DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Protests Erupt in Kallar Syedan Over Gas Supply Issues and Anti-Compressor Campaign

کلرسیداں کےصارفین سوئی گیس لگے کمپریشرز کے خلاف محکمہ کی خصوصی مہم پر شدید احتجاج

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، نومبر، 2024ء ) —کلرسیداں کےصارفین سوئی گیس نے گھروں میں لگے کمپریشرز کے خلاف محکمہ کی خصوصی مہم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس ناردرن گزشتہ دو ماہ سے کلرسیداں میں سوئی گیس مہیا کرنے میں ناکام ہے جب بھی حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا جاتا یے تو وہ طفل تسلیاں تو دیتے ہیں عملا گیس کی بحالی کی کوئی کوشش نہیں کرتے اب انہوں نے کلرسیداں میں صارفین کے گھروں میں نصب کمپریشرز کے خلاف مہم شروع کردی ہے جس کا قطعی کوئی جواز نہیں بنتا محکمہ سوئی گیس مہیا کرے تاکہ لوگوں کو کمپریشرز نصب ہی نہ کرنا پڑیں انہوں نے ارکان اسمبلی سے اس بابت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 17, 2024) – Residents of Kallar Syedan have expressed strong discontent over the recent campaign by the Sui Northern Gas Department targeting gas compressors installed in homes. Citizens argued that the department has failed to supply adequate natural gas to the area for the past two months. Despite repeated complaints to the authorities, the issue remains unresolved, with no concrete efforts made to restore gas supply.

Residents claim that the crackdown on gas compressors is unjustified, as these devices were only installed due to the chronic gas shortages. They have called on elected representatives to intervene and ensure the restoration of the gas supply to resolve the root cause of the problem, negating the need for compressors altogether.

ایل پی جی گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور شہباز احمد کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against driver Shehbaz Ahmed for installing LPG gas cylinders

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، نومبر، 2024ء ) —پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے گاڑی کی پچھلی سیٹ کے نیچے ایل پی جی گیس سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور شہباز احمد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈرائیور نے مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بھی بیٹھا رکھی تھیں جبکہ اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے ملزم محمد ذیشان کی نشاندہی پر فائرنگ کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور بمعہ دو روند برآمد کر لئے۔ادھر پولیس نے ایک اور کارروائی میں سعید عدالت کے قبضے سے پسٹل 30بور اور چار زندہ روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں 8ماہ کی دلہن کو اغواء کرنے کے الزام میں مسمی عادل محمود، اس کی والدہ اور ہمشیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوبیرن کلاں میں تجاوزات کے مرتکب دکانداروں سے مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ

A total fine of ten thousand rupees was imposed on shopkeepers guilty of encroachment in Doberan Kallan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، نومبر، 2024ء ) — اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے دوبیرن کلاں میں پرائس چیکنگ کے دوران مہنگے داموں سبزیاں اور فروٹ فروخت کرنے اور نرح نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے پر مجموعی طور بیس ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دہئے۔دریں اثناء میونسپل آفیسر ریگولیشن صائمہ تحریم نے مقرر کردہ قیمت سے زائد نرخوں پر روٹیاں فروخت کرنے پر متعدد تندور او ر ہوٹل مالکان کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمان واصف کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف کارروائی اپریشن کے دوران تجاوزات کے مرتکب دکانداروں سے مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا۔

ڈہوک سنبل پنڈ بینسو میں گورنمنٹ بوائز ہائی پنڈ بینسو کے ہیڈ ماسٹر خضر حیات کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

The mother of Khizar Hayat, headmaster of Govt Boys High Pind Bainso in Dhok Sambal Pind Bainso passed away

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، نومبر، 2024ء ) —گورنمنٹ بوائز ہائی پنڈ بینسو کے ہیڈ ماسٹر خضر حیات کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ ڈہوک سنبل پنڈ بینسو میں اد کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈہوک سنبل میں ملک عبدالرحیم انتقال کر گئے

Malik Abdul Rahim passed away in Dhok Sambal

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،17، نومبر، 2024ء ) —گاؤں سموٹ کے ملک محمود الحسن کے بھائی اور ملک یاسر کے والد محترم ملک عبدالرحیم انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک سنبل میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button