DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Student Abdul Hadi Secures Second Position in District-Wide Annual Competition

کلر سیداں کے طالبعلم عبدالہادی نے ضلعی سالانہ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر، 2024ء ) —گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے جماعت ہفتم کے طالبِ علم عبدالہادی نے سالانہ مقابلوں میں ضلع بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے اپنے سکول اور کلرسیداں کا نام روشن کردیا۔ پنجاب حکومت کے زیرِ اہتمام طلبہ کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کے نکھار اور سائینٹیفک اپروچ پیدا کرنے کے اس مقابلے میں ضلع بھر کے مدارس نے حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر وقار چیمہ مہمان خصوصی تھے جہاں کلرسیداں سکول کے عبدالہادی نے اینیمیٹڈ ویڈیو پیش کی جس کو ڈپٹی کمشنر اور سی ای او ایجوکیشن نے سراہا اور اس کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں دوسری پوزیشن کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اس ساری کامیابی میں سب سے اہم بات سینئر ہیڈماسٹر محمد خالد عباسی صاحب کا ادارے کے لیے ویژن ہے جس طرح وہ ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ کے اطلاق کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کررہے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 20, 2024) – Abdul Hadi, a seventh-grade student at Government High School Kallar Syedan, has made his school and hometown proud by achieving second place in the district-wide annual competitions organized by the Punjab government.

The competition aimed to foster creativity and a scientific approach among students, with participation from schools across the district. Abdul Hadi showcased an impressive animated video, which was highly praised by Deputy Commissioner Waqar Cheema, the event’s chief guest, as well as the CEO of Education.

Abdul Hadi’s achievement reflects the visionary leadership of Senior Headmaster Muhammad Khalid Abbasi, who has been instrumental in implementing activity-based learning at the school. The success highlights the institution’s dedication to enhancing students’ creative and academic potential.

اب صوبے میں صفائی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بہترین اقدامات کیئے جا ریے ہیں,سردار محمد وسیم خان

Now, excellent steps are being taken in the province regarding the provision of cleanliness and other basic facilities, Sardar Muhammad Waseem Khan said

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر، 2024ء ) —پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے سینیئر نائب صدر سردار محمد وسیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پاکستان اور صوبہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کی جانب نمایاں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی حکومت نے ملک کی معاشی بہتری اور عوام کی فلاح کے لیے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع کیا ہے، جس سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے۔جبکہ مریم نواز نے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں کسانوں کے لیے ٹریکٹر سکیم اور بلا سود قرضوں کے ذریعے غریب عوام کی مدد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں صوبے میں عوامی فلاحی منصوبوں سے غریب طبقہ اور کسان براہ راست فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اب صوبے میں صفائی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بہترین اقدامات کیئے جا ریے ہیں جس کے نتیجے میں پنجاب میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔

سپریٹنڈنٹ انجینئر سرکل راولپنڈی کینٹ سردار محمد سلیم نے جمعرات کو آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

Superintendent Engineer Circle Rawalpindi Cantt Sardar Muhammad Saleem addressed an open court held at IESCO Sub-Division Choa Khalsa on Thursday

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر، 2024ء ) —سپریٹنڈنٹ انجینئر سرکل راولپنڈی کینٹ سردار محمد سلیم نے کہا ہے کہ انہیں آئیسکو کے ذمہ داران پر فخر ہے جو ہر قسم کے حالات میں بھی صارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی اور شکایات کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں،بجلی چوری ایک ناسور ہے اگر واپڈا کا کوئی اہلکار اس میں ملوث ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے،صارفین کے تعاون کے بغیر بجلی چوری کا خاتمہ ممکن نہیں،بجلی چوری پر قابو پا کر عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا یے ہم عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹانے اور انہیں معیار کے مطابق اونچا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم صارفین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ گھروں کی تعمیر سے قبل چھتوں کے اوپر سے گرزرنے والی تاروں کو ہٹانے کیلئے قریبی آئیسکو دفاتر سے رجوع کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسائل کبھی ختم نہیں ہوسکتے البتہ ہم انہیں کم ضرور کر سکتے ہیں ائیسکو اہلکار بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں صارفین اور شہری بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کریں اس میں ملوث اہلکاروں اور دیگر افراد کی نشاندہی کریں کسی سے کوئی رعائت نہیں برتیں گے صارفین تک بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور بجلی چوری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں اس پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ایگزیکٹو انجینئر روات ڈویژن محمد عظیم زرداری نے کہا کہ ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے انہوں نے چوآخالصہ سب ڈویژن کو جلد نئی گاڑی کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا ایس ڈی او چوہدری انجینئر جمال لطیف نے کہا کہ سب ڈویژن چوآخالصہ میں اس وقت دو فیڈرز کام کر رہے ہیں جبکہ بہت جلد گیارہ ہزار کے وی کا سرصوبہ شاہ فیڈر بھی قائم کر دیا جائے گا جس سےصارفین کے مسائل میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگی۔
تصور حسین نے شکایت کی کہ سات ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ٹرانسفارمر کی تنصیب ممکن نہیں ہو سکی۔وقاص گجر نے کہا کہ دو سال قبل ٹرانسفارمر کیلئے درخواست جمع کروائی ہوئی ہے ابھی تک ٹرانسفارمر نہیں لگ سکا۔چوہدری خرم نے بتایا کہ سب ڈویژن چوآخالصہ کی حدود آزادکشمیر کی سب ڈویژن سہنسہ،ڈڈیال کے علاوہ بیول،کلرسیداں سے ملتی ہیں سب سے دشوار اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باوجود سب ڈویژن کے پاس صرف ایک گاڑی ہے جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔راجہ غلام نقی نے شکایت کی کہ بیشتر گھروں کی چھتوں سے تاریں گزر رہی ہیں،نور حسین نے شکایت کی ہی 1992 سے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہوا ہے ابھی تک اسے آپ گریڈ نہیں کیا جا سکا۔محمد اظہر آف منگال نے شکایت کی کہ ہمارے گاؤں کی چھتوں سے تاریں گزر رہی ہیں انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے۔کھلی کچہری میں صارفین نے لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی کارکردگی کو بےحد سراہا۔

طالب حسین کو گریڈ سترہ میں ترقی دے کر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ آراضیات کہوٹہ تعینات کر دیا گیا

Talib Hussain was promoted to Grade 17 and posted as Assistant Director of Conservation, Kahuta.

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر، 2024ء ) —طالب حسین کو گریڈ سترہ میں ترقی دے کر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ آراضیات کہوٹہ تعینات کر دیا گیا ان کا تعلق تحصیل کلرسیداں کے گاؤں پہرھالی سے ہے اور وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بہت وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل راجہ عرفان حسین کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

Punjab Police Head Constable Raja Irfan Hussain has been promoted to the post of ASI

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر، 2024ء ) —پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل راجہ عرفان حسین کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ان کا تعلق بلدیہ کلرسیداں کی وارڈ درکالی شیرشاہی سے ہے ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،راجہ کامران عابد،محمد آصف منہاس،جمیل قریشی،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،عاطف اعجاز بٹ،چوہدری توقیراسلم،راجہ پرویز اختر نے راجہ عرفان حسین کو ترقی پر دلی مبارک باد دی

کرنل محمد شبیر اعوان کو ایک ہفتے کی پروٹیکٹو ضمانت دے دی

Colonel Muhammad Shabbir Awan granted one-week protective bail

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,20،دسمبر، 2024ء ) —ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کو ایک ہفتے کی پروٹیکٹو ضمانت دے دی جس کے لیئے حبیب الرحمان ستی ایڈووکیٹ نے عدالت پیش ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button