روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، نومبر، 2024ء ) —سینئر مینجمنٹ کورس کےلئے ایف بی آر کے 59 افسروں کی نامزدگی ,نوٹیفکیشن جاری،کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے مختلف کیمپس میں جنوری سے مئی کے درمیان ہو گا،حکومت پاکستان کے وفاقی سیکرٹری و چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کی جانب سے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لئے بی ایس-19 گریڈ کے افسران کی نامزدگی کا باضابطہ اعلان گزشتہ روز نوٹیفکیشن کے ذریعے کر دیا گیا ۔ یہ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے مختلف کیمپسز میں 27 جنوری 2025 سے 16 مئی 2025 تک اسلام آباد، لاہور، کراچی، اور پشاور میں منعقد ہوگا۔ اہل افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی رضامندی مقررہ وقت پر جمع کروائیں۔ بنیادی اسکیل انیس کے جن ایف بی آر افسروں نے ایسا نہیں کیا ان کے بارے میں یہ تصور کیا جائیگا کہ متعلقہ افسر نے کورس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔ تمام افسران کو اپنی تازہ ترین سالانہ میڈیکل رپورٹ بھی فراہم کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ کورس کا مقصد افسران کی انتظامی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا اور انہیں جدید مینجمنٹ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہے ۔ نامزد کئے گئے انسٹھ (59) بنیادی سکیل 19 کےافسران کی فہرست میں محترمہ نورین اشرف، اشفاق احمد، محمد آصف رفیق، وقاص رشید چوہدری، فوز خالد خان، علی منصور، اظہر جہانگیر، محمد عامر الیاس، محترمہ عطیہ رحمان، اسد بلال جہانگیر، محترمہ مصباح نواز، قدیراللہ، نوید مختار، طارق اقبال، ملنگ جان، محترمہ عائشہ دلشاد، کیپٹن ارسام اللہ، محمد اسلم شیخ، خان فیصل، ممتاز علی تھیبو، فوزیہ حسین عباسی، نثار احمد برکی، محترمہ ناہید لاکھو، رئیس ہمایوں عبدالحئی، مختیار احمد، سید ارسلان قدوس، محترمہ رخسانہ آری، محمد عمر یونس، قدیر نواز، ریاض خان، محمد قسور حسین، ناہید احمد، بلال احمد، محترمہ سحر آفتاب بٹ، محمد شکیل انور، غلام حسین، محترمہ سعدیہ اکرم، عثمان احمد خان، سلطان محمد نواز ناصر، محترمہ ہما سرور، بہادر شیر آفریدی، عمران اللہ ورک، محترمہ عائشہ رانیہ، محترمہ سعدیہ علی اکرم، محمد علی خان، راشد امتیاز، محترمہ امرہ سرور، محترمہ اروش مہوش رضوی، اسد عزیز، محترمہ صبا رحمت، محترمہ نیلم افضال، محترمہ صائمہ منور، کریم بخش بگھیو، محترمہ صائمہ کیانی خان، حسنین احمد حلی، کاشف حفیظ، عنایت ملک، اختر عباس، جمیل احمد، شامل ہیں۔ یہ اعلان ایف بی آر کے سیکرٹری (مینجمنٹ/ایچ آر) راشد جاوید رانا کی جانب سے جاری کیا گیا ۔
Rawat – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, November 28, 2024):
The Federal Board of Revenue (FBR) has officially nominated 59 officers in BS-19 for the 37th Senior Management Course (SMC), as announced in a notification issued by the Federal Secretary and Chairman FBR, Rashid Mahmood Langrial.
The course, aimed at enhancing the administrative skills of officers and familiarizing them with modern management principles, will be held from January 27, 2025, to May 16, 2025, at the National Institute of Management (NIM) campuses in Islamabad, Lahore, Karachi, and Peshawar.
Eligible officers have been instructed to submit their consent within the stipulated timeframe. Those failing to do so will be considered as having declined participation. Additionally, officers are required to provide updated annual medical reports.
The list of nominated officers includes names such as Noreen Ashraf, Ashfaq Ahmed, Muhammad Asif Rafiq, Waqas Rashid Chaudhary, Fauz Khalid Khan, Ali Mansoor, Azhar Jahangir, and many more, representing a diverse group of individuals from across the country.
The notification, issued by FBR Secretary (Management/HR) Rashid Javed Rana, emphasizes the importance of the course in preparing officers for advanced administrative challenges.