DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Health Department Irregularities Leave Basic Health Unit Choa Khalsa Without a Doctor Again

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 11 دسمبر 2024)—محکمہ صحت میں بے ضابطگیاں اپنے پورے عروج پر،برسہا برس تک ک ڈاکٹر سے محروم رہنے والے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں چند ہی ماہ قبل بھرتی کرکے وہاں تعنیات کیا گیا تھا جنہوں نے یہاں حاضری تو دی اور پھر ساتھ اپنی جنرل ڈیوٹی راولپنڈی کے کسی ہسپتال میں لگوا لی اور بنیادی مرکز صحت چواخالصہ ماضی کے کئی برسوں کی طرح پھر ڈاکٹر کی سہولت سے محروم ہو گیا ہسپتال میں ڈسپنسر بھی موجود نہیں جہاں ڈاکٹر ہے نہ ڈسپنسر اسی مرکز صحت کو محکمہ صحت راولپنڈی نے نمائشی طور پر ہفتہ کے ساتوں ایام دن رات زچہ بچہ سنٹر بھی قائم رکھا ہے مگر یہ انوکھا مرکز صحت ہے جو ہفتے کے ساتوں ایام دن رات کھلا رہتا ہے مگر یہاں میڈیکل افیسر ہے نہ ہی ڈسپنسر کی سہولت ہے یہ صورتحال ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی پیشہ وارانہ امور سے لاعلمی نااہلی نالاقی پر مرکوز کرتی ہے جسے بلاتاخیر نوکری سے برخاست کرکے اس ساری صورتحال کی شفاف تحقیقات کی جانی چائیے کہ ڈاکٹر ارسلان ارشد کو چواخالصہ تعنیانی کے باوجود راولپنڈی میں ڈیوٹی سرانجام دینے کی اجازت کس نے کس کے کہنے پر دی؟

Kallar Syedan, December 11, 2024 (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi)—The Health Department in Rawalpindi is under fire for persistent irregularities, as the Basic Health Unit (BHU) Choa Khalsa remains deprived of essential medical staff yet again. A doctor recently appointed to the facility served briefly before securing a general duty posting at a Rawalpindi hospital, leaving the BHU without a medical officer. The dispensary is also non-operational, adding to the woes of the residents.

Despite being designated as a 24/7 Maternal and Child Health Center, the BHU lacks both a doctor and a dispenser, highlighting severe negligence. This raises questions about the competence and oversight of the District Health Officer, whose apparent failure to manage resources has left the community without critical healthcare services.

Immediate action is demanded to investigate the situation, determine accountability for the transfer of Dr. Arsalan Arshad to Rawalpindi despite his appointment at Choa Khalsa, and ensure the reinstatement of medical services in the area.

آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد ان کے ملازمین کو نومبر کے مہینے کی تنخواہ جاری نہ ہو سکی

After outsourcing RWMC Kallar Syedan, his employees could not be paid their salaries for November

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 11 دسمبر 2024)—آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں کو آؤٹ سورس کرنے کے بعد ان کے ملازمین کو نومبر کے مہینے کی تنخواہ جاری نہ ہو سکی جس کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک آ پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم سی کلر سیداں کے 39 ورکرز اور چھ کے قریب ریگولر ورکرز جو کہ آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں کو ماہ نومبر کی تنخواہ ابھی تک موصول نہیں ہوئی جس کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ ادھر اکائونٹ کلر سیداں محمد عمر صغیر نے رابطہ پر بتایا کہ آر ڈبلیو ایم سی آئوٹ سورس ہونے کے بعد پہلی بار گیارہ کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کا چیک موصول ہوا ہے جو ابھی تک بنک اکائونٹ میں کریڈٹ نہیں ہو سکا،کریڈٹ ہونے کے بعد تنخواہ بھی جاری ہو جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت بھلاکھر کا دورہ

Assistant Commissioner, Kallar Syedan ​​Ishtiaqullah Khan Niazi, visited the Bhalakhar Primary Health Center

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 11 دسمبر 2024)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت بھلاکھر کا دورہ کیا اور یہ دیکھ کر ششدر رہ گئے کہ مرکز صحت میں ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ ہی موجود نہ تھا اور تمام ملازمین دن ڈیڈھ بجے ہی مرکز صحت کو تالے لگا کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے تھے جس پر اے سی کلر سیداں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹ تیار کر کے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ارسال کر دی ہے۔ ادھر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے بی ایچ یو بھلاکھر کے سرکاری اوقات کار آدھ گھنٹہ قبل ہی چھٹی کر جانے پر ایم او انچارج سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

ماہ نومبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 1989 گاڑیوں کو ای چالان

During the campaign against traffic irregularities in November, 1,989 vehicles were issued e-challans

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 11 دسمبر 2024)—ڈی ایس پی ٹریفک سرکل آفیسر کلرسیداں سجاد حسین قریشی،انسپکٹرز راجہ عامر رحمان اور افضال الرحمان کی زیر نگرانی ماہ نومبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 1989 گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 لاکھ 63 ہزار سے زاہد کا جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔ ڈیوٹی آفیسر ہارون نثار سمیت ٹریفک وارڈنز عادل منیر، سہیل قمر،ناصر سعید،راشد مسعود و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

منشیات فروش زاہد محمود سکنہ سرصوبہ شاہ کے قبضے سے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد

One kilogram and 500 grams of hashish were recovered from the possession of drug dealer Zahid Mahmood, a resident of Sir Sooba Shah

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 11 دسمبر 2024)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دوران گشت منشیات فروش زاہد محمود سکنہ سرصوبہ شاہ کے قبضے سے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button