DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Brother Arrested for Sister’s Murder in Jatli, Weapon Recovered

جاتلی پولیس کی اہم کاروائی،سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

گوجرخان –(پوٹھوار ڈاٹ کام,21،دسمبر، 2024ء ) ——جاتلی پولیس کی اہم کاروائی،سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد،ملزم وقاص نے چند روز قبل فائرنگ کر کے اپنی بہن مبینہ محبوب کو قتل کر دیا تھا،مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس کا ملزم وقاص کو رنج تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ایس پی صدرقتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

Gujar Khan – (Pothohar.com, December 21, 2024) – In a significant operation, the Jatli Police arrested a suspect involved in the murder of his sister, recovering the murder weapon. The accused, Waqas, had allegedly shot and killed his sister a few days ago over her desire to marry a man of her choice, a decision that reportedly enraged him.

SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar took immediate notice of the incident, ordering the swift apprehension of the suspect. Authorities assured that the case would be presented in court with solid evidence to ensure justice. SP Saddar emphasized that operations to arrest perpetrators involved in severe crimes like murder are being actively pursued.

گوجر خان پولیس کی موثر کاروائی، منشیات سپلائر گرفتار

Gujar Khan police take effective action, arrest drug supplier

گوجرخان –(پوٹھوار ڈاٹ کام,21،دسمبر، 2024ء ) ——گوجر خان پولیس کی موثر کاروائی، منشیات سپلائر گرفتار، 01 کلو سے زائد آئس برآمد، گرفتار ملزم کی شناخت شان علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر کام کیا جارہا ہے، دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور میں مبتلا کرنے والے ملزمان قانون اور معاشرہ کے مجرم ہیں، ایس پی صدر,منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر

رنگ روڈ کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئےاین او سی جاری نہ ہو سکا

NOC could not be issued to connect Ring Road to Motorway

گوجرخان –(پوٹھوار ڈاٹ کام,21،دسمبر، 2024ء ) —— راولپنڈی رنگ روڈ کو ایم ٹو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے تاحال این ایچ اے کا این او سی جاری نہیں ہواجبکہ کلیام ریلوے پل کے این او سی کیلئے بھی 88ملین روپے کے لگ بھگ رقم جمع نہیں کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے حالیہ اجلاس میں منصوبہ کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کو ایکنک کو بھجواتے ہوئے34مختلف اعتراضات و سوالات اٹھائے گئے ہیں جن میں این ایچ اے،پاکستان ریلوے سمیت دیگر این او سی لینے کا نکتہ بھی شامل ہے۔ایک نکتہ منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے حوالے سے بھی ہے۔ماضی میں بھی پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی) راولپنڈی رنگ روڈ کیلئےنان ٹیکنیکل پراجیکٹ ڈائریکٹر /کمشنر راولپنڈی کی تقرری پر اعتراض اٹھا چکی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹھلیاں انٹر چینج کیلئے لینڈ ایکوزیشن بھی مکمل نہیں ہوئی ،ابھی تک صرف سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔منصوبہ کا تفصیلی ڈیزائن بھی مکمل نہیں ہے۔منصوبہ کی نظر ثانی شدہ تاریخ تکمیل25جون 2025کے ساتھ چھ ماہ اضافی رکھے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹھلیاں انٹرچینج کا کام اپنے رولز کے مطابق این ایچ اے خود کرے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button