DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Stray Dogs Plague Kahuta’s Adwala Channi Area, Residents Call for Immediate Action
کہوٹہ ایم سی کے علاقہ ادوالہ چھنی میں باولے اور آورہ کتوں کی بھر مار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26نومبر2024)
کہوٹہ ایم سی کے علاقہ ادوالہ چھنی میں باولے اور آورہ کتوں کی بھر مار،اہل علاقہ کیلئے آوارہ کتے وبال جان بنے ہوئے ہیں لیکن تحصیل انتظامیہ کہوٹہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہی ہے،کہوٹہ کے معروف تاجر ملک عامر شہزاد سمیت دیگر معززین علاقہ ضلعی انتظامیہ سے از خو د نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق مونسپل کمیٹی کہوٹہ کے عملے کی غفلت ہو لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ ایم سی کے علاقہ ادوالہ چھنی میں باولے اور آورہ کتوں کی بھر مارہے یہ آورہ کتے آئے روز کسی نہ کسی جانور کاٹ لیتے ہیں جبکہ بچوں نے ان کتوں کی ڈر کی وجہ سے گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیا ہے دوسری جانب آوارہ کتوں کے شہریوں کو کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باوجود تلفی سست روی کا شکار ہے یہ آوارہ کتے غولوں کے غول محلوں میں پھرتے رہتے ہیں کئی بار یہ سب اگھٹے ہو کر آنے جانے والوں کے پیچھے لگتے ہیں گذشتہ روز قبل بھی عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے جانے والے معمر رہائشی کو کتوں کے جمکھٹوں نے گھیر لیاشہری نے بہت مشکل سے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی لیکن آٹھ سے نو کتوں نے چاروں طرف سے حملہ کرنے کی بھرپور کوشش کی کتوں سے انہوں نے بھاگ ایک قریبی گھر میں پناہ لے کر جان بچائی اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان آورہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے اقدامات کرے تاکہ معصوم شہریوں کی جان کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔




