DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police Seize 480 Bottles of Alcohol, Suspects Flee Into Forest

کلر سیداں پولیس نے 480 بوتل شراب برآمد کر لی، ملزمان جنگل میں فرار

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19 دسمبر 2024)—کلرسیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی ان ایکشن،480 بوتل شراب برآمد کر لی ملزمان جنگل میں فرار،ملزمان کا تعلق سہنسہ آزادکشمیر سے تھا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بشارت علی عباسی کو مخبر کے زریعے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش عامر ولد مطلوب اور وقار ولد جہانگیر سکنہ سہنسہ آزاد کشمیر اور عدنان جاوید گاڑی ٹیوٹا ہائی ایکس میں بھاری مقدار میں شراب لے کر نارہ کی طرف سے کلرسیداں آ رہے ہیں جس پر اے ایس آئی زاہد حسین کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی شام پانچ بجے کے قریب ایک ٹیوٹا ڈبل کیبن نمبری بی اے کے 878 لہڑی گاؤں کی جانب سے آئی جس کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جس پر پولیس نے پرائیویٹ گاڑی میں ان کا تعاقب کیا تو ملزمان چند کلومیٹر بعد گاڑی کھڑی کر کے جنگل کی طرف بھاگ پڑے نکلے پولیس نے بھی تعاقب کیا مگر ملزمان جنگل اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گاڑی کی حسب ضابطہ از خود تلاشی عمل میں لانے پر گاڑی کی پچھلی سیٹ پر پڑے 10 عدد توڑے برآمد ہوئے ہر ایک توڑے کو کھول کر چیک کرنے پر ایک توڑے کے اندر 48/48 بوتل شراب ادھیہ برآمد ہوئی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 19, 2024) – Kallar Syedan Police, led by SHO Inspector Basharat Ali Abbasi, seized 480 bottles of alcohol during a crackdown on drug smuggling. The suspects, hailing from Sehnsa, Azad Kashmir, managed to escape into the forest under the cover of darkness.

According to details, SHO Basharat Ali Abbasi received a tip-off about notorious drug smugglers, Aamir, son of Matloob; Waqar, son of Jahangir; and Adnan Javed, transporting a large quantity of alcohol in a Toyota Hiace vehicle heading towards Kallar Syedan from the Nara area. Acting on this information, a raid team was formed under the leadership of ASI Zahid Hussain, and checkpoints were established in the area.

Around 5:00 PM, a Toyota double-cabin vehicle (license plate BA-878) approached from the direction of Lehri village. When signalled to stop, the driver sped away, prompting a chase by police in a private vehicle. A few kilometres later, the suspects abandoned their vehicle and fled into a nearby forest. Despite efforts to apprehend them, the suspects utilized the darkness and terrain to evade capture.

Upon inspecting the abandoned vehicle, police found 10 large sacks on the back seat. Each sack contained 48 bottles of liquor, amounting to a total of 480 bottles. Kallar Syedan Police have registered a case and launched further investigations into the matter.

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر کے اسے اسلام اباد پولیس کے سپرد کر دیا۔

Punjab Highway Patrol Police Chowk Pindori arrested the proclaimed offender and handed him over to Islamabad Police

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19 دسمبر 2024)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کےمحرر اجمل مقبول کے مطابق چوکی انچارج سب انسپکٹر عتیق الرحمان کیانی نے دوران چیکنگ جدید تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عثمان لیاقت سکنہ تحصیل و ضلع راولپنڈی جو کہ تھانہ رمنا ضلع اسلام اباد کا اشتہاری مجرم معلوم ہوا مجرم کو گرفتار کر کے اسے اسلام اباد پولیس کے سپرد کر دیا۔

چکیالہ کلرسیداں میں تعلیمی سال کے اختتام پر ختم بخاری کا انعقاد کیاگیا

Khatm-e-Bukhari was held at the end of the academic year in Chakiala

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19 دسمبر 2024)—معروف دینی درسگاہ جامعۃ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں تعلیمی سال کے اختتام پر ختم بخاری کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلیم کی تکمیل اور امتحانات میں امتیازی نمبر حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبات کو انعامات دیئے گیے اور انکی چادر پوشی بھی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان خصوصی محترمہ ام صالحہ اور محترمہ ام عنایت اللہ نے کہاھے کہ دینی مدارس رشدوہدایت کے مراکز اور اسلام کے قلعے ھیں پڑھی لکھی ماں سے سلیقہ شعار معاشرے کی تشکیل ہوتی ھےدین اسلام نے خواتین کو وہ مثالی اور راہنماء حقوق دیئے جو دنیا میں موجود کسی دین کسی قوم اور سوسائٹی نے نہیں دیئے دینی تعلیمات میں بیٹی کو رحمت ،ماں کے قدموں تلے جنت اور بہنوں اور بیویوں کے حقوق کی ادائیگی کی ہدایات دی گئیں ھیں اپنی بیٹیوں کو دینی تعلیمات سے روشناس کرائیں تاکہ صالح معاشرے کا قیام ہو بے پردگی اور مخلوط نظام تعلیم نے ہمارے معاشرے کی اخلاقی روایات کی جڑیں کھوکھلی کردی ھیں،تقریب کے اختتام پرجمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست مولانا عبد الرشید ربانی ،مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی اور پرنسپل محترمہ ام عنایت اللہ کی اس علاقے میں دینی خدمات کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیاگیا

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں کھلی کچہری

Open court session to be held at IESCO Sub-Division Choa Khalsa

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19 دسمبر 2024)—ائیسکو راولپنڈی کینٹ سرکل کے ایس ای سردار محمد سلیم آج بروز جمعرات صبح دس بجے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ میں کھلی کچہری لگائیں گے شکایات اور تجاویز کے لیئے صارفین کو کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مرزا عمران سرورکو ترقی پر مبارکباد

Mirza Imran Sarwar congratulted on his promotion

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 19 دسمبر 2024)—جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری محمد عظیم،چوہدری مجید اشرف نے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پنجاب پولیس کے مرزا عمران سرور سے ملاقات کی اور انہیں ترقی پر مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button