DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab Government Under Fire for Massive Salary Increases for Assembly Members

حکومت نے اپنے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک ریکارڈ اضافہ

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر، 2024ء ) —12 کروڑ سے زائد لوگوں کے صوبہ پنجاب میں جہاں حکومت گورنمنٹ کے پرائمری مدارس اور بنیادی مراکز صحت نجی شعبے کے سپرد کر رہی ہے جہاں عام تنخواہ دار ملازمین بھی بجلی اور سوئی گیس کے ماہانہ بل ادا کرنے کی استطاعت سے محروم ہو چکے ہیں حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کے لیئے پنشن کی ادائیگی پر کٹ لگانا پڑا ہے وہیں اسی صوبے کی حکومت نے اپنے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 900 فیصد تک ریکارڈ اضافہ کرکے عملا ثابت کیا ہے کہ اسے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں نہ ہی یہ لوگ عوام سے ووٹ لے کر مسند اقتدار تک پہنچے ہیں، پنجاب میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا زمانہ ہے ارکان پنجاب اسمبلی اسپیکر،وزرا،پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں میں 900 فیصد اضافہ دنیا بھر میں ہونے والے اضافے کا بدترین اضافہ یے جس پر آئی ایم ایف بھی خاموش ہے آئی ایم ایف بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی اجازت بااکل بھی نہیں دیتا مگر یہ ارکان اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں دنیا بھر میں سب سے بڑے اضافے پر بھی چپ کا روزہ توڑنے کو تیار نہیں۔قوم کا ہر پیدا ہونے والا بچہ مقروض ہے مگر تخت لاہور کے حکمرانوں کی موجیں لگی ہوئی ہیں یہ وہ حکمران ہیں جو گورنمنٹ کے پرائمری مدارس اور ہسپتال نجی شعبے کے سپرد کر رہے ہیں ان کے پاس سرکاری ملازمین کی لیوانکیشمنٹ، پینشن کے لیئے پیسے نہیں،رولز 17-اے ضبط، پنشن اصلاحأت نافذ کر کے ملازمین کی پنشن آدھی کر دی جبکہ پنشن میں اضافے بھی ختم کر دیئے گئے، کمیوٹیشن میں کمی کردی گئی تعلیمی ادارے فروخت کیئے جا رہے ہیں ملازمین کی مراعات پر کٹ لگا دیا گیا نئی بھرتیوں کے دروازوں پر قفل چڑھا دیئے گئے۔ ملازمین کی مستقلی کو ختم کردیا گیا لاکھوں کروڑوں سرکاری ملازمین کی زندگیاں اجیرن کرنے کے بعد میاں نوازشریف کی دختر کی شاہ خرچیاں ہوا کے دوش پر ہیں۔جس کا عملی مظاہرہ عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کردی گئیں۔حکومت کی پوری توجہ ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی کو بے دریغ نوازنے پر مرکوز ہے جس سے عوام اور سیاست دانوں میں حائل خلیج میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 24, 2024) – Amid growing economic hardships in Punjab, where public school management and basic health facilities are being handed over to private sectors, the provincial government has sparked outrage by approving a record 900% salary increase for its assembly members.

While ordinary citizens struggle to pay their monthly electricity and gas bills, and pensioners face severe cuts, Punjab’s ruling elite continues to benefit from unprecedented financial rewards. This move highlights the widening disconnect between the government and the public, with critics accusing the leadership of prioritizing personal gain over public welfare.

Public outcry has intensified as the International Monetary Fund (IMF) remains silent on the excessive raises, despite imposing strict conditions on fuel and energy subsidies for ordinary citizens. The government’s decision to reduce pensions, halt recruitment, and privatize schools and hospitals further exacerbates the divide between policymakers and the people.

The salary hike has increased lawmakers’ pay from PKR 125,000 to PKR 950,000, prompting accusations of lavish spending by the ruling party. Meanwhile, millions of public sector employees face pay cuts and job insecurity, with new hiring freezes and pension reforms slashing their benefits.

Observers warn that such policies are deepening mistrust between citizens and politicians, painting a bleak picture of governance in Punjab.

سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت علی عباسی کو ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کا اضافی چارج دے دیا

CPO Rawalpindi has given an additional charge of DSP Kahuta Circle to SHO Kallar Syedan ​​Inspector Basharat Ali Abbasi

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر، 2024ء ) —سی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر بشارت علی عباسی کو ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کا اضافی چارج دے دیا ان کے پیشرو مرزا طاہر سکندر مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی میں لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

Licensing has been formally launched at Punjab Highway Patrol Post Chauk, Pindori

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,24،دسمبر، 2024ء ) —پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی میں لائسنسنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا محرر پٹرولنگ پوسٹ اجمل مقبول کے مطابق ہفتہ میں ایک دن جمعہ کو ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ باقی ایام ماسوائے اتوار لرنر کی رینیول اور تجدید اور لائسنس رنیول کے لیے سروس صبح9 سے شام 4 بجے تک دستیاب ہو گی جبکہ اتوار کو چھٹی ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button