DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Home Robbery in Chauk Pindori: Cash, Gold, and Valuables Stolen

چوکپنڈوری میں چوری کی یہ واردات

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، نومبر، 2024ء ) ——کلر سیداں کے قریب چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر اشیا سمیٹ کر فرار ہو گئے۔ چوری کی یہ واردات چوکپنڈوری میں ہوئی ناصر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے کزن کیگھر گئے ہوئے تھے اور دوسرے دن صبح8بجے گھر واپس آئے تو دروازہ ٹوٹا ہوا اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور دروازے توڑ کر کمروں کی تلاشی کے دوران پانچ لاکھ روپے کی رقم، 7 تولے سونا، زمینوں کے کاغذات اور دیگر اشیائ چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 30, 2024) – A significant robbery occurred near Kallar Syedan, where unidentified individuals broke into a house under cover of darkness and made off with cash, gold jewellery, and other valuables worth millions of rupees.

The incident took place in Chauk Pindori. According to Nasir, the homeowner, he and his family had visited a cousin. Upon their return at 8 a.m. the following day, they found the door broken and belongings scattered across the house.

An inspection revealed that the intruders had climbed over the boundary wall, broken into the house, and searched the rooms, stealing 500,000 rupees in cash, 7 tolas of gold, property documents, and other valuables before fleeing the scene.

Local police have registered a case and initiated an investigation, but the culprits remain unidentified.

تحصیلدار کہوٹہ سعید نواز کو کلرسیداں کا بھی اضافہ چارج دے دیا

Tehsildar Kahuta Saeed Nawaz was also given additional charge of the Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، نومبر، 2024ء ) ——کمشنر راولپنڈی نے کلرسیداں کے میڈیا کی جانب سے توجہ دلانے پر تحصیلدار کہوٹہ سعید نواز کو کلرسیداں کا بھی اضافہ چارج دے دیا ہے یاد رہے کہ مقامی تحصیلدار محمود احمد بھٹی کو لاہور تبدیل کیا گیا ان کی جگہ بابر اسلام کو کلرسیداں میں تحصیلدار تعنیات کیا گیا مگر وہ حاضری دینے کے بعد عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب چلے گئے نائب تحصیلدار راجہ سلیم رضا بھی تحصیلدار کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد پنڈدادنخان تبدیل ہو گئے تھے،ادہر مقامی حلقوں نے کہوٹہ کے تحصیلدار کو کلرسیداں کا اضافی چارج دینے پر کمشنر راولپنڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

بیرسٹر اسامہ جمیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Barrister Osama Jameel celebrted

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،30، نومبر، 2024ء ) ——مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری جمیل احمد کے فرزند بیرسٹر اسامہ جمیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سینیٹرز عرفان صدیقی،ڈاکٹر عفنان مشاہد اللہ خان،ارکان اسمبلی ملک ابرار احمد، بیرسٹر عقیل ملک، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،انجم عقیل خان،انجینئر قمراسلام راجہ،طاہرہ اورنگزیب،ڈاکٹر درشن،چوہدری جاوید کوثر،چوہدری عمران الیاس،راجہ شوکت عزیز بھٹی،شازیہ رضوان،عاصمہ عباسی،سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،راجہ جاوید اخلاص،چوہدری ساجد محمود، سردار نسیم، سابق ڈپٹی چیئرمین سی ڈی اے ذیشان نقوی،سابق چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری،راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت،محمد افضل کھوکھر،قاضی شوکت محمود،راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈر کے صدر سردار ثاقب نسیم، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر کے نائب صدر طارق جدون، ریٹائرڈ برگیڈیئر اعجاز قمر کیانی،ضیااللہ شاہ،راجہ محمد حنیف، طیب بشیر قریشی،چوہدری ابرار سرور،مرزا ارشد اقبال، راجہ سجاد سرور،ثاقب بیگ ایڈووکیٹ، یحییٰ فیض،راجہ حمید احمد سلیم،ثاقب قریشی، راجہ سہیل سرور، سید قلب عباس شاہ،چوہدری توقیراسلم،چوہدری امین نوید،،عتیق کیانی،راجہ جہانگیر،اکرام الحق قریشی،صوبیدار محمد ریاض کے علاوہ بیوروکریٹس،ججز صاحبان،کاروباری حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button