DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Establishment of Channi Bazaar Traders Association: Malik Haji Attaullah Elected President

انجمن تاجران چھنی بازار کہوٹہ کا قیام،تاجروں نے متفقہ طور پر ملک حاجی عطا اللہ کو صدر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 8دسمبر2024)
انجمن تاجران چھنی بازار کہوٹہ کا قیام،تاجروں نے متفقہ طور پر ملک حاجی عطا اللہ کو صدر، راجہ عدنان سلیم کو جنرل سیکرٹری جبکہ ملک غلام مرتضی سرپرست اعلی نامزد۔تاجروں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس چھنی بازار ملک حسام محمود کے دفتر میں منعقد ہوا۔جس سے تاجران ملک غلام نبی،سابق کونسلر ملک عبدالراؤف،حاجی پرویز مغل،ملک طاہر،ملک لقمان،ملک حسام محمود،ملک حاجی عطا اللہ نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کے خلاف آپریشن۔اور زیادتی پر سخت الفاظ میں مزمت کی گئی۔اور کہا کہ ہمیشہ چھنی بازار کو نشانہ بنایا گیا اور اس بازار پر سیاست کی گئی۔لیکن اب نہیں چلے گا اب تاجر اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے۔اب کسی تاجر سے زیادتی نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر متفقہ طور پر ملک حاجی عطا اللہ کو صدر چھنی بازار کہوٹہ۔راجہ عدنان سلیم کو جنرل سیکرٹری۔ملک غلام مرتضی کو سرپرست اعلی منتخب کیا گیا جبکہ باقی کے عہدوں پر مشاورت کے ساتھ عہدیدروں کو منتخب کیا جائے گا۔اس موقع پر سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی اور انجمن تاجران چھنی بازار زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, December 8, 2024) — Traders of Channi Bazaar in Kahuta have unanimously established the Anjuman Tajiran Channi Bazaar. Malik Haji Attaullah was elected as President, Raja Adnan Saleem as General Secretary, and Malik Ghulam Murtaza as Patron-in-Chief. The formation meeting was held at the office of Malik Hussam Mahmood, and attended by a large number of traders.

During the meeting, speakers including Malik Ghulam Nabi, former councilor Malik Abdul Rauf, Haji Pervaiz Mughal, Malik Tahir, Malik Luqman, Malik Hussam Mahmood, and Malik Haji Attaullah strongly condemned administrative actions against traders, describing them as unfair. They expressed frustration over what they called repeated targeting of Chhanni Bazaar for political reasons and vowed to stand united for traders’ rights.

Participants emphasized that no further injustice against traders would be tolerated. The gathering concluded with unanimous elections for the key positions, while remaining posts will be decided through consultation. Enthusiastic traders raised slogans in support of the new association, chanting “Anjuman Tajiran Channi Bazaar Zindabad!”

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب آوارہ جانوروں کی بھر مار

Stray animals swarm near Dera Mushtaq Shah City

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 8دسمبر2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے قریب آوارہ جانوروں کی بھر مار، سڑک میں کھڑے جانور کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار کی ٹکر،اسد نامی موٹر سائیکل سوار کو شدید چوٹیں آہیں۔اہل علاقہ کا انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج جانوروں کے مالکان کے خلاف کاروائی کر نے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ بازار، احسن شاہ روڈ،طیبہ سکول کے قریب میں سڑک میں بڑی تعداد میں آوارہ جانور گھومتے ہیں جو سڑک کے بیچ وبیچ ایک لمبی قطار بنا کر چلتے ہیں جو گاڑیوں والوں کو راستہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے آئے روز کئی موٹر سائیکل سوار ان جانور و ں سے جا ٹکرائے آئے روز حادثات پیش آنا معمول بن گیا ہے اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

تجاوزات، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال کے کہوٹہ شہر میں اچانک چھاپے جاری

Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and CO Makhdoom Bilal conduct surprise raids in Kahuta city against encroachments, illegal transport hubs and illegal profiteers

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،08، دسمبر، 2024ء ) — تجاوزات، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال کے کہوٹہ شہر میں اچانک چھاپے جاری۔ دن گیارہ بجے اور شام چار سے سات بجے کے درمیان چھٹی ٹائم کے بعد بھی ایوشہ ظفر اور مخدوم بلال کے کہوٹہ شہر اچانک دوروں کے دوران درجنوں دکانداروں کو بھاری جرمانے جبکہ آپریشن کے دوران دس سے زائد کاروباری مراکز اور دکانیں سیل کر دی گئیں۔ تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا۔ تھڑے اور غیر قانونی پارکنگ و چوراہوں میں عرصہ سے موجود غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے بھی ٹریفک وارڈنز کے ساتھ مل کر ختم کرا دیئے۔ کسی سفارش اور دباؤکو قبول نہیں کیا جائے گا۔ نہ صرف جرمانے و چالان بلکہ دکانیں اور کاروباری مراکز سیل کر کے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال اور انچار ج ٹریفک وارڈنز ڈی ایس پی خرم ستی، انسپکٹر آصف ستی نے آپریشن کے دوران اخباری نمائندوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ آپریشن کے دوران مین بازار، لاری اڈہ، کوٹلی لنک روڈ، مچھلی چوک، قدیر بازار میں با ر بار نوٹسز اور تجاوزات نہ اٹھانے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال نے عملہ کے ذریعے تجاوز شدہ شیڈ اور تھڑے موقع پر جاکر توڑ دیئے جبکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف اچانک چھاپوں کے دوران فرضی گاہگوں کے ذریعے اشیاء کے معیار اور نرخ چیک کیئےاور جرمانے کیئے۔

نکا سی آب کا مسلۂ عرصہ سے حل نہ ہونے اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ
کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال،انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کامران کا فوری ایکشن

Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and CO Makhdoom Bilal, who have been investigating the issue of sewage water for a long time and public complaints, have ordered immediate action by RWMC Kamran

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،08، دسمبر، 2024ء ) — نکا سی آب کا مسلۂ عرصہ سے حل نہ ہونے اور عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال،انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کامران کا فوری ایکشن۔ جامع مسجد بلال اور ملحقہ محلوں کا پانی عرصہ سے نالے بند ہونے کی وجہ سے گلیوں میں کھڑا ہو گیا۔ بد بو اور تعفن سے تنگ آکر اہلیان محلہ سابق چیئر میں زکوۃٰ کمیٹی کہوٹہ عنائت اللہ ستی، ممتاز عالم دین خطیب و مفتی قاری محمد امین، راجہ عمران ضمیر کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال، انچار ج آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کامران سے رابطہ عملہ صفائی کی ٹیم نے فوری طور پر افسران کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں مزکورہ محلہ و جامع مسجد بلال کے نالوں اور گلیوں کی صفائی کی اس موقع پرسابق چیئر میں زکوۃٰ کمیٹی کہوٹہ عنائت اللہ ستی، ممتاز عالم دین خطیب و مفتی قاری محمد امین، راجہ عمران ضمیرنے انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عارضی حل کے بجائے مستقل بنیادوں پر نکاسی آب کا مسلۂ حل کیا جائے۔ آئے روز مسجد میں جاتے ہوئے نمازیوں کے کپڑے گٹروں اور گندے نالوں کے پانی کی وجہ سے ناپاک ہو جاتے ہیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور سی او مخدوم بلال نے یقین دلایا کہ جامع مسجد بلال کے باہر محلہ میں نکاسی آب کا مسلۂ مستقل بنیادوں پر حل کر نے کے لیئے کام جلد شروع کیا جائے گا۔ جس پر اہلیا ن محلہ نے شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button