DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Peace Prevails in Kallar Syedan Amid PTI Call for Action

پی ٹی آئی کی جانب سے کال کے بعد کلرسیداں و گردونواح میں مکمل امن رہا

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، نومبر، 2024ء ) —پی ٹی آئی کی جانب سے کال کے بعد کلرسیداں و گردونواح میں مکمل امن رہا پولیس نے اتوار کی صبح کو شاہ باغ کے مقام پر کنٹینر اور ٹرک کھڑے کرکے بھاری نفری تعنیات کردی وہاں تعنیات پولیس کے چاق و چوبند اہلکار انے جانے والی گاڑیوں کو بااکل ملحقہ متبادل راستے کی نشاندی مدد اور سہولت کاری کرتے رہے جس کے باعث سڑک پر بھاری رکاوٹیں رکھنے کے باوجود گاڑیاں آتی جاتی رہیں مقامی پولیس نے پی ٹی ائی کے جن دو کارکنوں کو حراست میں لیا تھا انہیں بھی رھا کردیا تھا دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے بھی کوئی کارکردگی سامنے نہیں آئی گزشتہ کئی ایام تک سابق ارکان اسمبلی میجر لطافت ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان کی بھرپور مہم کے باوجود کوئی قافلہ روانہ نہ ہو سکا اس کے باوجود کہ انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے کوئی پابندی بھی نہ تھی۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 25, 2024) – The situation in Kallar Syedan and its surrounding areas remained peaceful following the PTI’s call for action. Early Sunday morning, police deployed heavy contingents and stationed containers and trucks at Shah Bagh to manage the situation.

Despite the roadblocks, police officers efficiently directed vehicles to alternative routes, ensuring smooth traffic flow. Local authorities also released two PTI workers who had been detained earlier, adding to the calm atmosphere.

On the PTI’s side, no significant mobilization was observed. Efforts by former assembly members Major (R) Latif Satti and Colonel (R) Muhammad Shabbir Awan over the past few days failed to organize a caravan, despite the absence of administrative or police restrictions. The day passed without any disruptions, marking a quiet response to the political call.

تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 99 ہو گئی۔

The number of patients infected with dengue virus in Tehsil Kallar Syedan ​​has reached 99

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، نومبر، 2024ء ) — تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 99 ہو گئی۔ تحصیل اینٹمالوجسٹ غلام احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز 19 سالہ حسن علی اور 37 سالہ محمد فیصل کی رپورٹس مثبت آنے کے بعد کلر سیداں میں ڈینگی کنفرم کیسز کی تعداد 99 ہو گئی ہے جو راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ماہلی راجگان میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا

Sui gas supply work resumed in Mahali Rajgan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، نومبر، 2024ء ) —ماہلی راجگان میں سوئی گیس کی فراہمی کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا اتوار کے روز سوئی گیس کے فوکل پرسن چوہدری شاہد گجر نے ماہلی راجگان کا دورہ کیا اور کام کی بحالی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے کام کو نہ صرف بحال کر دیا گیا بلکہ آنے والے ایام میں کام میں تیزی بھی لائی جائے گی جبکہ اج بروز پیر سہوٹ بدھال میں کام شروع کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ہدایات دی تھیں۔

صداقت انٹرنیشنل ہسپتال کی افتتاحی تقریب

Sadaqat International Hospital inaguration opening ceremony

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، نومبر، 2024ء ) —مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باوجود نجی شعبے کی صحت کے شعبے میں خدمات قابل رشک ہیں حکومت اور نجی شعبہ مل کر لوگوں کو معیاری ادویات اور صحت کی سہولیات لوگوں کے گھروں کی دہلیز کے قریب لے ائے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں صداقت انٹرنیشنل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد جہانگیر جنجوعہ،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد ثقلین،ملک آصف حبیب،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،شیخ محمد آزاد،مرزا تنویر الحق،شیخ ندیم احمد،ڈاکٹر محمد رشید و دیگر بھی موجود تھے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کو کئی دھائیوں سے بخوبی جانتے ہیں وہ ان کی عام افراد سے محبت اور مدد سے بھی اگاہی رکھتے ہیں یہ ادارہ کلرسیداں میں صحت کی جدید و بہترین سہولیات مہیا کرنے میں اول رہے گا۔ادارے کے سربراہ مرزا نزاکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس شعبہ میں نئے نہیں بڑا تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں ہم نے کلرسیداں میں سب سے بڑا پچاس بیڈز کا ہسپتال قائم کیا ہے ہفتے کے ساتوں ایام چوبیس بہترین معالجین کی سہولت مہیا کریں گے زچہ بچہ کی بھی جدید سہولیات دیں گے۔راجہ وحید احمد جنجوعہ نے کہا کہ ہم ادارے کو کاروبار نہیں انسانی خدمت کے طور پر چلائیں گے ہم سجھتے ہیں کہ ایک انسان کی جان کو بچانا انسانیت کو بچانے کے مترداف ہے۔

بزرگ مسلم لیگی الحاج اسلم بانی کے بھائی ٹھیکیدار محمد یاسین ا نتقال کر گئے

Contractor Muhammad Yasin, brother of senior Muslim League leader Alhaj Aslam Bani, passes away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، نومبر، 2024ء ) —بزرگ مسلم لیگی الحاج اسلم بانی کے بھائی ٹھیکیدار محمد یاسین ا نتقال کر گئے نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد، پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،محمد اعجاز بٹ،چوہدری شفقت محمود،مولانا غلام مصطفی سیالوی،چوہدری ابرار حسین،سید حامد علی شاہ،بابوراجہ ظفر اقبال،احسان الحق چشتی،شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیر اسلم،سردار وسیم،شیخ ندیم احمد،عابد زاھدی،راجہ ظفر محمود،راجہ افتاب پکھڑال،حاجی طارق تاج،طارق منہاس،مجید اشرف،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،سید سجاد حیدر،راجہ طارق محمود، اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button