DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Encroachments and Price Hikes Plague Kahuta City; Citizens Demand Action

کہوٹہ شہر میں تجاوزات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،30، نومبر، 2024ء ) — کہوٹہ شہر میں دکانداروں کی تجاوزات اور سبزی،پھل، فروٹ،دالیں،چاول، گوشت،چھلی، ٹماٹر کے من مانے ریٹس۔بازار کے وسط میں سڑک کے اوپر مچھلی چوک تا مٹور چوک ریڑھیاں جبکہ شہر بھر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے سڑک کنارے اور چوراہوں میں روڈ پر منشی بیٹھا کر مقامی ٹرانسپورٹروں نے مسافروں،شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ پنجاڑ چوک کوٹلی لنک روڈ، مٹور چوک، تحصیل روڈ، تحصیل چوک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ روڈ، کہوٹہ پنڈی روڈ جانی فوڈز روڈ، قدیر میونسپل لائبریری روڈ، جی پی او ڈاکخانہروڈ، سول ہسپتال کہوٹہ تا تھانہ کہوٹہ روڈ،قامی ٹرانسپورٹروں کے جگہ جگہ غیر قانونی مضافاتی علاقو ں کے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے اور مزکورہ بازاروں میں مقامی دکاندار سبزی پھل فروٹ، ٹماٹر،دالیں،چاول، مشروبات، گوشت، مرغی وغیرہ کے نرخ ریٹ لسٹ سے تین گنا زائد وصول کیئے جارہے ہیں۔ با اثر دکاندار اور تاجر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, November 30, 2024) — Kahuta city is grappling with widespread encroachments and unchecked price hikes of essential commodities. Local vendors have occupied public roads, with stalls and carts lining the stretch from Machhli Chowk to Mator Chowk, severely disrupting traffic. Unlawful transport stands have sprung up across the city, with agents collecting fares on roadsides and junctions, causing daily inconvenience for citizens and travellers alike.

Key areas such as Panjar Chowk, Kotli Link Road, Mator Chowk, Tehsil Road, and roads near government institutions like the Boys High School and Civil Hospital have become hubs of these illegal activities. Additionally, prices of everyday essentials such as vegetables, fruits, lentils, rice, meat, and beverages are reportedly being charged at rates up to three times the official price list.

The exploitation by powerful vendors and traders has left residents frustrated, with calls for immediate intervention by higher authorities to restore order and regulate prices.

لکڑی چوروں نے چیل کے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرکے کہوٹہ کے سر
سبز و شاداب جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا

Timber Thieves Turn Kahuta’s Lush Forests into Barren Fields through Illegal Pine Tree Logging

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ،30، نومبر، 2024ء ) — لکڑی چوروں نے چیل کے درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرکے کہوٹہ کے سر سبز و شاداب جنگلات کو میدانوں میں تبدیل کر دیا۔ پنجاڑ، نرڑ، بیور کی یونین کونسلوں میں لمبے لمبے قد آور درختوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹنے کا
سلسلہ دیدہ دلیری سے جاری ہے۔ لکڑی چوروں کو مقامی سیاسی شخصیات اور مافیا کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ درختوں کے کٹے ہوئے نشانات اور کئی مقامات پر کٹے ہو ئے درخت لکڑی چوروں اور افسران کی کارکردگی کا منہ بولتہ ثبوت ہیں۔ گزشتہ روز کہوٹہ شہر کے نزدیک پنجاڑ کے علاقہ میں غیر قانونی کاٹی گئی لکڑی سے بھر گاڑی پکڑی گئی۔ مگر حسب معمول لکڑی چور ڈرائیور سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سمیت وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

راجہ شجاع آف بگلہ راجگان کی والدہ محترمہ وفات پا گیں

The mother of Raja Shuja passed away in Bagla Rajgaan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2024)
راجہ شجاع آف بگلہ راجگان کی والدہ محترمہ وفات پا گیں نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،گذشتہ روز قبل یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان والے راجہ شجاع کی والدہ ماجدہ وفات پا گیں تھی ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں بگلہ راجگان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ ممتاز عالم دین قاری محمد سعید نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، سابق ا میدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد،سابق امیدوار برائے چیئرمین معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ،معروف عالم دین مولانا اقبال قریشی، نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور، بریسٹر راجہ احمد صغیر،معروف سیاسی وسماجی شخصیات ظفر اقبال کیانی،بابو راجہ ظفر اقبال، اویس کیانی،بلال کیانی،راجہ تبسم جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ انجم جنجوعہ آف بگلہ راجگان،راجہ عمران جنجوعہ ممیام،کامران کیا نی آف بگلہ، سابق کونسلریوسی دوبیرن خورد راجہ افتخار احمد آف جھنڈی،راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام،چیئرمین جنجوعہ فنڈویشن راجہ ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان،پی ٹی آئی کے راجہ عاطف جنجوعہ ایڈووکیٹ،معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ظفر اقبال آف مٹور،راجہ شیر افضل جنجوعہ مٹور،معروف صحافی عبد العزیز پاشا،دربار عالیہ الطافیہ گیلانہ بکھر شریف اسلام آباد کے خادم نوجوان مذہبی شخصیت کبیر احمد قادری بکھر وری سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 57ویں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منائے گئی

Pakistan People’s Party celebrates its 57th founding anniversary

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30نومبر2024)
پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 57ویں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منائے گئی، آج پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ملک بھر کے کونے کونے میں تقاریبات منا کر اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید جموریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر یں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے رہنماء عدنان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنے رہنما اصولوں پر قائم رہنے اور پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کررہی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ان رہنما اصولوں اور عزم کے ساتھ رکھی کہ ملک کے پسماندہ طبقات، محنت کشوں، کسانوں، غریبوں اور مزدروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر کے وطن عزیز کو ایک ترقی یافتہ، جدید اور خو ش حال ریاست بنایا جائے اس کے رہنما اصولوں ’اسلام ہمارا مذہب، سوشلزم ہماری معیشت، جمہوریت ہماری سیاست، اور طاقت کا سرچشمہ عوام‘ اور اس کے عوامی نعرے روٹی کپڑا مکان نے عوام کے دل میں اس حد تک گھر کیا کہ ایک مختصر عرصے میں یہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں بھٹو شہید کی کرشماتی قیادت میں تبدیلی کا ایسا سر شروع ہوا، جس سے محض دو سالوں میں ملک میں انقلابی اصلاحات آئیں، منقسم قوم متحد ہوئی، اسے 1973کا متفقہ آئین ملا،کامیاب اسلامی سربراہی کانفرنس ہوئی،ایٹمی صلاحیت کی بنیاد رکھی گئی،پہلی بار پاکستانیوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ ملا، شہیدبھٹو نے غریبوں کو سیاست اور ووٹ کا حق دیا اس سے قبل سیاست صرف اشرافیہ کو حق تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button