DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: A 45-Year-Old Man Shot Dead in Sadyot

پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سدیوٹ میں 45سالہ شخص کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20دسمبر2024) — پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سدیوٹ میں 45سالہ شخص کو فائرنگ کر کےقتل کر دیا گیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج۔ مقتول کےبھائی راجہ خالد نے تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات 9:30کے قریب میرا چھوٹا بھائی اخلاق کیانی اپنی گاڑی پر گھر پہنچا توملزمان مبین احمد، امان علی، حیدر علی اور ارباز تنویر مسلح کلاشنکوف آگئے۔ اورمیرے بھائی کو للکاراکہ آج تجھے لڑائی کا مزاہ چھکاتے ہیں۔ اور ساتھ ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے میرابھائی شدید زخمی ہو گیا اور زخموں
کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں موقع سے فرار ہو گئے۔ جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقتول کے بھائی خالد کی مدعیت میںمقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, December 20, 2024) — A 45-year-old man was shot dead in the Sadyot area under the jurisdiction of Kahuta Police Station. A case has been registered against the accused, and an investigation is underway.

The victim’s brother, Raja Khalid, filed the case at Kahuta Police Station, reporting that his younger brother, Ikhlaq Kayani, was attacked at around 9:30 PM last night. According to Raja Khalid, Ikhlaq had just arrived home in his car when the accused—Mubeen Ahmed, Aman Ali, Haider Ali, and Arbaz Tanveer—armed with Kalashnikov rifles, confronted him. They shouted threats, saying, “Today, we’ll teach you a lesson,” and opened fire. Ikhlaq sustained critical injuries and succumbed to them shortly after.

The assailants fled the scene under the cover of darkness. Kahuta Police have registered the case and initiated a search for the suspects.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفراور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال
کا تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن

Assistant Commissioner Ayusha Zaffar and CMO Makhdoom Bilal Lead the Operation Against Encroachments and Overpricing in Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،20دسمبر2024) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفراور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر صبح و شام جاری مٹور چوک تا پنجاڑ چوک سے جی پی او روڈ اور مچھلی چوک قدیر
بازار،تحصیل چوک، مین بازار اور تھانہ روڈ سمیت تجاوزت شدہ تھڑے، شیڈ، گرادیئے جبکہ سڑک پر لگایا گیا تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا۔ مہنگے داموں سبزی پھل اور اشیاء کی فروخت پر ہزاروں روپے موقع پر جرمانہ کر کے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ با اثر شخصیات کی سفارش قبول کر نے سے انکار عوامی مفاد پر کو ئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ تجاوزات کے خلا ف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال کے اچانک با ر بار چھاپوں سے کہوٹہ شہر کے بازار کھلے ہونے پر شہریوں نے آپریشن کو سراہا ہے۔ اور کہا ہے کہ یہ اقدا م خوش آئند ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button