DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Young Political Figure’s Initiative Brings Agricultural Officers to village Nograan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 18نومبر2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں کی در خواست پر محکمہ زراعت کے افسران کا دورہ “نوگراں “محکمہ زراعت کے افسران نے نوگراں اور گرد و نواح کے زمینداروں سے ملاقات کی،گندم کی پیداور پر تفصیلی خطاب کیا،تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت کہوٹہ کے افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہوٹہ مہر خلیل الرحمن، محمد بشارت فلیڈ آفیسر،محمد علی فلیڈ آفیسر،ارشد محمود، شاہد محمود شہدی اور عمران نے یونین کونسل دکھالی کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ فیصل محمود آف نوگراں کی در خواست پر “نوگراں “کا دورہ کیا اور زمینداروں سے ملاقات کی اس موقع پر راجہ فیصل محمود آف نوگراں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زرا عت کے شعبہ کو ترقی دینے کیلئے وزیر اعلی پنجاب مر یم نواز شریف نے کسان کارڈ کا اجراء کر کے کسانوں کی کاشتکاری کیلئے کھاد،بیج اور سپرے کا حصول آسان بنا دیا ہے،کسان اب کارڈ کے ذریعے بلا سود قرضہ حاصل کر کے بہتر پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے جو ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کہوٹہ مہر خلیل الرحمن نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے کسان کارڈز کا اجراء حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ہے۔کسان کارڈ ایک ایسا ٹوکن ہے جس کو کسان حضرات آنے والے وقت میں ہر قسم کی زرعی سبسڈی کیلئے استعمال کر سکتے ہیں اگرچہ حکومت اپنے طور پر زرعی ترقی کیلئے تمام ممکن اقدامات یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم شرح خواندگی میں کمی اور مناسب تربیت کے فقدان کے باعث پنجاب کے 80فیصد کے قریب کسان جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے اقدامات نہیں کرتے جس کے باعث فصل کی پیداوار کو 15سے 45فیصد تک نقصان پہنچتا ہے اور اگریہی جڑی بوٹیاں زور پکڑ لیں تو فصل کا نقصان 50فیصد تک بھی پہنچ جاتا ہے کسانوں کو چاہیے کہ وہ جڑی بوٹیوں کی تلفی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

Mator – (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, November 18, 2024) – At the request of Raja Faisal Mehmood of Nograan, a young political leader, officials from the Agriculture Department visited Nograan to meet with local farmers. The delegation included Assistant Director of Agriculture Kahuta, Mehar Khalil-ur-Rehman, and Field Officers Muhammad Basharat, Muhammad Ali, Arshad Mehmood, Shahid Mehmood Shehdi, and Imran.

During the visit, the team engaged with farmers to discuss wheat production techniques and strategies for enhancing agricultural yields. Speaking on the occasion, Raja Faisal Mehmood emphasized that under the leadership of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, the introduction of the Kisan Card has facilitated access to seeds, fertilizers, and sprays, enabling farmers to secure interest-free loans and improve productivity. He described the initiative as a significant step toward agricultural development.

Assistant Director Mehar Khalil-ur-Rehman highlighted the Kisan Card as a revolutionary move by the Punjab government. He explained that this card serves as a token for farmers to access agricultural subsidies in the future. However, he pointed out challenges such as low literacy rates and lack of proper training, which lead nearly 80% of farmers in Punjab to neglect weed management, causing crop losses between 15% and 45%. He urged farmers to prioritize weed control to prevent further losses, which could rise to 50% if unchecked.

The visit was part of ongoing efforts to educate farmers and boost agricultural productivity in the region.

سید ناصر شاہ مرحوم کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بنڈھیا سیداں میں ادا کر دی گئی

The mother of late Syed Nasir Shah passed away in Bandiya Syedan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 18نومبر2024)
کہوٹہ کے علاقہ بنڈھیا سیداں والے سید انتخاب حسین شاہ (فرانس) سید آفتاب حسین شاہ سید تصور حسین شاہ سید ناصر شاہ مرحوم کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ آبائی گاؤں بنڈھیا سیداں تحصیل کہوٹہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات وکلاء نے شرکت کی جس میں میجر جنرل سید انیس اکبر، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، کرنل ارشد جنجوعہ، کرنل سعید احمدجنجوعہ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید جی ایم شاہ، سید زرار حیدر ایڈوکیٹ، مخدوم سید ظہیر عباس نقوی، سید فرحت عباس نقوی ایڈوکیٹ، مظاہر شاہ آف ہوتھلہ، نمبردار صداقت حسین شاہ، سیکرٹری بابر ستی، دیگر اہلیان علاقہ کی شرکت مرحومہ کی نماز جنازہ کی امامت تحریک نفاد فقہاء جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید حسین مقدسی نے کی مرحومہ کی مغفرت کے دعا فرمائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button