DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Every Act of Lawlessness Traces Back to Municipal and Administrative Officials, Muhammad Ijaz Butt, PPP

کلر سیداں میں ہر لاقانونیت کے پیچھے بلدیہ اور انتظامیہ کے لوگ ہوتے ہیں,پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر، 2024ء ) —پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ نے کلرسیداں میں روزبروز تجاوزات میں بھاری اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں ہر لاقانونیت کے پیچھے بلدیہ اور انتظامیہ کے لوگ ہوتے ہیں یہ خود ہر برائی کے سرپرست اور سہولت کار ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں میں سینکڑوں ریڑھیاں کام کرتی ہیں 90 فیصد سے زائد ریڑھی بانوں کا تعلق دوردراز کے اضلاع اور دوسرے صوبوں سے ہے تمام بازار ریڑھیوں سے اٹے ہوئے ہیں پنڈی چوآ روڈ پر سب سے ذیادہ تجاوزات ہیں فٹ پاتھوں پر ورکشاپیں سڑک پر ریڑھیاں شولڈرز پر موٹرسائیکل پارکنگ قائم ہیں جس کی وجہ سے صبح سے رات تک نہ صرف گاڑیوں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں بلکہ پیدل چلنے والے بھی راستے کی تلاش میں مصروف رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوآروڈ کی تنگ سڑک پر پہلے انتظامیہ نے سہولت بازار قائم کیا جہاں خریداری کے باعث ٹریفک جام رہتی ہے اب اسی انتظامیہ نے نجی بنک کے سامنے دیگراضلاع سے آئے لوگوں کو مبینہ طور پر چار چار ہزار کی بھتہ وصولی کے بعد انہیں سڑک پر ٹھیئے قائم کر دیئے ہیں شہری اس غیر قانونی اقدام کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے بلدیہ اور انتظامیہ ان ٹھیوں کو اپنے دفاتر کے احاطہ میں منتقل کرے تاکہ سڑک پر گاڑیوں کی امدورفت ممکن ہوسکے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 10, 2024) – Former City Nazim and President of PPP Tehsil Kallar Syedan, Muhammad Ijaz Butt, has strongly protested against the growing issue of encroachments in the area, accusing municipal and administrative officials of being complicit in every act of lawlessness.

In a statement, he claimed that these authorities not only turn a blind eye but actively facilitate and sponsor such activities. Highlighting the problem, he mentioned that hundreds of pushcarts operate in the town, with over 90% belonging to individuals from remote districts and other provinces. Markets are overcrowded with carts, and encroachments are rampant, particularly on the Pindi-Choa Road. Footpaths are occupied by workshops, streets are blocked with pushcarts, and motorcycle parking has taken over road shoulders.

He added that this chaos causes traffic jams from morning to night, making it difficult for both vehicles and pedestrians to navigate. Butt also criticized the administration for setting up a “Sahulat Bazaar” on the already narrow Choa Road, which worsens traffic congestion.

He further alleged that officials have allowed vendors from other districts to set up stalls near a private bank after collecting bribes of up to Rs. 4,000 per stall. He demanded the relocation of these illegal setups to municipal premises to free the roads for traffic. Local residents, he warned, will not tolerate such unlawful actions.

کلر سیداں شہر کی وارڈ مک میں چوری کی واردات

Theft incident in Ward Mak of Kallar Syedan ​​city

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر، 2024ء ) — کلر سیداں شہر کی وارڈ مک میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر ایک عدد ایل سی ڈی، کیمرے، کپڑے اور دیگر سامان لے گئے۔راشد حفیظ نے مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور گھر میں نصب ایل سی ڈی، کیمرے، کپڑے اور دیگر سامن چوری کر کے لے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

صفیہ ہسپتال کلر سیداں کے عملے کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے میری بیوی دو سال تک شدید تکلیف میں مبتلا رہی

My wife suffered from severe pain for two years due to the negligence and carelessness of the staff at Safia Hospital, Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر، 2024ء ) — اسرار بلال ولد مشتاق حسین سکنہ آراضی گوہڑہ نے مختلف اداروں کو اپنی درخواست میں تحریر کیا کہ 20 جولائی 2022 میں میری اہلیہ (ص)صائمہ کو صفیہ ہسپتال کلر سیداں لے کر گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے چیک آپ کرنے کے بعد بتایا کہ آپ کی بیوی کے پتے کا آپریشن کرنا پڑے گا جس کے لئے آپ مبلغ اسی ہزار روپے کا بندوبست کریں جس پر میں نے اسی ہزار روپے کی رقم جمع کروا دی۔مورخہ 21 جولائی2022،ہسپتال انتظامیہ نے میری بیوی کا پتہ نکال دیا اور رپورٹ جاری کرنے کے بعد گھر بھیج دیا مگر میری اہلیہ کی تکلیف میں کوئی آفاقہ نہ ہوا تقریبا دو برس بعد راولپنڈی کے ایک ہسپتال لے کر گیا جنہوں نے بتایا کہ مریضہ کے پتے کا آپریشن کرنا ہوگا ان کو بتایا کہ پتہ اپریشن کے ذریعے نکالا جا چکا ہے مگر وہ بضد تھے کہ پتہ نہیں نکالا گیا اسے نکالنا ضروری ہے انتظامیہ نے اسی ہزار کی ادائیگی پر اپریشن کرکے پتہ نکال دیا اور اس کی رپورٹ بمعہ ویڈیو جاری کردی ,صفیہ ہسپتال کلر سیداں کے عملے کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے میری بیوی دو سال تک شدید تکلیف میں مبتلا رہی کلرسیداں کے ہسپتال نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے جھوٹ بول کر مجھ سے اپریشن کے نام پر 80 ہزار روپے کی رقم اینٹھ لی اور اپریشن بھی نہ کیا ادہر صفیہ ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عمیر رانا نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئیکہا کہ جب بھی کلرسیداں میں کوئی نیا ہسپتال قائم ہوتا ہے تو ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات تراشی شروع ہو جاتی یے یہ سب بلیک میلنگ ہے جس کے خلاف کاروائی کا حق رکھتے ہیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ اپریشن ہو اور خراب پتہ کو نکالا نہ جائے۔

کلر سیداں شہر میں واقع ٹائر شاپ کی بیسمنٹ میں اچانک چھاپہ

A surprise raid was conducted in the basement of a tire shop located in Kallar Syedan ​​city

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر، 2024ء ) —تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے کلر سیداں شہر میں واقع ٹائر شاپ کی بیسمنٹ میں اچانک چھاپہ مارا تو وہاں ٹائروں کے ڈھیروں کو مچھروں نے اپنی آماجگاہ بنا رکھا تھا جس کی وجہ سے ڈینگی جیسی موذی مرض کے پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہوسکتا ہے جس پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو ٹائر شاپ کے مالک کیخلاف ضروری کارروائی کی سفارش کر دی جس پر اے سی نے استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا ہے۔

سلیمان منیر کی شادی ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی کلرسیداں/چوآخالصہ مرزا مظفراقبال بیگ کی دختر سے سرانجام پائی

Suliman Munir married the daughter of retired Secretary UC Kallar Syedan/Choa Khalsa Mirza Muzaffar Iqbal Baig

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,10،دسمبر، 2024ء ) —بلدیہ کلرسیداں کے سابق رکن صوبیدار ظفر اقبال بیگ کے بھتیجے سلیمان منیر کی شادی ریٹائرڈ سیکرٹری یوسی کلرسیداں/چوآخالصہ مرزا مظفراقبال بیگ کی دختر سے سرانجام پائی۔دعوت ولیمہ میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،حاجی ابرار حسین،چوہدری نعیم بنارس،سیٹھ عبدالرووف بٹ،مرزا سہیل اطلس،مرزا اشتیاق،صفدر اقبال بیگ،حسن اختر،مرزا ناصر اقبال،ڈاکٹر ایم ایم عالم، چوہدری عثمان و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button