DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Promotion of Punjab Police Officers to Sub-Inspector Rank Includes Four from Kallar Syedan

پنجاب پولیس میں ترقی: کلر سیداں کے چار افسران سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 5 دسمبر 2024) پنجاب پولیس میں حالیہ ترقیوں کے سلسلے میں متعدد اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو  انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں کلر سیداں اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے چار افسران بھی شامل ہیں، جو اس علاقے کی نمایاں نمائندگی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ان افسران کے نام درج ذیل ہیں:

  • مرزا عمران سرور دریال

  • محمد اکرام بھٹی (چنام)

  • ظہیر کیانی (چنالی)

  • خرم شہزاد (چھپر)

یہ کامیابی ان افسران کی محنت اور خدمات کا مظہر ہے، جنہوں نے فورس میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر یہ ترقی حاصل کی۔ ان کی ترقی پر مقامی برادری نے مبارکباد کے پیغامات دیے اور انہیں امن و امان کے قیام میں ایک مثالی کردار کے طور پر سراہا۔

سب انسپکٹر کے عہدے پر ان کی ترقی سے نہ صرف ان کی ذمہ داریاں بڑھیں گی بلکہ عوامی تحفظ اور انصاف کے قیام کے لیے ان کی کوششوں میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 5, 2024)
In a recent wave of promotions within the Punjab Police, several Assistant Sub-Inspectors (ASIs) have been elevated to the rank of Sub-Inspector. Among those promoted, four officers hail from Kallar Syedan and its surrounding areas, highlighting the region’s significant representation in the department.

The officers include:

  • Mirza Imran Sarwar Daryal

  • Muhammad Ikram Bhatti of Channam

  • Zaheer Kayani of Channali

  • Khurram Shehzad, a resident of Chapper

This achievement reflects the dedication and service of these officers, who have now earned a higher rank within the force. The promotions were met with congratulatory messages from the local community, as these individuals are viewed as role models and contributors to maintaining law and order in the region.

Their elevation to the role of Sub-Inspector is expected to bolster their responsibilities and further their efforts in ensuring public safety and justice.

کلرسیداں میں14 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج

Case registered for the alleged rape of a 14-year-old boy in Kallar-Syedan, blackmail by making video

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,05،دسمبر، 2024ء ) ——کلرسیداں میں14 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج،18 سالہ شادی شدہ لڑکی کو بھی اغوا کر لیا گیا۔الطاف حسین شاہ نے مقدمہ درج کروایا میرا بیٹا سید جنید کافی پریشان اور گم سم لگ رہا تھا وجہ پوچھنے پر اس نے بتایا عبداللہ شاہ نے میرے ساتھ زیادتی کی اور ساتھ ویڈیو بھی بنائی تھی اب وہ مسلسل بلیک میل کر کے جنسی روابط قائم رکھنے پر مجبور کر رہا ہے۔ادہر 18 سالہ شادی شدہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ جمال احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میری بیوی (ع)اپنے والدین کے گھر جانے کا کہہ کر گئی تھی جو وہاں نہیں پہنچی۔موبائل فون کا استعمال ہر وقت کرتی تھی متعدد بار منع کیا مگر وہ باز نہ آئی مجھے شبہ ہے کہ میری بیوی کو نامعلوم ملزمان نے غلط کاری کی غرض سے اغواء کر لیا ہے کلرسیداں پولیس نے خاوند کی شکایت پر اس کی بیوی کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button