DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: First Successful Bone Plating Surgery Performed at THQ Hospital
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں پہلی بار ہڈی جوڑ کےلئے پلیٹنگ کا پہلا کامیاب اپریشن
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا ہے کہ کلر سیداں کی تاریخ میں پہلی بار ہڈی جوڑ کےلئے پلیٹنگ کا پہلا کامیاب اپریشن ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطورِ ایم ایس مختلف این جی اوز اور مخیر حضرات کے تعاون سے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں شعبہ زچہ بچہ کے لیے الگ آپریشن تھیٹر زیرِ تعمیر ہے جو آئندہ چند دنوں میں مکمل ہونے کے بعد آپریشنل ہو جائے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں کے تعاون سے ہسپتال میں RO واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کی گئی جس سے روزانہ کی بنیاد پر 1000 لیٹر پانی فلٹر کیا جا سکتا ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہی ہسپتال کی لیب میں کیمسٹری اینالائیزر موجود ہے جس سے تمام بنیادی لیب ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جن میں LFT اور RFT شامل ہیں. ہسپتال میں محکمہ صحت کی ہدایت پر مریضوں کو 24 گھنٹے مفت ادویات کی فراہمی کے لیے مخیر حضرات کے تعاون سے IPD تشکیل دی گئی.انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں تاریخ میں پہلی بار ہڈی جوڑ کے لیے پلیٹنگ کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا جو بلاشبہ میرے زیر نگرانی ڈاکٹر عمیر رانا اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہسپتال میں موجود ہ انتظار گاہ کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جو آئندہ چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 13, 2024):
The Medical Superintendent of Tehsil Headquarters (THQ) Hospital Kallar Syedan, Dr. Abida Parveen, announced that the first-ever successful bone plating surgery in the history of the hospital is a testament to their growing capabilities. Speaking to the media, she highlighted several ongoing development projects and collaborative efforts to enhance healthcare services in the region.
Dr. Parveen revealed that, with the support of NGOs and philanthropists, a dedicated maternity operation theatre is under construction and is expected to become operational in the coming days. Furthermore, with the assistance of Al-Khidmat Foundation, the hospital has installed an RO water filtration plant capable of filtering 1,000 liters of water daily. The foundation has also provided a chemistry analyzer for the hospital’s laboratory, facilitating essential diagnostic tests, including LFT and RFT.
To ensure free medication is available around the clock, the hospital has established an IPD ward with the help of private donors under the guidance of the health department.
Dr. Parveen commended the efforts of Dr. Umair Rana and the hospital administration in successfully conducting the first bone plating surgery. She also mentioned that renovation work on the hospital’s waiting area is underway and will be completed shortly.
These advancements mark a significant milestone in providing quality healthcare services to the residents of Kallar Syedan.
انسٹیٹیوٹ اف یورالوجی راولپنڈی میں عارضی تعنیات ڈاکٹر ارسلان کے ارڈر منسوخ کرکے انہیں واپس بنیادی مرکز صحت چواخالصہ بھیج دیا
Dr. Arsalan was sent back to the Primary Health Center, Choa Khalsa after public protest
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)—محکمہ صحت راولپنڈی نے چوآخالصہ کے شہریوں کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد انسٹیٹیوٹ اف یورالوجی راولپنڈی میں عارضی تعنیات ڈاکٹر ارسلان کے ارڈر منسوخ کرکے انہیں واپس بنیادی مرکز صحت چواخالصہ بھیج دیا یے انہوں نے جمعرات کو چواخالصہ میں اپنے فرائض سنبھال لیئے شہریوں نے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جمعہ کے روز کا احتجاج منسوخ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت ڈسپنسر سمیت دیگر تمام خالی اسامیوں پر بھی ملازمین تعنیات کر کے کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال سڑک کے کنارے واقع بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کو بہتر انداز میں فعال کرے۔
منڈی میں آنے والا شخص موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گیا
Mobile phone and cash stolen from a man at Kallar Mandi
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)— کلر سیداں منڈی میں آنے والا شخص موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گیا ۔عمران الحق نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ میں خریداری کےلئے کلر سیداں منڈی میں آیا اوراسی دوران کسی جیب تراش نے ہاتھ کی صفائی دیکھاتے ہوئے میری سائیڈ والی جیب سے موبائل فون اور بیس ہزار روپے کی رقم نکال لی۔
کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا،
Domestic consumers are facing severe difficulties due to load shedding of Sui Gas in Kallar Syedan and surrounding areas
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)—کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا، گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود ہر ماہ گیس کے بھاری بلوں نے گھریلو اخراجات میں بھاری اضافہ ہوا ہے صارفین بلوں کی ادائیگی کے باوجود گیس کی سہولت سے محروم ہیں گیس سلنڈر اور سوختہ لکڑی جلا کر گزرا کرنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں شدید سردی کے موسم میں گیس لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین حکومتی نمائندوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، گیس لوڈشیڈنگ سے خاص طور پر بچے، بزرگ خواتین اور دفاتر میں کام کرنے والے افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں،
پنجاب پولیس کے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے چوہدری زاہد محمود وڑائچ کو مبارکباد
Chaudhry Zahid Mahmood Warraich, who was promoted from ASI to Sub-Inspector of Punjab Police is congratulated
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے نواحی گاؤں چک وڑائچاں جا کر پنجاب پولیس کے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے چوہدری زاہد محمود وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔
پاکستان کی وفاقی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کر جانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔محمد ظریف راجا
The federal government of Pakistan has succeeded in taking the country in the right direction. Muhammad Zarif Raja
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر ترقی کر رھا ہے اسٹاک ایکسچینج بلندیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر رھا ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ٹی ائی سمیت دیگر ھوش کے ناخن لیں احتجاجی سیاست ترک کر کے ملکی ترقی کے پہیئے کو چلنے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو اے ای کے دورہ میں مسلم لیگ ن راس الخیمہ کے صدر ثاقب محمود راجہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیئے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اج ملک کو جن معاشی بحرانوں کی سنگینی کا سامنا ہے اس کی واحد وجہ پی ٹی ائی کا ناکام چارسالہ دور حکومت ہے جو لوگ اپنے اقتدار میں لنگر خانوں سے آگے نہ بڑھ سکے جنہوں نے برادر دوست ممالک کو ناراض کیا آئی ایم ایف سے کیا اپنا ہی وعدہ توڑا وہ آج پھر احتجاجی سیاست سے اگے بڑھتی معیثت کو روکنے کے درپے ہیں جتنی توجہ یہ احتجاجی سیاست پر دے رہے ہیں اس سے بھی کم توجہ سے یہ کے پی کے کی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں پنجاب نے تو ویسے بھی احتجاجی سیاست کو مسترد کر کے احسن فیصلہ دیا یے انہوں محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ مخالفین کے ہروپیگنڈے پر کان نہ دھریں پاکستان کی وفاقی حکومت ملک کو درست سمت میں لے کر جانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
سلوہا میں معروف قانون دان سردار ناصر محمود ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
The mother of renowned lawyer Sardar Nasir Mahmood Advocate passed away in Sloha
کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13 دسمبر 2024)—معروف قانون دان سردار ناصر محمود ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاوں سلوہا میں ادا کی گئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی،سول ججز محمد زبیر،عمران امیر کے علاوہ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد خورشید ستی،شفقت محبوب ایڈووکیٹ،مسعوداحمد بھٹی،کہوٹہ،کلرسیداں اور راولپنڈی کے وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی