DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Ceremony Held at Azad Pattan Bridge to Celebrate Quaid-e-Azam’s Birthday

یوم قائداعظم کے حوالے سے آزاد پتن پل پر پر وقار تقریب

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2024)—یوم قائداعظم کے حوالے سے آزاد پتن پل پر پر وقار تقریب،پاکستان اور کشمیر کی عوام نے مشترکہ طور پر قاہد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا کیک کاٹا،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت دیگر شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز 25دسمبریو م قائد کے موقع پرآزاد پتن کے مقام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہواجس میں مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیئرمین راجہ فیاض احمد،چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین سجاد حسین،وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،کونسلرقاضی عبد القیوم،کونسلر سید ذرین شاہ، کونسلر خان طاہر،چیف آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال، راجہ رفاقت جنجوعہ، پٹواری عامر حسین،راجہ عرفان سرور،سردار شاہد پلوٹ سمیت بڑھی تعداد میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں خطہ ارضی لیکر دیا جبکہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔نواز شریف ہی ملک کو جناح کے ویژن کے مطابق چلا سکتے ہیں،قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کا نہ صرف یوم پیدائش ایک ہے بلکہ نواز شریف نے قائد کے ویژن پر حقیقی معنوں پر عملدرآمد کیا۔ اپنے سابقہ ادوار حکومت میں نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ واحد رہنما ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو محمد علی جناح کے تصور کے عین مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – December 27, 2024) – A grand ceremony was held at Azad Pattan Bridge to mark Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah’s birthday. People from Pakistan and Kashmir jointly celebrated by cutting a cake in honor of the great leader. The event saw the participation of notable figures, including PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed.

The ceremony, held on December 25, brought together political and social leaders from both Pakistan and Azad Kashmir. Among the attendees were Chairman Raja Fayaz Ahmed, Chairman Raja Zafar Baghari, Chairman Sajjad Hussain, Vice Chairman Malik Ghulam Murtaza, Councilor Qazi Abdul Qayyum, Councilor Syed Zareen Shah, Councilor Khan Tahir, Chief Officer Kahuta Makhdoom Ahmed Bilal, Raja Rafiqat Janjua, Patwari Amir Hussain, Raja Irfan Sarwar, and Sardar Shahid Palot.

During his address, MPA Raja Sagheer Ahmed emphasized the significance of Quaid-e-Azam’s efforts in securing an independent homeland for Muslims. He highlighted that Nawaz Sharif has made Pakistan invincible and is the only leader capable of steering the country in line with Jinnah’s vision.

Ahmed pointed out the shared birth date of Quaid-e-Azam and Nawaz Sharif, drawing parallels between their leadership qualities. He praised Nawaz Sharif’s past governance, stating that Sharif’s policies reflect Jinnah’s vision for Pakistan’s future. The event underscored the commitment of PML-N leaders to uphold the legacy of Muhammad Ali Jinnah and Nawaz Sharif.

امیر تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ کی زیرصدارت صوبائی امراء ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے امیر اورعہدیداران کی شرکت

TLP Rawalpindi District Meeting Held Under Leadership of Ameer Col. Waseem Janjua with Participation from Tehsil Leaders and Officials

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2024)
امیر تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ کی زیرصدارت صوبائی امراء ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں کے امیر اورعہدیداران کی شرکت۔ ٹی ایل پی کو ضلع راولپنڈی میں منظم کرنے تحصیل وارڈ لیول تک تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ۔ بھرپور جدوجہد پاکستان تحریک لبیک کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کا عزم۔ اجلاس میں حلقہ پی پی سیون سمیت ضلع راولپنڈی کے تمام صوبائی حلقوں کی شرکت۔ تمام عہدیداران کو تنظیم سازی کے متعلق ورک تیز کرنے کی ہدایات کیں۔ کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لیبک پاکستان پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو آقا کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دین کو تخت پر لانے کے لیے میدان عمل میں ہے۔ پاکستان تب تک ترقی یافتہ اور خوشحال نہ ہوگا جب تک دین مصطفیﷺ کا نفاذ نہ ہوگا- کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا کہ تمام عہدیداران ورک کریں – تنظیم سازی کے مرحلے میں میرٹ پر تمام تحصیلوں یونین کونسلز اور وارڈ لیول تک تنظیم سازی کی جائے گی- تا کہ ٹی ایل پی کو گراؤنڈ لیول تک منظم کیا جائے – اس موقع پر قائد ڈے کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کرنل وسیم جنجوعہ نے قائد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا آخر میں دعا بھی کی گئی-

عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبد الحمید مغل کے چچاکے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل

Dua e Qul Held for the uncle of  Abdul Majeed Mughal, Ghulam Mustafa Mughal, and Abdul Hameed Mughal

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27دسمبر2024)
عبد المجید مغل،غلام مصطفی مغل اور عبد الحمید مغل کے چچاکے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل،علمائے کرام،سیاسی وسماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی شرکت، مرحو م کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات ٹریڈ ونگ کے صدر عبد المجید مغل،مسلم لیگ ن یو اے ای کے چیئرمین غلام مصطفی مغل اور سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبد المحید مغل کے چچا جان بزرگ مذہبی و سماجی شخصیت الحاج محمد صادق حسین مغل مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام کیا گیا محفل میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد حسین آف ہوتھلہ، سابق ممبر ضلع کونسل وسابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،چیئرمین راجہ شوکت حسین، ایڈووکیٹ رضا خان، صدر لیبر یونین ابرار حسین چوہدری، مولانا ریاض الرحمن صدیقی رہنما تحصیل کلرسیداں اہل سنت جماعت،کونسلر راجہ عابد کلاہنہ،نوجوان سیاسی نمبردار اسحاق صدیقی،راجہ فیصل محمود نوگراں،حافظ ذیشان مغل،مرزا بشارت بھورہ حیال،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button