DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Armed Robbery and Arrests in Two Separate Incidents in Phalina and Pakhral

پھلینہ اور پھکڑال میں دو الگ واقعات: مسلح ڈکیتی اور گرفتاریاں

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، نومبر، 2024ء ) —کلر سیداں کے قریب پھلینہ میں تین ملزمان نے گن پوائنٹ پر محمد صغیر سے بیس ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، پچیس ہزار روپے کی نقدی اور شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثنائ دو ہفتے قبل معمولی تلخ کلامی پر28 سالہ محمد جمال بھٹی نامی شخص کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزمان عدنان خالد اور واجد حسین سکنائے پھکڑال کو گرفتار کر کے مقامی عدالت میں پیش کر کے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 29, 2024) – Three armed suspects robbed Muhammad Sagheer of a mobile phone worth Rs. 20,000, Rs. 25,000 in cash, and important documents, including his ID card, near Phalina village. The police have registered a case and initiated investigations into the matter.

In another incident, police arrested Adnan Khalid and Wajid Hussain, residents of Phakhral, for their alleged involvement in the murder of 28-year-old Muhammad Jamal Bhatti following a minor verbal altercation two weeks ago. The suspects were presented in a local court, where a four-day physical remand was granted for further investigation.

عوام علاقہ کو سوئی گیس کی فراہمی کسی پر کوئی احسان نہیں یہ لوگوں کا حق تھا

Providing Sui gas to the people of the area was not a favour to anyone, it was the people’s right

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،29، نومبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن مرکز چوآخالصہ کے سرپرست چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ عوام علاقہ کو سوئی گیس کی فراہمی کسی پر کوئی احسان نہیں یہ لوگوں کا حق تھا مگر اس کے لیئے عملی اقدامات اور منظوری کا سہرا مسلم لیگ ن کے سرجاتا یے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہوٹ بدھال کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے کام شروع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری خرم،راجہ علی نقی،ماسٹر منیر و دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ درجنوں دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام جاری ہے بلکہ اس وقت دویوسیز چوآخالصہ اور کنوہا میں متعدد مقامات پر لائنیں بچھائی جا رہی ہے جس کا سہرا ہمارے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کو جاتا ہے جن کی کوششوں سے پائپوں کا حصول ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ صرف این اے 51 میں مری،کہوٹہ اور چوآخالصہ میں بیک وقت کام جاری ہے جس کی وجہ سے پائپوں کے حصول میں کہیں تاخیر ہو جاتی ہے مگر یہ سوئی ناردرن گیس کا اندرونی معاملہ ہے ہم سب نے مل جل کر اس بڑے پراجیکٹ کو مکمل کرنا یے۔

Show More

Related Articles

Back to top button