21 December 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta / Australia; Raja Muhammad Usman Janjua Earns Master’s Degree in ICT from Prestigious Australian University

راجہ محمد عثمان جنجوعہ نے آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی سے ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کر لی

مٹور / آسٹریلیا (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ محمد فیضان جنجوعہ کے بڑھے بھائی راجہ محمد عثمان جنجوعہ آف گھوئی راجگان نے آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی سے ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمنوکیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کر لی، دوستوں، عزیز وں اور معززین علاقہ کی طرف سے راجہ محمد عثمان جنجوعہ کو مبارکباد، مزید ترقی کے لیے دعا ہیں،تفصیل کے مطابق گھوئی راجگان کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد اورنگزیب جنجوعہ کے صاحبزادے،سابق کونسلر نائیک راجہ عبد الحمیدکے بھانجے اورنوجوان سیاسی شخصیت راجہ محمد فیضان جنجوعہ کے بڑھے بھائی راجہ محمد عثمان جنجوعہ نے آسٹریلیا کی معروف یونیورسٹی سے ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمنوکیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کر لی، راجہ محمد عثمان جنجوعہ کو ماسٹر آف انفارمیشن اینڈ کمنوکیشن ٹیکنالوجی کی ڈگری گذشتہ روز قبل ایک بڑھی پروقار تقریب میں دی گئی، راجہ محمد عثمان جنجوعہ کوڈگری ملنے پر ان کے تمام دوستوں، عزیز وں اور معززین علاقہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کو مزید ترقی کے لیے دعادی ہے۔

Motor / Australia – ( Kabir Ahmed Janjua, Pothwar.com, December 21, 2024) – Raja Muhammad Usman Janjua of Ghoi Rajgan has successfully graduated with a Master’s degree in Information and Communication Technology from a renowned Australian university. Friends, family, and local dignitaries extended their heartfelt congratulations and best wishes for his future endeavours.

Raja Muhammad Usman Janjua, the elder brother of young political figure Raja Muhammad Faizan Janjua and son of renowned political and social personality Raja Muhammad Aurangzeb Janjua, received his degree in a grand ceremony held recently. He is also the nephew of former councilor Naik Raja Abdul Hamid.

The news of his achievement has been widely celebrated in his hometown, with friends and well-wishers expressing pride in his success and praying for his continued progress and prosperity. This milestone marks a significant achievement for the Janjua family and has been met with widespread admiration in the local community.

گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا

The increase in gas prices has pushed the public into the quagmire of inflation.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21دسمبر2024)
گیس کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے اور لوگ گیس میٹر کٹوا کر سلنڈر کی طرف منتقل ہو رہے ہیں لگتا ہے کہ پاکستان کو ایک سوچی سمجھی ہورہے لگتا ہے سازش کے تحت ناکام ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دوسری طرف حکومت فائلر اور نان فائلر کا کٹا کھول رہی ہے تو دوسری جانب گیس، بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ ارکان اسمبلی وزراء کی مراعات میں ہزاروں گنا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے عوام میں حکومت کیخلاف نفرت کا لاوا پک رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکمران اس حکومت کو اپنا آخری پیریڈ سمجھ کر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسانے کی حد کرنے میں لگے ہیں گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کیلئے مشکلات بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ نہ جانے حکمران کن کے اشاروں پر ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button