روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,05,دسمبر، 2024)—ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سابق چئیرمین اور سیکرٹری یونین کونسل روات سمیت 3 ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان میں سابق چئیرمین اظہر محمود، سابق سیکرٹری یونین کونسل مرزا تنویر اور سابق ڈیلی ویجز ملازم ساجد محمد شامل ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا,ملزمان کرپشن اور بدعنوانی کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں ,ملزم اظہر محمود نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 116 ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا۔ملزمان غیر قانونی پروفیشنل ٹیکس کے معاہدے بھی کرتے رہے۔ملزمان نے کرپشن اور بدعنوانی سے قومی خزانے کو 4 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے غیر قانونی ٹیچر بھی بھرتے کئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 05, 2024) –In a significant operation, the Federal Investigation Agency’s (FIA) Anti-Corruption Circle Islamabad arrested three individuals, including a former chairman and secretary of Rawat Union Council, on charges of corruption and misuse of authority.
The detained individuals include former Chairman Azhar Mahmood, former Union Council Secretary Mirza Tanveer, and ex-daily-wage employee Sajid Muhammad. The arrests were made in Islamabad.
According to the FIA, the accused were involved in serious acts of corruption and misconduct. Azhar Mahmood, in collusion with the others, abused his authority to hire 116 daily-wage workers unlawfully. Additionally, the suspects engaged in illegal professional tax agreements and unauthorized teacher appointments, causing a loss exceeding 40 million PKR to the national treasury.
Investigations are underway to further uncover the extent of the suspects’ criminal activities, said an FIA spokesperson.
وزارت وفاقی تعلیم نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
The Ministry of Federal Education announced the end of the Saturday holiday
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,05,دسمبر، 2024)—وزارت وفاقی تعلیم نے ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن جاری گزشتہ دورانیہ کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلئے ہفتہ کی چھٹی ختم کی جا رہی ہے۔ نوٹیفکیشن حکم کا اطلاق وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام چلنے والے تمام سرکاری وفاقی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن کا اطلاق تیس نومبر سے یکم فروری تک ہو گا۔اعلامیہ کے مطابق اس دورانیہ میں ہفتے میں تعلیمی دورانیہ چھ دن پر مبنی ہو گا,نیو نیوز نے گزشتہ دن اپنی خبر میں پی ٹی آئی احتجاج کے دورانیہ میں معطل تدریسی سرگرمیوں کو کوور کرنے کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی خبر دی تھی
دسمبر 2024 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کمی کا فیصلہ
Decision to reduce pension of government employees retiring after December 2, 2024
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,05,دسمبر، 2024)—*2 دسمبر 2024 کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کمی کا فیصلہ* حکومت پنجاب نے پنشن رولز میں 02.12.24 سے مندرجہ ذیل ترامیم کی منظور ی دے دی۔ 1. 2011, 2015 اور 2022 سے ملنے والے اضافہ جات بند کر دئیے گئے ہیں 2. پنشن کیلکولیشن موجودہ بنیادی تنخواہ کی بجائے گزشتہ تین سال کی اوسط بنیادی تنخواہ کے مطابق ہو گی۔ 3. رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کی صورت میں 2 فیصد سالانہ کٹوتی ہوگی 4. پنشن کیموٹیشن 25 فیصد تک لی جا سکے گی 5. فیملی پنشن 10 سال تک محدود کر دی گئی ہے 6. پنشن میں سالانہ اضافہ اس سال کے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا 50 فیصد ملے گا
ملک میں انٹرنیٹ کاجاری بحران
The ongoing internet crisis in the country
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,02,دسمبر، 2024)—ملک میں انٹرنیٹ کاجاری بحران ۔۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس طلب*سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 5 دسمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا* چیئرپرسن پلوشہ خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت کریں گیاجلاس میں انٹرنیٹ کی سست روی اور اس سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا,وزارت آئی ٹی انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث گزشتہ 6 ماہ کے دوران آئی ٹی سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ دے گی پاشا کی طرف سے جمع کرائی گئی پٹیشن اجلاس مین زیر غورآئے گی,سیکرٹری آئی ٹی وارت آئی کے مختص بجٹ اور اخراجات پر بریفنگ دیں گے وزارت آئی ٹی میں کنٹریکٹ ملازمین کے بارے بھی بریفنگ دی جائے گی,این ٹی سی کی طرف سے ادارے کے کام اور کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی