27 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Concrete Shoulders Approved from Sardar Market to Morra Vaince: A Step Forward in Local Infrastructure Development

کلر سیداں: سردار مارکیٹ سے موہڑہ وینس تک کنکریٹ شولڈرز کی منظوری – مقامی انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم قدم

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—معروف سیاسی رہنما چوہدری عامر وسیم کی کوششیں رنگ لے آئیں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے روات کلرروڈ سردار مارکیٹ سے موہڑہ وینس تک سڑک کے دونوں اطراف کنکریٹیڈ شولڈر تعمیر کرانے کے لیئے فنڈز مہیا کر دیئے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے چوہدری عامر وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ بھر کے لوگ فنڈز کی فراہمی پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے انتہائی مشکور ہیں سڑک کے کنکریٹ شولڈرز کی تعمیر سے نہ صرف گاڑیوں کی امدورفت میں مزید آسانی میسر آئے گی بلکہ سڑک زیادہ مدت تک استعمال کے قابل رہے گی۔اس موقع پر طارق کیانی،مرزا اسد،راجہ مہربان،کیپٹن اجمل کیانی،چوہدری سرمد،چوہدری سلیم اللہ، چوہدری طاہر،مرزا قمر،مقصود کیانی و دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے جنہوں نے راجہ پرویز اشرف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقہ کا ایک درینہ مسئلہ حل ہوا ہے۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 27, 2024) – In a significant move towards improving local infrastructure, Pakistan Peoples Party MNA Raja Pervaiz Ashraf has allocated funds for the construction of concrete shoulders on both sides of Rawat-Kallar Road, stretching from Sardar Market to Morra Vaince.

Speaking at the inauguration ceremony, prominent political leader Chaudhry Amir Wasim expressed gratitude to former Prime Minister Raja Pervaiz Ashraf for facilitating the project. Wasim highlighted that the construction of the concrete shoulders will not only ease vehicle movement but also extend the longevity of the road.

The event was attended by several notable community members, including Tariq Kayani, Mirza Asad, Raja Mehrban, Captain Ajmal Kayani, Chaudhry Sarmad, Chaudhry Saleem Ullah, Chaudhry Tahir, Mirza Qamar, and Maqsood Kayani. The attendees collectively thanked Raja Pervaiz Ashraf, emphasizing that this development addresses a longstanding issue in the area.

بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں میں تالا بندی

Lockdown at Doberan Kallan Primary Health Center

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں میں تالا بندی،تمام عملہ غیر حاضر،اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشیتاق اللہ خان نیازی نے حکام کو رپورٹ ارسال کر دی تفصیلات کے مطابق اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے دوپہر بارہ بجے بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں کا اچانک دورہ کیا تو مرکزی گیٹ پر قفل چڑھا ہوا تھا جبکہ ویمن میڈیکل آفیسر سمیت دیگر تمام عملہ اپنے گھروں کو جا چکا ہے جس پر اے سی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ انہوں نے متعدد بار مرکز صحت دوبیرن کلاں کا دورہ کیا مگر ہر دفعہ ہی ویمن میڈیکل آفیسر اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائی گئیں گزشتہ روز بھی 12بجے کے قریب چیکنگ کیلئے وہ جب مرکز صحت پہنچے تو ہسپتال کو تالا لگا ہوا تھا اور اسٹاف کا ایک فردبھی اپنی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا۔ یاد رہے کہ بنیادی مرکز صحت دوبیرن کلاں میں زچہ و بچہ کی سہولت کیلئے ہسپتال کو ٹونٹی فور بائی سیون کا درجہ حاصل ہے۔مگر یہ اکثر اوقات بند رھتا ہے۔

ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے لیئے تیسرے فیڈر سرصوبہ شاہ کی بھی منظوری دے دی گئی

Approval has also been given for the third feeder Sir Sooba Shah for IESCO Sub-Division Choa Khalsa

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے لیئے تیسرے فیڈر سرصوبہ شاہ کی بھی منظوری دے دی گئی جس کے بعد چوآخالصہ فیڈر بلدیہ کلرسیداں کی بستیوں منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال سمیت کنوہا،سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال،چوآ خالصہ پر مشتمل ہو گا جبکہ نمبل سکرانہ،نلہ مسلماناں،کھڈ،بناہل فضل احمد شہید پر مشتمل ہوں گے نیا فیڈر صرصوبہ شاہ سے دھانگلی تک جائے گا ادہر تحصیل کلرسیداں کے مواضعات چلو میرگالہ،سموٹ،چکیال ہردو،کاہلی دھمنوہا،سیاہلی عمر خان،بروٹہ و دیگر کے صارفین نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ائے روز کی فنی خرابی سے نجات کے لیئے سب ڈویژن بیول جہلم سرکل سے الگ کر کے سب ڈویژن چوآخالصہ پنڈی کینٹ سرکل سے منسلک کرکے مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار ہونے والے کلرسیداں کے تینوں نوجوانوں کو ایک ماہ بعد اٹک جیل سے رھائی مل گئی

The three youths of Kallar Syedan, who were arrested during the PTI’s November 26 KD Chowk protest, have been released from Attock Jail after a month

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار ہونے والے کلرسیداں کے تینوں نوجوانوں کو ایک ماہ بعد اٹک جیل سے رھائی مل گئی اور وہ واپس اپنے گھروں کو چوک پنڈوری پہنچ گئے رھائی پانے والوں میں عامر سکنہ ڈہوک حویلی موضع بسنتہ،حسنین اور عمران ساکنان نئی ابادی چوکپنڈوری شامل ہیں ادہر پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمایوں کیانی اور راجہ اشفاق جنجوعہ کے ہمراہ رھائی پانے والوں کے گھروں میں جاکر انہیں رھائی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پی ٹی ائی کو ان کی جدوجہد اور قربانی پر ہمیشہ فخر رہے گا۔

عظیم گلوکار محمد رفیع پر وحید ریاست بھٹی کی تصنیف “گیت گاتا چل” کی تقریبِ رونمائی و محفل مشاعرہ زیرصدارت ڈاکٹر وحید احمد منعقد ہوئی

Book Launch and Poetry Gathering Held for “Geet Gata Chal” by Waheed Riyasat Bhatti in Honor of Legendary Singer Mohammad Raffi

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—ادبی تنظیم کاروانِ ادب کلرسیداں کے زیرِ اہتمام برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع پر وحید ریاست بھٹی کی تصنیف “گیت گاتا چل” کی تقریبِ رونمائی و محفل مشاعرہ زیرصدارت ڈاکٹر وحید احمد منعقد ہوئی۔ کامونکی سے آۓ مہمان پروفيسر غضنفر بٹ،استاد شرافت نے گلوکاری کا مظاہرہ کیا،ڈاکٹر وحید احمد،طاہر یاسین طاہر،محمد نصیر زندہ،سید عباس علی شاہ، ماسٹر عدنان عباس،ڈاکٹر جنید آزر،ڈاکٹر کاشف عرفان نے وحید ریاست کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد رفیع کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ان کا فن ہمیشہ قائم رہے گا وحید ریاست نے ان کی خدمات پر کتاب تحریر کر کے ایک فن کار کی عزت افزائی کے ذریعے مستحسن قدم اٹھایا ہے ہمیں اپنے فنکاروں اور ادیبوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے ان کی خدمات ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں۔اس موقع پر محفل مشاعرہ بھی ہوئی جس میں سید جواد علی گیلانی،
معین الدین چشتی،
عبد القادر تاباں،
خضر حیات
ناصر، علی منگل،
ڈاکٹر جنید آزر،
محمد نصیر زندہ،
ڈاکٹر کاشف عرفان،
سعید سادھو،
طاہر یاسین طاہر
محترمہ عاٸشہ مسعود،
شکیل جازب نے حصہ لیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے یومِ پیدائش پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Paris: PML-N France Hosts Special Ceremony to Mark Birth Anniversaries of Quaid-e-Azam and Nawaz Sharif

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے قائدِ اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے یومِ پیدائش پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ منایا گیا جس میں چوہدری ریاض پاپا کورآرڈینیٹر پی ایم ایل ن یورپ کے علاوہ صدر مسلم لیگ ن فرانس میاں محمدحنیف،جنرل سیکٹری رانا محمود علی خان، خان اصغر خان، تصور حسین تارڑ، سید خالد جمال شاہ،شیخ وسیم اکرم،چوہدری تاج دین سکھیرا، محترمہ نیئرسلطانہ اور دیگر نے شرکت کی۔چوہدری محمد ریاض پاپا نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا بھی بھرپور تحفظ کیا وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد سب سے پہلے پیرس کی فلائٹ کی بحالی کا اعلان کر کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لیئے انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دیگر یورپی ممالک اور برطانیہ کے لیئے بھی پی ائی اے کی پروازیں جلد بحال ہوں گی یہ سمندر پار پاکستانیوں کا بڑا اہم مسئلہ ہے۔

تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کے مطلوب شخص گرفتار

Wanted person at RA Bazar Police Station is arrested

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوڑی کیمحرر اجمل مقبول نے بتایا کہ سب انسپکٹر عثمان حیدر ڈار نے دوران گشت تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کے مطلوب شخص کو گرفتار کرلیا۔ مطلوب شخص کی شناخت حضرت ولی ساکن اپر دیر کے پی کے کے نام و سکونتی سے ہوئی۔ ملزم کو چوکی انچارج سب انسپکٹر عتیق کیانی کی موجودگی میں متعلقہ تھانہ کے اے ایس آئی محسن عباس کے حوالہ کردیا گیا۔

News in brief…

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر راجہ نزاکت حسین عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—مقامی سیاسی و سماجی شخصیت نذیر احمد کے فرزند معروف عتیق نذیر کے بھائی راحیل نذیر۔نبیل نذیر رشتہ ازواج سے منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق ناظم محمد اعجاز بٹ،اصغر خان،شیخ ذوالفقار احمد،محمد فاروق،شیخ اکرام،مقبول احمد،ڈاکٹر شہباز باجوہ،پرویز اقبال وکی،چوہدری خالد،جمیل احمد،شیخ عدیل احمد،شاہد محمود،رانا معظم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر نے چوہدری شاہد اکبر گجر کو مسلم لیگ ن لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر اپنی رھائشگاہ پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چوہدری مہربان حسین،ماسٹر راجہ ساجد حسین،چوہدری محمد سہیل،حاجی نیک محمد،مرزا صغیر حسین،چوہدری طارق حسین سموٹ،سردار محمد آصف،راجہ عاصم صدیق،ڈاکٹر راجہ ربنواز،چوہدری رمضان گجر و دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27 دسمبر 2024)—پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ کی خوشدامن کی تقریب چہلم گاؤں شاہ عثمانیہ کنوہا میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،چوہدری ابرار حسین،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری ثوبان ایاز،چوہدری شاہد گجر،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ،چوہدری شیراز حسین،عثمان وڑائچ،سید صابر علی شاہ ترمذی،شہزاد مغل،چوہدری منصور حسین،توصیف شیراز اور دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button