DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Prominent Youth Leader Farrukh Khan Khokhar Visits Mator, Warmly Welcomed by Hundreds
فرخ خان کھوکھر کی مٹور آمد،سینکڑوں نوجوان نے فرخ خان کھوکھرکا پر تباک استقبال کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20نومبر2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ وہاب جنجوعہ آف مٹور کی خصوصی دعوت پرملک کی معروف نوجوان شخصیت فرخ خان کھوکھر کی مٹور آمد،سینکڑوں نوجوان نے فرخ خان کھوکھرکا پر تباک استقبال کیا اور ان کو ایک جلوس کی شکل میں (دیسی ڈیرہ مٹور) لایا گیاجہاں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر،سردار شعوراختر،ماسٹر راجہ نعیم مٹور، راجہ حمزہ بگہاروی، راجہ تیمور بگہاروی، راجہ اکبر جنجوعہ،وجائت جنجوعہ کہوٹہ راجگان،راجہ ثاقب آف مٹور سمیت بڑھی تعداد میں نوجوان اور معزین علاقہ موجود تھے اس موقع پرمیزبان راجہ وہاب جنجوعہ آف مٹور نے اپنے معزز مہمان کوپر تکلف کھانو ں کے ساتھ ان کی تواضع کی اور فرخ خان کھوکھرنے (دیسی ڈیرہ مٹور)میں کیک بھی کاٹا میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ملک کی معروف نوجوان شخصیت فرخ خان کھوکھرنے کہا کہ کہوٹہ مٹور میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے لوگوں نے ہمیں ہمیشہ بہت پیار دیا ہے میرے دادا،میرے تایا ابو اور میرے والد بھی یہاں آتے رہے ہیں ہمارا ان سے بہت محبت والا رشتہ ہے اور انشاء اللہ یہ رشتہ قائم و دائم رہے گامیں آج بہت پہلی مرتبہ آیا ہوں میرے یہاں میرے دادا،میرے تایا ابو اور میرے والد کے دوست ملے ہیں مجھے بہت زیادہ خصوصی ملی ہے انہوں نے کہا کہ میں جب بھی یو کے جاتا ہوں وہاں اپنے پیارے بھاہیوں راجہ فراز جنجوعہ اور راجہ وہاب جنجوعہ کے پاس بھی رہتا ہوں یہ میرے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں ہمار ا ڈیرہ تاجی کھوکھر ہر عام و خاص کے لیے ہر وقت کھلا رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہوٹہ ملک بھر میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک خاص پہنچا ن رکھتا ہے مگر یہاں کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے میں موجودہ حکومت اور ممبران اسمبلی سے گذارش کر تا ہوں کہ وہ ان روڈ وں جلد از ٹھیک کراہیں اور عوام کو سہولت میسر کریں کیونکہ یہاں کی روڈیں سفر کرنے کے بلکل بھی قابل نہیں ہیں۔




