کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25/26 دسمبر 2024)—پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر شاہ خاکی پل کی ازسر نو تعمیر و کشادگی کا کام شروع کر دیا پنجاب ہائی وے کے سب انجینئر مرزا محمد یاسین نے بتایا کہ ابتدا میں کلردھانگلی کارپٹ سڑک کے ساتھ ساتھ شاہ خاکی پوسٹ سے براہ راست پل تجویز کیا گیا تھا مگر چند ماہ قبل ڈائریکٹر برجز پنجاب نے دورہ دانگلی میں اس پل کو ختم کرکے پرانے پل کی جگہ پر پی زیادہ کشادہ پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جس کے پیش نظر شاہ خاکی پل کو امدورفت کے لیئے بند کرکے اس کی چھت کو ہٹانے کا کام جاری ہے جس کے بعد اس پل کو پہلے سے بھی دوگنا سے زائد چوڑا تعمیر کیا جائے گا اس کے اطراف میں اندھے موڑ کٹنگ کے ذریعے ختم کرکے چالیس چالیس فٹ چوڑی سڑک تعمیر کریں گے تو تاکہ ازادکشمیر اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بھاری گاڑیاں بغیر کسی رکاوٹ کے گزر سکیں سڑک کی مثالی تعمیر کے بعد پل بھی معیاری تعمیر کیا جائے گا۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 25/26, 2024) – Punjab Highway has commenced the reconstruction and widening of Shah Khaki Bridge on Kallar Syedan-Dhuangalli Road. According to Sub-Engineer Mirza Muhammad Yaseen from Punjab Highway, the initial plan proposed a direct bridge from Shah Khaki Post along the carpeted Kallar-Dhuangalli Road.
However, during a recent visit to Dhuangalli, the Director of Bridges Punjab decided to cancel this plan and instead reconstruct a wider bridge at the location of the old one. As a result, the Shah Khaki Bridge has been closed for traffic, and its deck is currently being dismantled.
The new bridge will be more than twice as wide as the previous one. Dangerous blind curves around the area will also be cut to make way for a 40-foot wide road on both sides of the bridge. This project aims to ensure the smooth passage of heavy vehicles traveling between Azad Kashmir and Rawalpindi without obstructions.
Upon completion of the road expansion, the bridge will be constructed to high-quality standards to support increased traffic and enhance connectivity in the region.
کلرسیداں کی لیگی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، راجہ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن میں واپسی کا اعلان کر دیا
Dramatic change in the PML-N politics in Kallar Syedan, Raja Nadeem Ahmed announces return to the PML-N after standing as independent at the last election
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25/26 دسمبر 2024)—کلرسیداں کی لیگی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،گذشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت میں حلقہ پی پی 7 کا الیکشن لڑنے والے راجہ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن میں واپسی کا اعلان کر دیا یہ اعلان انہوں نے منگل کے روز اپنی رھائشگاہ بھٹھی سکوٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد کے علاوہ راجہ سعید احمد،کیپٹن محمد معروف،راجہ ظفر اقبال بگھاروی،راجہ محمد فیاض جنجوعہ،بلدیہ کلرسیداں کے ارکان حاجی اخلاق حسین،ملک محمد زبیر،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق کے علاوہ چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری نعیم بنارس،راجہ محمد جاوید،عبدالرحمان مرزا و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ ندیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمر بھر مسلم لیگی رہے گزشتہ انتخابات میں میں نے ازادحیثیت میں الیکشن لڑ کر غلط فیصلہ کیا جس کا آج ازالہ کر رھا ہوں مسلم لیگ ن میں واپسی دراصل اپنے گھر میں ہی واپسی ہے میرے دل سے مسلم لیگ ن میاں نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز کی محبت ختم نہیں ہو سکتی یہی لوگ اس ملک کو ایک بار بھر معاشی قوت بنائیں گے،رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ راجہ ندیم احمد مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ہمیں انہیں اپنی صفوں میں واپس دیکھ کر بیحد مسرت ہوئی مسلم لیگ ن ان کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے ہم سب کا ایجنڈا ملک و قوم کی بہتری اور ترقی ہے ہم سب اپس میں مل کر ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر حلقہ کے تمام مسائل حل کریں گے رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے بھی راجہ ندیم احمد کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلم لیگ ن میں واپسی سے ہمارے صوبائی حلقے کی ووٹوں کی تعداد 75 ہزار ہو گئی ہے کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔ہم سب راجہ ندیم احمد کے ساتھ مل کر منصوبوں کی تشکیل کریں گے
خضران لطیف عباسی ایک ماہ کے دورے پر امریکہ روانہ ھو گئے
Khizran Latif Abbasi leaves for US
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25/26 دسمبر 2024)—نوجوان کاروباری خضران لطیف عباسی ایک ماہ کے دورے پر امریکہ روانہ ھو گئے۔
حافظ سہیل اشرف ملک عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔
Hafiz Sohail Ashraf Malik returned home after performing Umrah
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25/26 دسمبر 2024)—سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔