DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway: Seminar in Oslo Highlights Growing Youth Crime and the Role of Parents in Prevention

ناروے۔ بچوں اور نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اسکے سدباب کے موضوع پر اوسلو میں اہم سیمینار کا انعقاد

اوسلو(پوٹھوار ڈاٹ کام،عقیل قادر،27، نومبر، 2024ء ) —ناروے میں بچوں اور نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے جرائم اور اسکے سدباب کے موضوع پر پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے نے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا جس میں نوجوانوں کے علاوہ خواتین و حضرات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز یونس حمید نے تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول ﷺ سے کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مصنف اور یوتھ ورکر غلام عباس تھے۔ غلام عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کو روکنے کے لیے والدین کی تربیت بہت اہمیت کی حامل ہے، والدین کو چاہیے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں اور انکی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین بچوں کی مثبت سرگرمیوں میں انکا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر جو بچے خاندانی ناچاقیوں جھگڑوں، مالی مشکلات یا نشہ آور ماحول میں پرورش پاتے ہیں، ایسے بچے جرائم پیشہ افراد کا آسان شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج کے نوجوان کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ان پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جرائم کی دنیا سے باہر نکلنے کے لیے ضروری ہے کہ ارادہ مضبوط ہو اور اپ کو فیملی اور دوستوں کی طرف سے مکمل سپورٹ ہو۔ تروستے رود یوتھ کلب کے ساتھ منسلک محمد محی الدین ا عوان نے بتایا کہ اوسلو کے ہر علاقے میں گورنمنٹ کے تعاون سے یوتھ کلب موجود ہیں جن میں مثبت سرگرمیوں کے ذریعے بچوں اور نوجوانوں کو جرائم کی دنیا سے دور رکھ کر ایک مفید شہری بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوتھ کلبس میں تمام سرگرمیاں نوجوان بچوں اور بچیوں کے لیے مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ سیمینار کی نقابت کے فرائض پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری شاہد سعید نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ سوسائٹی کے صدر چوہدری عبدالحمید نے سیمینار میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پوٹھوہار سوسائٹی کی انتظامیہ کو کامیاب پروگرام منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر غلام عباس کی کتاب گاڈ فادر کو قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ افراد میں تقسیم کیا گیا۔غضنفر علی اور غلام عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی کی اس کاوش کا سراہا اور کہا کہ ایسے سیمینار وقت کی اہم ضرورت ہیں جس سے والدین اور بچوں کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع میسر آتا ہے۔

Oslo (Pothwar.com, Aqil Qadir, November 27, 2024) — The Pothwar Welfare Society Norway organized an important seminar addressing the increasing trend of youth crime and strategies for its prevention. The event witnessed significant participation from youth as well as men and women.

oplus_1049600

The seminar began with a recitation of the Quran and a naat by Younis Hameed. The guest of honor, author and youth worker Ghulam Abbas, emphasized the critical role of parental upbringing in crime prevention. He urged parents to foster a friendly environment with their children from an early age and remain vigilant about their activities. Abbas stressed the importance of parents engaging in their children’s positive endeavors and highlighted that children raised in environments of family disputes, financial instability, or substance abuse are more vulnerable to criminal influences.

He further advised parents to understand today’s youth without imposing their own will and underscored the need for strong determination and family support to exit a life of crime.

Muhammad Mohiuddin Awan, associated with the Trøsterød Youth Club, shared that government-supported youth clubs are available in every area of Oslo, offering free activities to steer youth away from crime and shape them into responsible citizens.

The event, skillfully moderated by the Society’s General Secretary Shahid Saeed, concluded with a vote of thanks from Society President Chaudhry Abdul Hameed, who also congratulated the organizers on the seminar’s success. Five participants were awarded copies of Ghulam Abbas’s book Godfather through a lucky draw.

Show More

Related Articles

Back to top button