مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2024ٰٰ) کہوٹہ دکھالی کا رہائشی شخص سعودی عرب سے واپسی پر اہر پورٹ پر ہارٹ اٹیک کی وجہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملا،گھر والے راہ دیکھتے رہ گے، نمازے جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی،مرحوم نمبردار راجہ شکیل ڈیڈھ سال بعد پاکستان آرہا تھا،مرحوم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں،تفصیل کے مطابق دکھالی والے نمبردار راجہ طالب حسین (مرحوم) کا بھتیجا نمبردار عامر فاروق نمبر دار راجہ اکمل کا چچا ذاد بھائی نمبردار راجہ شکیل جو کہ سعودی عرب سے واپس آ رہے تھے ان کو اہر پورٹ پر دل کی تکلیف ہوئی ان کے وہاں سے ان کے لواحقین قریبی ہسپتال میں لے گے مگر جانبر نہ ہو سکے اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ان کی اس ناگہانی موت پر ہر ایک آنکھ آشکبا ر تھی ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں دکھالی میں ادا کیا گیا۔
Mator – Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, December 16, 2024) — Raja Shakeel, a resident of Dakhali, Kahuta, passed away from a heart attack at the airport upon his return from Saudi Arabia. The tragic incident occurred as his family eagerly awaited his arrival. His funeral prayer was attended by thousands of locals in his native village of Dakhali.
Raja Shakeel, the nephew of late Numberdar Raja Talib Hussain, and cousin of Numberdars Aamir Farooq and Raja Akmal, had been returning to Pakistan after a year and a half. Upon experiencing chest pain at the airport, his relatives rushed him to a nearby hospital, but he could not survive..
The untimely death of Raja Shakeel, who left behind two sons and a daughter, brought immense grief to the community, with tears in every eye. His funeral was a sombre gathering, reflecting the love and respect he had earned in his life.
مکی مسجد کہوٹہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام
Awareness program on traffic rules at Makki Masjid Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2024ٰٰ) ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی کے زیر انتظام مدرسہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پروگرام، ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی نے خصوصی شرکت کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل عرصہ 50 سال سے کہوٹہ میں قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ کرنے والی دینی درسگاہ مدرسہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ میں ٹریفک آگاہی سیشن ہوا یہ پروقار تقریب کہوٹہ کے ممتاز عالم دین خطیب مکی جامع مسجد کہوٹہ قاری عثمان عثمانی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔تقریب میں سی اؤ خرم فیاض ستی،سب انسپکٹر عمران حسین نے شرکت کی اور بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ سرکل کے زیر اہتمام مدرسہ تعلیم القرآن میں اساتذہ اور طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی۔شرکاء کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل اور موٹر سائیکل پر دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔یہ سیشن محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔