کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 دسمبر 2024)—بنائل کلرسیداں تحصیل کا واحد موضع ہے جہاں آج بھی مسافروں کی نقل و حمل کے لیئے رینج روور جیپ استعمال ہوتی یے جس کی واحد وجہ دشوار پہاڑی راستوں پر ٹوٹی پھوٹی سڑک ہے 1985 کے بعد یہاں تعمیر و ترقی کا کام شروع ہوا ہائی سکول بنا بجلی مہیا کی گئی مگر تقریبا چالیس برس بعد بھی یہاں معیاری سڑک کا خواب ادھورا ہے مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومت نے یہاں دوبیرن کلاں سے کھڈ تک کارپٹ سڑک تعمیر کرکے لوگوں کو بدترین سفری سہولیات میں بڑی آسانی مہیا کی مگر کھڈ سے بنائل تک کا سفر آج بھی علاقہ کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے وقتا فوقتا یہاں سڑک اور کنکریٹ کے ٹکڑے بنتے رہے جو اب بوسیدہ ہو چکے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں لوگ اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کا صاف کرتے ہیں اب متعدد مقامات سے کنکریٹ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار یے جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے یہاں کے لوگ یہاں کے مسائل کی وجہ سے نقل مکانی کرتے جا ریے ہیں جو باقی بچے ہیں وہ نقل مکانی کی بھی استطاعت نہیں رکھتے دریائے جہلم کے غربی کنارے پر ڈڈیال اور سہنسہ کے مدمقابل یہ موضع بدستور مسائل کی اماجگاہ بنا ہوا ہے جبکہ گاوں کے دوسری جانب دریائے کے شرقی کنارے پر ازادکشمیر کی تمام ابادیوں میں بجلی اور سڑکوں کی سہولیات دستیاب ہیں مگر دریا کے غربی کنارے پر موجود پاکستانی حدود کی تمام بستیاں زندگی کی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں جس سے لوگوں میں احساس محرومی جنم لے رھا ہے مقامی لوگوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے صورتحال میں بہتری کے لیئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 28, 2024) – Banhal remains the only village in Kallar Syedan tehsil where travellers still rely on Range Rover jeeps for transportation due to the rugged mountainous terrain and broken roads. Despite initial development efforts in 1985, including the construction of a high school and provision of electricity, the dream of a proper road remains unfulfilled even after nearly 40 years.
During the previous PML-N government, a carpeted road was built from Doberan Kallan to Khadd, easing travel difficulties. However, the journey from Khadd to Banhal remains a major challenge. Temporary repairs and concrete patches along the route have deteriorated over time, and landslides frequently block the road. Villagers are often forced to clear the debris themselves, but the road continues to crumble at several points, posing a significant safety hazard.
The lack of basic infrastructure has led many residents to migrate, while those who remain lack the resources to relocate. Situated on the western banks of the Jhelum River, opposite Dadyal and Sehnsa, Banhal lags far behind neighbouring communities in Azad Kashmir, where roads and electricity are readily available. This stark contrast has deepened the sense of deprivation among locals.
Residents have urgently appealed to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz to intervene and address the longstanding issues in the area.
امانت میں خیانت کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
A case was registered against three people for breach of trust
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 دسمبر 2024)—امانت میں خیانت کرنے پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔رضوان الحق سکنہ چنالی نے مقدمہ درج کروایا کہ 20جولائی 2023 کو مسمی چوہدری محمد شفیق سکنہ سواں کیمپ ہمک،ناصر ادیب سکنہ ہمک اسلام آباد اور عمران شہزاد سکنہ موہڑہ وینس لوہدرہ کو میرے دفتر لے کر آیا اور ایک عدد سوزوکی آلٹو کی خریداری کیلئے مبلغ 12 لاکھ پچاس ہزار روپے میں سودا طے ہوا اور میں نے پوری رقم موقع پر چوہدری محمد شفیق کو ادا کر دی۔مذکورہ گاڑی نجی بنک سے لیز پر حاصل کی گئی تھی جس کی وجہ سے 42000 روپے کی رقم ماہانہ قسط کی صورت میں، میں چوہدری محمد شفیق کے اکاؤنٹ میں بھیجتا رہا مگر اس نے اقساط بنک میں جمع نہ کروائیں جس سے بنک نے میری گاڑی مجھ سے واپس لے لی۔ میں نے متعدد بار چوہدری محمد شفیق سے فون پر رابطہ کیا مگر اس نے میرا فون پک کیا نہ میری رقم واپس کر رہا ہے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
News in Brief…
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 دسمبر 2024)—چوہدری زمرد حسین ایڈوکیٹ مرحوم کے بھائی اور چوہدری عرفان احمد ایڈوکیٹ ماموں چوہدری فرامرز حسین انتقال کر گئینماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن ایک بجے ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں ادا کی جائے گی۔
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 دسمبر 2024)—ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق اج بروز ہفتہ خواجہ اور اولڈ کلر سیداں فیڈرز صبح 9 تا دن 2 بجے بند رہیں گے جس سے
چوکپنڈوڑی، بھکڑال،نئی آبادی، چنام،دکھالی، لونہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 28 دسمبر 2024)—معروف سیاسی کارکن محمد حنیف انتقال کر گئے نمازجنازہ ایم سی کلرسیداں کی وارڈ منگال میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی کارکنوں معززین علاقہ و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔