Kahuta: Streets Blocked by Unauthorized Fish Vendors, Citizens Demand Action
کہوٹہ: غیر قانونی مچھلی فروشوں کے باعث سڑکیں بند، شہریوں کا ایکشن کا مطالبہ
Kabir Ahmed JanjuaNovember 20, 2024
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2024ٌ) ایم سی کہوٹہ کے افسران اور چند مقامی اہلکارو ں کی (کرم نوازی) کہوٹہ شہر کو پٹھانوں نے مچھلی منڈی بنا دیا، ہر دوسری دوکان کے باہر مچھلی کا ٹھیہ لگا ہوا ہے،مچھلی کی بدبو سے جینا محا ل ہو گیا ہے پرانی کچہری کے سامنے سبزی منڈی خالی پڑی ہے جسکی وجہ سے ایم سی کا ریونیو بھی کم ہو گیا سینکڑوں کی تعداد میں باہر سے لوگوں نے مچھلی فروش، سبزی فروٹ آلو پیاز مچھلی و دیگر اشیا رکشوں رہڑیوں اور سوزوکیوں پر لگا کر ساری سڑک بلاک کی ہوئی ہے کئی تاجروں نے اپنی دوکانوں کے آگے تھڑے کرائے پر دیے ہوئے ہیں دوکانیں خالی جبکہ مال سڑکوں پرلگا کر سڑک جو پہلے ہی تنگ ہے اسکو مزید بند کر دیا گیا ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے ون وے کی خلاف ورزی جگہ جگہ غیر قانونی اڈے رکشوں کی بھرمار نے شہریوں اور بازار میں آنے والوں کا سکون برباد کر دیا ہے ایم سی اہلکاران کبھی کبھار چکر لگاتے ہیں مگر انکے جانے کے بعد بازار کا وہی حال ہو جاتا ہے کئی با اثر افراد کو فری ہینڈ دیا گیا ہے شہریوں عوام علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام رہڑی رکشوں سوزکیوں کو منڈی یا شہر سے باہر جگہ پر منتقل کیا جائے ٹریفک کے نظام کو بہتر غیر قانونی اڈوں اور شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی کھلے کلینکوں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے اہلیان علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے از خود نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 21, 2024) – Due to negligence by Municipal Committee (MC) Kahuta officers and certain local officials, the city has turned into a “fish market.” Unauthorized fish stalls have popped up outside every other shop, causing unbearable stench and inconvenience to residents.
The vegetable market near the old courthouse remains largely vacant, reducing municipal revenue, while hundreds of vendors from outside the city have taken over the streets. These vendors sell fish, vegetables, fruits, and other goods from rickshaws, carts, and mini trucks, blocking roads and further congesting the already narrow streets. Some traders have rented out spaces in front of their shops for these makeshift stalls, leaving shops empty while public pathways are turned into cluttered marketplaces.
The situation worsens with illegal parking and violations of one-way traffic rules. The proliferation of unauthorized rickshaw stands and illegal clinics has added to the chaos, making it difficult for citizens and shoppers to navigate the area. MC officials occasionally visit the area, but conditions revert as soon as they leave, with influential individuals given a free hand to continue such activities.
Residents and traders have urged higher authorities to relocate the vendors and vehicles to designated areas outside the city to improve traffic flow. They also call for strict action against illegal parking and unauthorized clinics. Citizens have appealed to the Commissioner Rawalpindi and DC Rawalpindi to take immediate notice of the situation.
دوسروں کی مدد کرنا، ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں ہماری فلاح بھی ہے۔صدر پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان
Helping others is our responsibility and it also includes our well-being. President Potohar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2024ٌ) پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ پچھلے 15سالوں سے مخیر حضرات کے تعاون سے علاقے کے غریبوں، یتیموں،بیواؤں کی مدد کر رہا ہے دکھی انسانیت کی خدمت پر دعائیں ہی ملتی ہیں۔پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ کے آفس میں آنے والے غریبوں، یتیموں،بیواؤں کی مدد کی جاتی ہے اور مریضوں کو ادوایات فراہمی ہماری سب سے اولین ترجیح ہو گی ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت صدر پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کی مختلف شکلیں ہیں جیسے خیرات دینا، رضا کارانہ خدمات انجام دینا، اور معاشرتی مسائل میں مدد کرنا۔ جب انسان دوسروں کی مدد کرتا ہے، تو وہ خود بھی سکون محسوس کرتا ہے کیونکہ دوسروں کی مدد کرنے سے انسان کی خود اعتمادی اور خوشی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ہمیں اپنے رب نے کچھ دیاہے، تو یہ ضروری ہے کہ ہم اس میں سے دوسروں کو بھی حصہ پہنچائیں۔ اس سے یہ حقیقت عیاں ہوتی ہے کہ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، وہ صرف ہماری ذاتی ملکیت نہیں بلکہ ایک اجتماعی امانت ہے۔ اگر ہم اس امانت کو لوگوں تک نہ پہنچا ئیں، تو یہ بد دیانتی کی بات ہوگی۔ دوسروں کی مدد کرنا، ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں ہماری فلاح بھی ہے۔
دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے
Cowardly attacks by terrorists cannot dampen the morale of the brave Pakistani nation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21نومبر2024ٌ) دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے پاک فوج کے جوان دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ارض وطن کی خاطر جانیں قربان کر نیوالے جوان قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ وطن کی خاطر دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کر نیو الچو انوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت ماجد جنجوعہ آف دڑیوٹ وارث حال مقیم یو کے نے قلات میں چیک پوسٹ پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد انسانیت اور قومی سالمیت کیخلاف برسر پیکار ہے جن کو ختم کر کے ہی قوم دم لیں گی۔ انہوں نے اس المناک واقعہ میں سات سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے قوم سکون کی نیند سو رہی ہے۔ ارض پاک کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے پاک فوج کے جوان قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ہرنائی اور قلات میں دہشت گردوں کے حملے سے شہید اور زخمی ہو نیوالے پاک فوج کے جوانوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سنہری حروف میں لکھی جائیگی دہشت گرد پاکستان کے معاشی سیاسی نظام کے دشمن ہیں جن کوکسی قیمت پر معاف نہیں کیا جا سکتا پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف جنگ کو پوری قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔