Kahuta: Crackdown Against Encroachments and Profiteering in Kahuta: Shops Sealed, Heavy Fines Imposed
کہوٹہ: تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانیں سیل، بھاری جرمانے عائد
Raja Imran Zamir20 hours ago
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،04، دسمبر، 2024ء ) — تجاوزات مافیا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میو نسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا گرینڈ آپریشن متعدد دکانیں اور کاروباری مراکز سیل جبکہ موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ پنجاڑ چوک کہوٹہ، مٹور چوک کہوٹہ، کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ روڈ میں مسلسل تین دنوں سے جاری آپریشن۔ عوامی مفا دپر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ تا جر اپنا سامان شٹرکے اندر اپنی حدود میں رکھیں۔ ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں ہو گی۔ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میو نسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے پنجاڑ چوک کہوٹہ ہسپتال روڈ مٹور روڈ میں گزشتہ تین دنوں سے تجاوزات مافیا اور ناجائز منافع خوری کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ خلا ف ورزی کے مرتکب دکانداروں کو نہ صرف چالان اور بھاری جرمانے ہونگے بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, December 4, 2024) — Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar and Chief Municipal Officer Kahuta Makhdoom Bilal have launched a grand operation against encroachment mafias and profiteers in the area. Over the past three days, several shops and business centers have been sealed, and thousands of rupees in fines have been imposed on violators.
The operation targeted locations such as Panjar Chowk, Mator Chowk, Kotli Link Road, and the road leading to the Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta. Speaking to the press during the operation, both officials emphasized that public interest would not be compromised under any circumstances, and no recommendations or external pressures would influence their actions.
Traders have been instructed to keep their goods within their shop premises and adhere to rate lists for selling goods. Assistant Commissioner Ayusha Zaffar and Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal reiterated that those who reinstall encroachments would face stricter penalties, including fines, challans, and even imprisonment.
The officials reaffirmed their commitment to maintaining discipline and ensuring fair practices in the local market, warning that no violations would be tolerated.
تحصیل آفس کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی ماہانہ کھلی کچہری موقع پر احکامات جاری کیئے
Orders were issued on the occasion of the monthly open court of Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar at Tehsil Office Kahuta
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،04، دسمبر، 2024ء ) — تحصیل آفس کہوٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی ماہانہ کھلی کچہری موقع پر احکامات جاری کیئے۔ کھلی کچہری میں چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال،انچار ج کمپیوٹر سیکشن محمد عاصم محکمہ مال کے افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے لیئے میرے دراوزے کھلے ہیں۔ عوامی شکایات پر فوری ایکشن ہو گا۔ میرٹ پر کام کو یقینی بنایا جائے گا۔ ا س موقع پر تحصیل آفس کہوٹہ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلیں نے اپنے اپنے مسائل پیش کیئے۔
سات سالوں سے جاری کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کا کام گزشتہ چند ماہ سے بند
The construction of Kahuta Pindi Road and Kahuta Bypass, which has been ongoing for seven years, has been halted for the past few months.
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،04، دسمبر، 2024ء ) — سات سالوں سے جاری کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کاکام گزشتہ چند ماہ سے بند۔ گہرے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے مصروف ترین شاہراہ آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی روڈ آئے روز حادثات کا مرکز بن گئی جبکہ کہوٹہ سٹی بائی پاس میں گزشتہ سات سالوں کے دوران سروٹ، سہالی، نتھوٹ، جاوا، دھپری، ٹھنڈا پانی، ادوالہ، گرڈ اسٹیشن محلہ سمیت متعدد موضع جات میں زمیداروں کی سینکڑوں کنال زرعی و کمرشل اراضی کی حیثیت بھاری مشینری کے ذریعے تبدیل کر کے زمینوں کو توڑ پھوڑ دیا گیا۔ جبکہ متاثرین کو معاوضہ تک نہ دیا گیا۔ متاثرین کو مالی نقصان کا سامنہ کرنا پڑا سپل وے، بورز،پھل دار پودے زرعی فصلیں، درخت اور دیگر لاکھوں مالیت کا نقصان بغیر معاوضے کے سات سالوں کے دوران کیا گیا۔ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کی تعمیر کا کام بند ہونے پر اور متاثرین کو معاوضہ نہ ملنے پر ٹرانسپورٹروں تاجروں، شہریوں نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن،وزیر اعلی پنجاب اور این ایچ اے حکام سمیت کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اہم مسلہ کی طرف فوری توجہ دیں۔