8 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police Crack Down on Illegal Fuel Sales and Safety Violations

کلر سیداں پولیس کی غیر قانونی پیٹرول فروخت اور حفاظتی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,08،دسمبر، 2024ء ) ——کلر سیداں پولیس نے عوامی شکایت پر نوتھیہ روڈ پر غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر ایجنسی کے مالک شہزاد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ائیسکو نے بجلی چوری کے جرم میں تین صارفین کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے کلرسیداں پولیس نے نوتھیہ روڈ کی دوکان کے اندر گیلن میں کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر شہزاد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ادہر پولیس نے ہائی ایس گاڑی کو روک کر اس کی چیکنگ کی گئی تو ڈرائیور کامران بشیر پچھلی سیٹوں کے نیچے ایک عددغیر معیاری سی این جی سلنڈر نصب کر کے ڈرائیور نے ایل پی جی گیس سلنڈر کو بطور فیول استمال کر کے اپنی اور دیگر سواریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا دریں اثنا آئیسکو سب ڈویژنل کلر سیداں اور ساگری نے اپنے الگ الگ کارروائی میں بجلی چوری کرنے کے الزام میں تین صارفین حسن شہزاد،وقار احمد اور واجد علی کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 8, 2024) — Acting on public complaints, Kallar Syedan police have registered a case against Shehzad, the owner of a fuel agency on Nothia Road, for selling petrol illegally. The police discovered the sale of petrol openly from gallon containers at a shop, prompting immediate legal action.

In a separate incident, the police intercepted a Hiace vehicle during a routine check. The driver, Kamran Bashir, was found using fuel from a substandard LPG cylinder installed under the rear seats. This unsafe practice posed a serious risk to passengers’ lives and property. A case has been filed against the driver for this violation.

Meanwhile, IESCO’s Kallar Syedan and Sagri sub-divisions have taken action against electricity theft. In separate incidents, three individuals — Hassan Shehzad, Waqar Ahmad, and Wajid Ali — were charged for illegally tapping into the power grid.

These actions underscore the authorities’ commitment to addressing safety violations and curbing illegal activities in the region.

آر ڈبیلو ایم سی نے کلرسیداں میں موجود جدید معیاری کمپیکٹر گاڑی کو واپس لے کر چھوٹی اور کھٹارہ گاڑی کلرسیداں کو دے دی

RWMC withdrew the modern standard compactor vehicle from Kallar Syedan ​​and gave it a smaller and more compact vehicle

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,08،دسمبر، 2024ء ) ——صفائی ستھرائی کا کام آر ڈبلیو ایم سی سے ستھرا پنجاب کے سپرد کرنے کا شاخسانہ،آر ڈبیلو ایم سی نے کلرسیداں میں موجود جدید معیاری کمپیکٹر گاڑی کو واپس لے کر چھوٹی اور کھٹارہ گاڑی کلرسیداں کو دے دی تاکہ اثاثوں کی منتقلی میں وہ مزید فائدہ اٹھا سکے شہریوں نے صورتحال کو بدنیتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کو کھٹارہ گاڑی مہیا کرکے اسے مذاق بنا دیا ہے یہ گاڑی بار بار رک جاتی ہے چلنے کا نام نہیں لیتی،شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور کلرسیداں کی کمپیکٹر گاڑی بلاتاخیر کلرسیداں کے حوالے کی جائے

دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر سید مجتبی گل بادشاہ اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے درمیان دلچسپ مقالمہ

Interesting discussion between Darbar Alia Mohra Sharif Pir Syed Mujtaba Gul Badshah and former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,08،دسمبر، 2024ء ) ——دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر سید مجتبی گل بادشاہ اور سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کے درمیان دلچسپ مقالمہ،چوہدری محمد ریاض نے کلرسیداں میں الحاج اسلم بانی کی رھائشگاہ پر پیر صاحب سے ملاقات کہ اور ان کی توجہ ملک میں جاری اخلاقی انحطاط کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں معاشرتی ناہمواریوں اور تناؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رھا ہے اخلاقی طور پر ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں ہم جنہیں عالم کفر کہتے ہیں وہاں کی بڑی اکثریت جھوٹ بولنے سے گریزاں ہے جبکہ پاکستان کی ابادی کا بہت بڑا حصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے مگر ہم جھوٹ کو سرے سے گناہ سمجھتے ہی نہیں ہر کسی کے مال پر ناجائز قبضہ کے لیئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں مسلمان ہونے کے باوجود ہر برائی میں ہمارا حصہ خاصا ذیادہ یے پیر سید مجتبی گل بادشاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ جہنم کا راستہ ہے جبکہ سچ انسان کو جنت میں لے جاتا ہے ملک کے طول و عرض کی خانقاہوں سے وابستگان کو اس بابت تعلیم دی جاتی ہے ان کی اسلامی خطوط پر تربیت کی جاتی ہے دیگر شعبوں میں اصلاحات کی گنجائش ہے جہاں صرف واقعات بتائے جاتے ہیں، خانقاہی نظام سے منسلک لوگوں کی تمام خطوط پر اسلام کے عین مطابق تربیت کی جاتی ہے جھوٹ بولنا کل کی طرح آج بھی گناہ ہے یہ گناہ انسان کو جہنم تک لے جانے کے لیئے کافی ہے

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button