DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Judiciary Crisis : Overwhelming Caseload and Public Distress

کلرسیداں جوڈیشری میں ججز کی کمی، سائلان شدید مشکلات کا شکار

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں جوڈیشری میں ججز کی کمی، سائلان شدید مشکلات کا شکار،سینکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہو گئے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اڑھائی لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل تحصیل کلرسیداں میں جوڈیشری کے قیام سے لے کر ماضی قریب تک پہلے دو سول ججز پھر تین ججز اپنے فرائض سر انجام دیتے رھے لیکن حال ہی میں سول جج وقاص علی مظہر کے تبادلے کے بعد اس وقت صرف ایک سول جج موجود ہیں جس سے کام کے زیادہ بوجھ کے پیش نظر عدالتی معاملات میں دقت پیش آ رھی ھے۔ سیکڑوں مقدمات التواء کا شکار ہیں اور عام سائل اس صورت حال سے سخت پریشان ہیں، کام کی زیادتی کے باعث ریمانڈ، سول و فوجداری ٹرائل اور فیملی مقدمات کا بیک وقت ایک ھی عدالت میں فیصلہ ھونا قریبا ناممکن ھو چکا ھے۔ عوامی حلقوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے کلرسیداں جوڈیشری میں سول ججز کی کورٹس بحال کرنے اور فوری طور پر سول جج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 19, 2024) — The judicial system in Kallar Syedan is under immense strain due to a shortage of judges, leaving hundreds of cases unresolved and litigants in deep distress. Residents have urged the Chief Justice of Lahore High Court to take immediate action.

With a population exceeding 250,000, the tehsil historically operated with two to three civil judges. However, following the recent transfer of Civil Judge Waqas Ali Mazhar, only one civil judge remains to handle the overwhelming workload. This has caused delays in remand hearings, civil and criminal trials, and family cases, pushing the judicial system to its limits.

Public representatives demand the reinstatement of sufficient judicial staff and the appointment of additional civil judges to ensure timely justice.

اراضی اعوان میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید جھلس گئے

A husband and wife were severely burnt due to the explosion of an LPG gas cylinder in Arazi Awan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، نومبر، 2024ء ) —ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی شدید جھلس گئے۔یہ افسوس ناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ اراضی اعوان میں پیش آیا جہاں کچن میں گیس کی بدبو محسوس ہونے پر 60سالہ ظفر اپنی بیوی کے ہمراہ کچن میں داخل ہوا اور جونہی انہوں نے بجلی کا بٹن آن کیا تو ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے میاں بیوی دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دھماکے سے کچن اور دروازے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تین بھکارن خواتین نے ائی زیورات اور ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم لاکر غائب

Three beggar women disappeared with jewelery and cash

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، نومبر، 2024ء ) —کوثر پروین نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہے۔گزشتہ روز میں اپنے بچوں کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر منگال گاؤں گئی ہوئی تھی اور دوسرے دن جب واپس آئی تو کمروں میں تمام سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ طلائی زیورات اور ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم لاکر سے غائب تھی اور گھر کا تالا بھی ٹوٹا ہوا تھا۔دریں اثناء تین بھکارن خواتین نے دکان میں داخل ہو کر محمد انیس نامی دکاندار کی جیب کس صفایا کر کے چلی گئیں۔دکاندار کے مطابق تین خواتین اس کی دکان میں داخل ہوئیں اور بھیگ دینے پر اسرار کیا،میں نے کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے معذرت کی تو ان میں سے ایک نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میری سائیڈ والی جیب سے 37ہزار روپے کی رقم نکال لی اور رکشے میں بیٹھ کر فرار ہو گئیں۔پیسوں کی ضرورت پڑنے پر جیب میں ہاتھ ڈالا تو جیب خالی تھی۔

خطیب قاری شبیرچشتی کے صاحبزادے غلام معین رضا چشتی کی دعوت ولیمہ کی تقریب

Dawat Wallima ceremony of Ghulam Moin Raza Chishti, son of Khateeb Qari Shabbir Chishti

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، نومبر، 2024ء ) —مرکزی جامع مسجد دوبیرن کلاں کے خطیب قاری شبیرچشتی کے صاحبزادے غلام معین رضا چشتی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پیر عمادالدین صدیقی،علامہ محمداقبال قریشی،حافظ احمد رضا چشتی،قاری عبدالوحیدسیفی،ارشادسیفی,چوہدری أصف نورانی،حکیم امجدنواز جنجوعہ،قاسم امجدجنجوعہ،گلفراز کیانی،اصف کیانی،جنیدکیانی،سعید کیانی،مرزا اصغر کیانی،حاجی زرین بھٹی،حاجی منیربھٹی،ارشدبھٹی،چوہدری ظفراقبال،چوہدری ارشدمحمود،چوہدری ظہیراحمد۔م،مرزا ارشد،نمبردارمرزا لیاقت علی،چوہدری اشفاق گجر،شبیرخٹک،کاشف سعید،چوہدری واجد، چوہدری ماجد،حاجی تاج،علی افسربھٹی،حسن اختر بھٹی،حاجی غلام ظہیر،ارسلان کیانی،سعید کیانی،واجد کیانی،سیدیونس شاہ، مرزارشیداحمد،مرزاعمر، عمرزرگر،مصور زرگر، ساجدمحمودراجہ،طاہرمغل،محمدمنرچشتی،حاجی بشیر،خان صدیق خان،کیپٹن چوہدری منظورحسین،راجہ نوید اور دیگر نے شرکت کی۔

محلہ اکبری چوآخالصہ کے عبدالمالک کے صاحبزادے سرمد علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Sarmad Ali, the son of Abdul Malik of Mohalla Akbri Choa Khalsa Marraige celebration

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،19، نومبر، 2024ء ) —محلہ اکبری چوآخالصہ کے عبدالمالک کے صاحبزادے سرمد علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ رشتہ داروں دوست احباب نے شرکت کی اور نئی زندگی کا سفر شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button