Rawat: Stolen Medicines Worth 3 Million Rupees from Rawalpindi Government Hospital Recovered in Sohawa
راولپنڈی کے سرکاری ہسپتال سے 30 لاکھ روپے کی چوری شدہ ادویات سوہاوہ سے برامد
Ikram Ul Haq Qureshi1 minute ago
روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,19،دسمبر، 2024ء ) — سرکاری ہسپتالوں کی ادویات اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع جہلم تحصیل سوہاوہ میں 30 لاکھ سے زائد مالیت کی سرکاری ادویات برآمد ہوئیں، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کے ہمراہ سوہاوہ میں چھاپہ مارا۔سوہاوہ میں چھاپے کے دوران موقع سے 30 لاکھ سے زائد مالیت کی دوائیاں برآمد کی گئی، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق برآمد ہونے والی ادویات فیڈرل گورنمنٹ ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والا ایک ملزم گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم عامر نفیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی چوری ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے پکڑی گئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں سے ادویات کی چوری پر مزید تحقیقات جاری ہیں، ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی ہسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں، چوری کی گئی ادویات محکمہ صحت اور ڈرگ کنٹرولر اتھارٹی نے قبضے میں لے لی ہیں۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 19, 2024) — A major scandal has come to light involving the sale of government hospital medicines in the open market. A raid in Sohawa, Jhelum district, led by Provincial Health Minister Khawaja Imran Nazir and Chief Drug Controller Azhar Jamal Saleemi, uncovered medicines worth over 3 million rupees.
According to health department sources, the recovered medicines were stolen from federal government hospitals. During the raid, one suspect, Aamir Nafeer, was arrested, and a case has been registered against him.
Provincial Health Minister Khawaja Imran Nazir stated that the theft was identified through digital monitoring systems. He added that the stolen medicines originated from hospitals in Kharian, Rawalpindi, and federal facilities. The seized medicines have been taken into custody by the health department and Drug Controller Authority, while further investigations into the matter are ongoing.
ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،دو ہفتے قبل ملنے والی نامعلوم نعش کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار
روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,19،دسمبر، 2024ء ) — ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،دو ہفتے قبل ملنے والی نامعلوم نعش کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار، مقتول کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی, ملزم مظہر نے بیوی کے زریعے مقتول عمر کوگھر بلوایا اور ذاتی رنجش کی بنا پرقتل کر کے نعش رحیم آباد خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی،ائیرپورٹ پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،اندھے قتل کو ٹریس کرنے اور ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی ایس ڈی پی او سول لائنز اور ائیرپورٹ پولیس ٹیم کو شاباش، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ایس پی پوٹھوہار ,ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 19, 2024) — Airport Police have solved a two-week-old blind murder case involving an unidentified body, arresting the suspect. The victim has been identified as Umar, while the accused, Mazhar, lured him to his house through his wife and killed him over a personal dispute. The body was later dumped in an empty plot in Raheemabad.
Using human intelligence and other investigative techniques, the Airport Police successfully traced and apprehended the suspect. SP Pothohar Nasir Nawaz commended the SDPO Civil Lines and the Airport Police team for solving the case.
SP Pothohar stated that all legal procedures will be completed to ensure the accused receives appropriate punishment, adding that no matter how cunning a criminal is, they cannot escape the law.