مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2024) چکیاں تا کاک پل جاپانی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہو گیا،آئے روز حادثات معمول بن گیا،کئی موٹر سائیکل سوار گر کر اپنے بازوں توڑ چکے ہیں جاپانی روڈپر ملک کی معروف یونیورسٹیاں بھی قائم ہیں جہاں بڑھی تعداد میں آمدو رفعت رہتی ہے مگر تاحال سڑک کو ٹھیک نہیں کیا گیا عوامی حلقوں نے وقافی حکومت سے از خو د نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کاک پل سے چکیاں پل تک (جاپانی روڈ) جس کی رپیرینگ کے فنڈز بھی رکھا گیا اس کے بعد اس سٹرک کو اکھاڑا گیا اس کے بعد کام انتہائی سست روی کا شکار ہو گیا ہے محکمیں نے بلکل ہی خاموشی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفعت انتہائی مشکل ہو گی ہے خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بہت ہی مشکل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے سٹرک کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گیا ہے عوامی حلقوں نے وقافی حکومت سے از خو د نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator, December 11, 2024 (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua)—The stretch of Japanese Road from Chakiyan to Kak Pul has deteriorated significantly, turning a short journey into an ordeal lasting hours. Daily accidents have become the norm, with several motorcyclists suffering injuries, including broken arms, due to the damaged road.
This vital route is home to some of the country’s leading universities, drawing heavy traffic daily. Despite funds being allocated for repairs, the road was torn up, and work has since progressed at a snail’s pace. The concerned department remains unresponsive, further exacerbating the situation.
Motorists and motorcyclists face severe challenges navigating the crumbling road, which has become a hotspot for accidents. Local residents have appealed to the federal government to take immediate notice of the issue and expedite repairs to prevent further inconvenience and accidents.
انجمن تاجران کہوٹہ کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ملاقات
A delegation of the Kahuta Traders Association met with Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2024) انجمن تاجران کہوٹہ کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ملاقات کہوٹہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کیے جانے والے آپریشن کے حوالے سے گفتگو،کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی مگر قوانین کی بھی خلاف ورزی کسی کوبھی کرنے نہیں دی جائے،کوئی دوکاندار نالی سے آگے سامان نہیں رکھے گا اور نہ اپنی دوکان کے باہر کوئی ریڑھی لگوا سکتے ہیں اگر کوئی ایسا کرئے گا تو اس کو جرمانہ عائد کیا جائے گا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کے تاجروں کے وفد جس میں حاجی ملک عبد الروف، حاجی ملک منیر اعوان، راجہ خورشید عالم،حاجی ملک غلام نبی، راجہ شاہد اجمل، ملک مہان،ملک ندیم، ملک اظہر، شیخ آصف، شیخ عبد الشکور سمیت دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سے ان کے آفس میں ملاقات کی شہر میں جاری تجاوزات کے حوالے سے جاری آپریشن کے سلسلے میں بات چیت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی دوکاندار کے ساتھ زیادتی نہیں کر یں گے مگرقانون کی خلاف ورزی بھی کسی کو نہیں کرنے دیں گے کوئی بھی دوکاندار اپنی دوکان کے آگے شیڈ نالی سے آگے نہیں لگا سکتا اگر کوئی شیڈ لگائے گا اور سامان باہر رکھے گا تو وہ نالی سے پیچھے نالی سے آگے کرئے گا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور کوئی بھی دوکاندار اپنی دوکان کے آگے نہ تو کوئی پارکنگ کر سکتا ہے نہ ہی کوئی ریڑھی لگا سکتا ہے اگر کوئی ایسا کرئے گا تو اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔