Kahuta: Government Girls’ Primary School Closure in Channi Jhaila, Khadyot Sparks Protests
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھنی جھیلہ بند کر دیا گیا
Raja Imran Zamir1 day ago
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،01، دسمبر، 2024ء ) — کہوٹہ کی یونین کونسل کھڈیوٹ کے گاؤں چھنی جھیلہ میں گزشتہ ایک ماہ سے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھنی جھیلہ بند کر دیا گیا۔ علاقہ کی درجنوں طالبات تعلیم کی سہولیات سے محروم، سڑک، تعلیم، پانی، ڈسپنسری اور بنیادی سہولیات سے مکمل محروم گاؤں کے معززین کا شدید احتجاج۔ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور امیر ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو اہلیا ن علاقہ نے خصوصی دعوت دے کر علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے علاقہ کی پسماندگی اور بنیادی سہولیات سے محرومی پر کہا کہ عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑیں گے۔ حلقہ میں تعلیم، سڑکوں اور پانی جیسی سہولیات کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کرکے پرائمری سکول کو کھولا جائے گا۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین صوبیدار (ر) اطلس،عبدالرؤف، محمد اسلام، محمد عثمان اور یگر درجنوںاہلیان علاقہ نے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول چھنی جھیلا گزشتہ کئی سالوں سے علاقہ کی بچیوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کر رہا تھا۔ جسے چند دن قبل بند کر دیا گیا۔ اور ہماری بچیاں تعلیم سے محروم ہو چکی ہیں۔ جبکہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں۔ کہ تعلیم کے لیئے اپنے بچوں کو کہوٹہ یا پھرراولپنڈی بھیج سکیں۔ انہوں مزید کہا کہ ہمارے گاؤں کی ڈیڑھ کلو میٹر روڈ 70سالوں سے تعمیر نہ ہوسکی۔ جبکہ ہمارے پاس پینے کے پانی، واٹر سپلائی کی سہولیات سمیت علاقہ میں کوئی ڈسپنسری اور بنیادی مرکز صحت دستیاب نہیں ہے۔ گاؤں کے مریض اکثر دشوار گزار علاقے میں راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, December 1, 2024) — The Government Girls’ Primary School in Channi Jhaila village, located in the Khadyut Union Council of Kahuta, has been closed for the past month, leaving dozens of local girls without access to education. The village, already deprived of essential services such as roads, healthcare, and clean water, has seen an outcry from residents demanding action.
In response to the growing discontent, retired Colonel Waseem Janjua, a former provincial assembly candidate and district leader of TLP (Tehreek-e-Labbaik Pakistan), was invited by the locals to address their concerns. Speaking to the gathered community members, Janjua expressed deep concern over the lack of development in the area, highlighting the urgency of addressing issues like education, road infrastructure, and water supply.
“This is a wake-up call for authorities,” said Janjua. “No society can progress without education. I assure you, I will engage with the Commissioner of Rawalpindi, Deputy Commissioner, and Assistant Commissioner of Kahuta to reopen the school and address these pressing issues.”
The residents, including retired Subedar Atlas, Abdul Rauf, Muhammad Islam, and Muhammad Usman, shared their grievances with Janjua, pointing out the dire state of basic services. They lamented that their daughters had been deprived of education due to the school’s sudden closure, a facility that had served the village for years.
“We cannot afford to send our children to schools in Kahuta or Rawalpindi,” they explained. Additionally, the residents emphasized the lack of a dispensary, potable water, and a basic health unit in the area, with patients often succumbing to medical emergencies due to the challenging terrain and the absence of healthcare facilities.
The village road, stretching 1.5 kilometres, has remained unconstructed for 70 years, compounding their plight. The residents hope their voices will be heard and immediate action taken to uplift the area.
تجاوزات مافیااور ناجائز منافع خوری کر نے والوں کے خلاف ایوشہ ظفر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے خلاف سخت ایکشن
Strict action against encroachment mafia and illegal profiteers
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،01، دسمبر، 2024ء ) — تجاوزات مافیااور ناجائز منافع خوری کر نے والوں کے خلاف ایوشہ ظفر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے خلاف سخت ایکشن۔ عملہ کے ہمراہ اچانک بازاروں میں چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران ناجائز منافع خوری کرنے ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش نہ بیچنے پر متعدد دکانداروں کر جرمانے کیئے اور دکانیں اور سیل کر دیں۔ اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایوشی ظفراور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم احمد بلال کے اچانک چھاپوں سے تجاوزات مافیا کی دوڑیں لگ گئیں۔ تجاوز شد سا مان اور سڑک پر موجود سامان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ضبط کر کے موقع پر جرمانے و چالان کر کے دکانیں سیل کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر مخدوم احمد بلال نے تجاوزات،مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے 1لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے و چالان کیئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایوشہ ظفر نے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤکو قبول نہیں کروں گی۔ بازار میں دکاندار اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں اور اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق بیچیں۔
ملک رفیع عالم کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of Malik Rafi Alam’s business center
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1دسمبر 2024) نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت ملک رفیع عالم کے کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب، سجادہ نشین دربار عالیہ زاہد محبوب صابری نے خصوصی دعا کی، دوستوں عزیزوں نے مبارکباد پیش کی اور کاروبار میں برکت کی دعا کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت ملک رفیع عالم کے کاروباری مرکز کا افتتاح ہوا جس میں دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری،ملک اقبال مریدی،صوبیدار ملک فاروق،ملک سجاد، ملک خطیب حسین،ملک محمد افضال، ملک احمد حسین، ملک اکرام،ملک اسرار الحق،دربار عالیہ الطافیہ گیلانہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم نوجوان مذہبی شخصیت کبیر احمد قادری بکھر وری سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،خصوصی دعا دربار عالیہ منیند شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ ساہیں زاہد محبوب صابری نے کی اور ان کے کاروباری میں ترقی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔