Kahuta: Negligence by Highways Department Leaves Kahuta-Nara road in Ruins
مواڑہ کے مقام محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت و لاپروائی کہوٹہ نارہ مٹور ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Kabir Ahmed Janjua6 seconds ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19نومبر2024) محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت و لاپروائی کہوٹہ نارہ مٹور ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مواڑہ کے مقام سے سڑک کا ایک بڑا حصہ زمین میں دھنس گیا،آئے روز حادثات روہنماء ہونا معمول بن گیا ہے،فرضی بن بنا کھانا اور ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کرنے تک ہی محدود ہورہ گیا،عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے اکثریتی محکموں میں کرپشن انتہائی ہائی پیمانے پر ہے ان محکموں کو لگام دینا مشکل ہوکر رہ گیا ہے کیونکہ حلقے کی عوام نے جن عوامی نمائندگان کو ووٹ دے کر کامیاب کیا کہ وہ ہمارے مسائل حل کریں گے مگر انہوں نے ان محکموں کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کی غفلت ولاپروائی کی وجہ سے کہوٹہ کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بڑھے بڑھے گہڑے پڑھے ہوئے ہیں جب کہیں کسی دور میں سڑکوں کی تعمیر ہو تو محکمیں کے زمہ دار افسران اپنا کمیشن لے کر خاموش ہو جاتے ہیں فیلڈ میں جاتے ہی نہیں مرضی کے مالک ہیں نہ تو دفتر میں حاضری دیتے نہ ہی عوام کے کسی شکائت کو سنتے ہیں عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 19, 2024) — The Kahuta-Nara Motorway has fallen into severe disrepair due to the negligence and indifference of the Highways Department in Kahuta. A significant portion of the road near Moawra has caved in, leading to frequent accidents and endangering lives. Local residents have called upon higher authorities to intervene and address the issue.
Corruption appears rampant in many government departments in Kahuta, making accountability nearly impossible. While public representatives were elected with the hope of addressing local problems, they have reportedly allowed these departments unchecked freedom. Road maintenance projects are often marred by substandard work, as officials allegedly focus on securing commissions from contractors rather than ensuring quality.
The deteriorating condition of roads, riddled with potholes and unsafe stretches, is a testament to the authorities’ neglect. Officials rarely inspect sites or address public complaints. Frustrated residents have appealed to senior officials to take immediate notice and rectify the dire situation.
پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 57ویں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منائے گئی
Pakistan People’s Party to celebrate its 57th foundation day in a grand manner
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19نومبر2024) پاکستان پیپلز پارٹی اپنا 57ویں یوم تاسیس بھرپورطریقے سے منائے گئی،30نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ملک بھر کے کونے کونے میں تقاریبات منا کر اپنے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید جموریت محترمہ بے نظیر بھٹو کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر یں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اپنے رہنما اصولوں پر قائم رہنے اور پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کررہی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ان رہنما اصولوں اور عزم کے ساتھ رکھی کہ ملک کے پسماندہ طبقات، محنت کشوں، کسانوں، غریبوں اور مزدروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کر کے وطن عزیز کو ایک ترقی یافتہ، جدید اور خو ش حال ریاست بنایا جائے اس کے رہنما اصولوں ’اسلام ہمارا مذہب، سوشلزم ہماری معیشت، جمہوریت ہماری سیاست، اور طاقت کا سرچشمہ عوام‘ اور اس کے عوامی نعرے روٹی کپڑا مکان نے عوام کے دل میں اس حد تک گھر کیا کہ ایک مختصر عرصے میں یہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے دور حکومت میں بھٹو شہید کی کرشماتی قیادت میں تبدیلی کا ایسا سر شروع ہوا، جس سے محض دو سالوں میں ملک میں انقلابی اصلاحات آئیں، منقسم قوم متحد ہوئی، اسے 1973کا متفقہ آئین ملا،کامیاب اسلامی سربراہی کانفرنس ہوئی،ایٹمی صلاحیت کی بنیاد رکھی گئی،پہلی بار پاکستانیوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ ملا، شہیدبھٹو نے غریبوں کو سیاست اور ووٹ کا حق دیا اس سے قبل سیاست صرف اشرافیہ کو حق تھا۔