DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Construction of Lalu Nai Teri to Tathi Syedan Road Begins, Sparks Joy Among Locals

لالو نئی ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ کا کام شروع عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 19دسمبر2024)
لالو نئی ٹیری تا ٹٹھی سیداں روڈ کا کام شروع عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لالو نئی ٹیری تا ٹٹھی سیداں 26کروڑ کی خطیر گرانٹ منظوری بعد کام شروع کرانے پر MNA راجہ اسامہ سرور اور MPA راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود اور راجہ مدثر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے الیکشن مہم میں حلقے کی عوام سے جو وعدئے کیے تھے وہ پورے ہو نگے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دور میں بھی حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوں نے اپنے سابقہ دور میں سڑکوں، گلیوں، سوئی گیس، بجلی، صحت کے حوالے سے بہت سارے کام کرائے تھے انشاء اللہ اس بار بھی وہ اپنے ترقیاقی کاموں کا ریکارڈ اس بار خود ہی توڑیں گے۔

Mator – (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, December 19, 2024) – The long-awaited construction of the Lalu Nai Teri to Tathi Syedan Road has finally commenced, creating a wave of happiness among the local residents. This project, initiated with an approved grant of 260 million rupees, has been made possible through the efforts of MNA Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed.

In a joint statement, prominent political and social figures, including Contractor Raja Sajid Mahmood and Raja Mudassir, expressed their gratitude to the two leaders for fulfilling their promises. They highlighted that MNA Raja Usama Sarwar of NA-51 and MPA Raja Sagheer Ahmed of PP-7, both affiliated with the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), had pledged developmental projects for the region during their election campaigns.

They further commended MPA Raja Sagheer Ahmed for his exemplary track record in his previous tenure, during which he oversaw numerous development initiatives. These included the construction of roads and streets, the provision of natural gas and electricity, and improvements in healthcare services. They also expressed confidence that Raja Sagheer Ahmed will surpass his previous achievements in this term.

Commencing this vital road project is celebrated as a major milestone in the region’s development.

بے دریغ جنگلات کی کٹائی سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، بڑے پیمانے پر درختوں کو کاٹنے کا عمل جاری ہے

Indiscriminate deforestation is causing a lot of damage, and large-scale tree felling is ongoing.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 19دسمبر2024)
مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر جنجوعہ آف ٹپیالی حال مقیم یو کے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے دریغ جنگلات کی کٹائی سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، بڑے پیمانے پر درختوں کو کاٹنے کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایک اہم ماحولیاتی مسئلہ بنا ہوا ہے ہر سال ہزاروں ہیکڑ کے جنگلات زراعت، شہری آبادی میں اضافے اور لکڑی کی کٹائی کی وجہ سے ختم ہو جاتے ہیں، جس کے کے نتیجے میں بنجر زمین اور ناقابل تلافی ماحولیاتی نقصان ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ جنگلات کو اکثر زمین کے پھیپڑے ہیں کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ زمین کے موسمی استحکام کو برقرار رکھنے، حیاتیاتی تنوع کی حمایت کرنے اور لاکھوں افرادا کے روز گار کو کو سہارا دینے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ جنگلات کی کٹائی سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ موسم کے غیر متوقع حالات اور لاکھوں اقسام کے جانداروں کی بقا کو خطرہ لاحق ہوتا ہے یہ بہت سی انواع کو محدودیت کے دہانے پر پہنچا رہی ہے۔ جنگلات کی کٹائی کے اثرات میں موسمیاتی تبدیلی شامل ہے۔ جنگلات کاربن کو جذب کرنے کے ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں اور گرین ہاس گیسوں کو کم کرتے ہیں۔ ان کا خاتمہ بڑی مقدار میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کو فضا میں چھوڑتا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی د رجہ حرارت بڑھتا ہے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ،کلر، مری،کوٹلی کے جنگلات تیزی سے کاٹے جا رہے آئے روز گاڑیوں کی گاڑٖیاں لوڈ ہو کر پنجاب کی منڈیوں میں بھیجا جا رہا کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہم وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجا ب سے اس نازک معاملے پر فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کر تے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button