۔
چوہدری رضا انصر کی شادی طارق مبین بٹ کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی
Chaudhry Raza Ansar’s marriage to Tariq Mobeen Butt’s daughter took place at the wedding reception in Kallar Syedan
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 دسمبر 2024)—معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے بھتیجے اور چوہدری انصر رحمان کے فرزند چوہدری رضا انصر کی شادی طارق مبین بٹ کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حافظ عثمان عباسی،محمد اعجاز بٹ،محمد زبیر کیانی،سید راحت علی شاہ،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،ٹھیکیدار بشارت اعوان،چوہدری شاہد اکبر گجر،حاجی اخلاق حسین،قمر ایاز، چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،راجہ محمد سعید،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،جنید بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،سیٹھ عبدالرؤف بٹ،شیخ خورشید احمد،وقار قریشی،چوہدری توقیر اسلم،تنویر اختر شیرازی،چوہدری سہیل گجر،حاجی ریاست حسین،چوہدری نعیم بنارس،ماسٹرمحمد ظہیر، اور دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری فرامرز حسین کی نماز جنازہ گاؤں بھلاکھر میں ادا کر دی گئی
Namaz e janaza of Chaudhry Faramarz Hussain were offered in Bhalakhar village.
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 29 دسمبر 2024)—چوہدری زمرد حسین ایڈووکیٹ مرحوم کے بھائی کلربار کے سابق صدر چوہدری عرفان احمد ایڈووکیٹ کے ماموں چوہدری فرامرز حسین کی نماز جنازہ گاؤں بھلاکھر میں ادا کر دی گئی جس میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،راجہ ندیم احمد،شیخ ساجد الرحمان،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری عبدالغفار،راجہ صفدر کیانی،چوہدری شاہد اکبر گجر،سید سجاد حسین کاظمی،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ خالد محمود،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ،جاوید کیانی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری حق نواز آرائیں اور دیگر نے شرکت کی۔