مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2024)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری،8 ملزمان گرفتار، 9 کلو سے زائد چرس برآمد، کہوٹہ پولیس نے ملزم عاصم سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں,
Mator – (Pothwar.com Correspondent Kabir Ahmed Janjua, December 15, 2024)–On the directives of City Police Officer (CPO) Syed Khalid Hamdani, the Rawalpindi Police have intensified their crackdown on drug peddlers. In a recent operation, eight suspects were arrested, and over 9 kilograms of hashish were recovered.
The Kahuta Police, as part of the broader operation, arrested a suspect named Asim and seized 2.5 kilograms of hashish from his possession. Cases have been registered against all the arrested individuals.
CPO Syed Khalid Hamdani reiterated the police’s commitment to eradicating the scourge of drugs in the region. He emphasized that strong and sustained actions against drug peddlers will continue to safeguard the community and ensure a drug-free society.
The Rawalpindi Police have called upon citizens to support the fight against drugs by reporting any suspicious activities in their areas, assuring them of swift action and strict confidentiality.
منتخب ممبران اسمبلی کی عدم توجہی کی وجہ سے تحصیل کہوٹہ مسلسلتان بن گیا ہے
Kahuta Tehsil has become a continuous problem due to the inattention of elected members of the assembly
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2024) کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ملک عبد القیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منتخب ممبران اسمبلی کی عدم توجہی کی وجہ سے تحصیل کہوٹہ مسلسلتان بن گیا ہے کہوٹہ کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں فارم 47والے نمائندگان اگر عوام کے مسائل نہیں کر سکتے تو اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جاہیں انہوں نے کہا کہ سر دیاں پڑھتے ہی سوئی گیس بند ہو گئی ہے بغیر ناشتے کے لوگ اپنی اپنی ڈیوٹیوں پرجا رہے ہیں جس محکمہ کے پاس اپنے پاکستان کے شہریوں کو دینے کیلئے گیس ہی نہیں اس محکمے کے چیئرمین اور ایم ڈی کروڑوں روپے میں پڑتے ہیں قوم کو نالائق اور نااہل لوگ بوجھ ہیں ستم ظریفی کی بات یہ ہے اسمبلیوں میں جانے کے لیے عوام کے پاس ووٹ مانگنے کے لیے جانے والے جب منتخب ہو جاتے ہیں تو وہی عوام ان سے نہیں مل سکتی جس کی بدولت وہ ان سیٹوں پر بیٹھے ہوتے ہیں پروٹوکول کی لمبی لمبی لائنیں دیکھ کر خوف آتا ہے کہ یہ لوگ اپنی عوام کے پیسوں کو کس طرع پانی کی طرع بہا رہے ہیں اتنا پروٹوکول رکھنے کی کیا ضرورت ہے اگر موت سے ان کو اتنا ہی ڈر لگتا ہے تو یہ الیکشن میں کیوں حصہ لیتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سفر کرنا بھی عذاب بن گیا ہے مٹی اور دھول کی وجہ سے عوام علاقہ گلے اور سانس کی مختلف بیمارویوں میں مبتلا ہیں منتخب ممبران اسمبلی اگر عوام کے مسائل نہیں کر سکتے تو وہ اپنے اپنے گھروں کو چلے جاہیں۔
راجہ اسامہ اشفاق سرور ایم این اے، راجہ صغیر احمد ایم پی اے کا شکریہ , بلاتفریق ہر گھر میں گیس مہیا کی جائے گی
Thanks to Raja Osama Ashfaq Sarwar MNA and Raja Saghir Ahmed MPA, gas will be provided to every household without discrimination
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15دسمبر2024) ڈہوک بنگیال یوسی چوا ء میں سوئی گیس پائپ لائن کے فنڈ جاری کروانے اور کام شروع کروانے پر اہلیان بنگیال برادری کی طرف سے راجہ اسامہ اشفاق سرور ایم این اے، راجہ صغیر احمد ایم پی اے کا شکریہ ادا کر تے ہیں بلاتفریق ہر گھر میں گیس مہیا کی جائے گی ممبران اسمبلی ٹیوب ویل روڑ کے لئے 3 کروڑ کی گرانٹ جلد ہی جاری کی جائے گی انشاء اللہ الیکشن میں کیا ہوا ہر وعدہ وفا ہو گا ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت انجینئرراجہ بلال بنگیال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ ا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے اکاون راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے الیکشن مہم میں حلقے کی عوام سے جو وعدئے کیے تھے وہ پورے ہو نگے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے سابقہ دور میں بھی حلقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوں نے اپنے سابقہ دور میں سڑکوں، گلیوں، سوئی گیس، بجلی، صحت کے حوالے سے بہت سارے کام کرائے تھے انشاء اللہ اس بار بھی وہ اپنے ترقیاقی کاموں کا ریکارڈ اس بار خود ہی توڑیں گے۔