Kahuta: Completion of Government Boys High School Seerian’s Magnificent Ground
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیڑھیاں میں سپورٹس گراؤنڈ کی طویل منتظر تعمیر کامیابی سے مکمل ہو گئی
Kabir Ahmed JanjuaDecember 21, 2024
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م ،22دسمبر2024) — گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیڑھیاں میں سپورٹس گراؤنڈ کی طویل منتظر تعمیر کامیابی سے مکمل ہو گئی، جو سکول اور مقامی کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس ترقی میں ہیڈ ماسٹر سید مختار گیلانی، سکول کے عملے اور کمیونٹی کی اہم خدمات شامل ہیں۔
سکول کے احاطے میں ایک باضابطہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی معززین، سکول کے عملے، طلباء اور والدین نے شرکت کی۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر، مختار گیلانی صاحب نے اس منصوبے کو مکمل کرنے میں کمیونٹی اور عملے کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ گراؤنڈ نہ صرف ہمارے موجودہ طلباء کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔ ہم اس جگہ کو اپنی پوری صلاحیت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Mator – (Pothwar.com, December 22, 2024) –The long-awaited construction of the sports ground at Government Boys High School Seerian Haveli has been successfully completed, marking a significant milestone for the school and the local community. This development is the contributions of Headmaster Syed Mukhtar Gillani, the staff, and the community.
A formal inauguration ceremony was held at the school premises, attended by local dignitaries, school staff, students, and parents. Headmaster of the school, Mr. Mukhtar Gillani expressed his gratitude unwavering support in completing the project. “This ground will not only benefit our current students but will also serve future generations. We are committed to utilizing this space to its fullest potential,” he remarked.
Raja Zahid Mushtaq, a resident of UC Mator Bagla Rajgan, has been promoted to Second Secretary Grade 17 (FBR),
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2024) یوسی مٹور بگلہ راجگان کے رہائشی راجہ زاہد مشتاق سیکنڈ سیکرٹری گریڈ 17 (FBR) پرموٹ، دوستوں،عزیزوں،معززین علاقہ کی طرف سے مبارکباد، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مرحوم راجہ مشتاق احمد سابق آفیسر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے صاحبزادے اور راجہ اشتیاق احمد مرحوم سابق ڈائریکٹر جنرل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے بھتیجے،راجہ اشفاق احمد جنرل سیکرٹری مرکزی میلاد کمیٹی راولپنڈی،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اویس مشتاق(بزنس سنٹر منیجر) امارت گروپ، راجہ اسد مشتاق (پاکستان کرکٹ بورڈ)کے بھائی اور راجہ شعیب اشتیاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ٹی اے کے چچا زاد بھائی ہیں راجہ زاہد مشتاق کو سیکنڈ سیکرٹری گریڈ 17 ایف بی آر میں پرموٹ کر دیا گیا راجہ زاہد مشتاق کو سیکنڈ سیکرٹری گریڈ 17 ایف بی آر میں پرموٹ ہونے پر عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔
سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے عمرئے کی ادا ئیگی کر لی
Former MPA candidate for PP-7 constituency, Engineer Raja Nazakat Hussain, has performed Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2024) سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے عمرئے کی ادا ئیگی کر لی، انجینئر راجہ نذاکت حسین کو عمرئے کی ادائیگی پر ان کے دوستوں،عزیزوں،معززین علاقہ نے دلی مبارکبادپیش کی ہے، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے عمرئے کی ادا ئیگی کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے اپنے گھر کی زیارت عطا ء فرمائی میں اللہ پاک سے دعا کر تاہوں کہ تمام مسلمانوں کو اپنا گھر اور نبی پاک ﷺ کا در دیکھنا نصیب کرئے کیونکہ ہر مومن کے دل کی ایک ہی خواہش ہو تی ہے کہ اپنی زندگی ان خوبصورت اور عظیم جگہوں کا دیدار کرئے کیونکہ جب انسان ان جگہوں کا دیدار کرتا ہے تو وہ یہی محسوس کر تا کہ وہ اسے دنیا جہاں کی دولت نصیب ہو گی ہے انہوں نے تمام دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے اپنی طرف سے ا ن کو مبارکباد کے پیغامات بھیجوائے ہیں۔
حکومت کی جانب سے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جا رہا جو عوام کی مشکلات کم کر سکے۔ راجہ محمد جاوید آف سکوٹ
The government is not taking any steps that can alleviate the problems of the people. Raja Muhammad Javed of Skot
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،22دسمبر2024) ملک بھر میں عوام مہنگائی کی شدت کا شکار ہیں اور عوام کی زندگی میں کوئی سکون نہیں ہے، ملک کے اندر مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور حکومت کی جانب سے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھایا جا رہا جو عوام کی مشکلات کم کر سکے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار برائے چیئر مین اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجہ محمد جاوید نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پر مختلف قسم کے اضافی بوجھ ڈالے جا رہے ہیں، جس میں سب سے بڑا بوجھ بجلی کے بلوں کی صورت میں عوام پر مسلط کیا گیا ہے بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکسز لگا کر عوام کو مزید قرضوں اور مالی پریشانیوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے، جس سے عوام شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ راجہ محمد جاوید نے یہ بھی کہا کہ ہمارے حلقے میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔ سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور ہر طرف ٹوٹی پھوٹی سڑکیں نظر آتی ہیں، جس سے عوام کو روزمرہ کے کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے کوئی روزگار نہیں ہے، جس کی وجہ سے بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی سطح پر عوام کے مسائل پر کوئی سنجیدہ توجہ نہیں دی جا رہی، اور حکمران صرف اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ ان کو عوام کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ غریب عوام کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ راجہ محمد جاوید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے مسائل پر فوری طور پر نوٹس لے اور مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ عوام کے اوپر ٹیکسوں اور اضافی بوجھ کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں موجود بے روزگاری، کرپشن، اور غیر قانونی لوٹ مار کے سلسلے نے عوام کی زندگی کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔