کوپن ہیگن (پوٹھوار ڈاٹ کام،17، نومبر، 2024ء ) —مرکز منہاج القرآ ن انٹرنیشنل ڈنمارک نارتھ ویسٹ میں عظیم الشان ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ اور محفل بسلسلہ ایصال ثواب چوہدری محمد اسماعیل مرحوم کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈنمارک کے نامور علمائے گرامی قدر ، خطباء، واعظین ، مدرسین ، مختلف مساجد کی انتظامیہ کے عہدیداران ، سماجی ، سیاسی ، فلاحی ، مذہبی تنظیمات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور درودو سلام کے بعد محفل پاک کا آغاز ڈنمارک کے مشہورو معروف قاری محمد اسماعیل فرید تونسوی کی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور محمد کاشف خان نے بارگاہ سرور کونین میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔ ڈینش زبان میں منھاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک درس نظامی کے طالب علم محمد زیف اخترنے ایصال ثواب کے موضوع پر گفتگو کی ۔ علامہ محمد شعیب اسلم نے نعت رسول مقبول اور کلام اقبال پڑھ کر محفل میں سماں باندھ دیا ۔ نقیب محفل علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری نے خصوصی خطاب کیلئے خطیب ڈنمارک علامہ پروفیسر حافظ سعید احمد چشتی کو دعوت دی جنھوں نے اعمال صالحہ کی اہمیت پرتربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ عمل جو اللہ کی رضا کیلئے کیا جائے وہ عمل صالح ہے اور قرآن پاک میں اللہ تعالی اور محمد مصطفی ﷺ پر ایمان کے بعد اعمال صالحہ کواخروی کامیابی کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔علامہ حافظ سعید نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منھاج القرآن انٹرنیشنل کی علمی ، عملی ، روحانی ، فلاحی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ نقابت کے فرائض علامہ ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری (ڈائریکٹر منھاج القرآن انترنیشنل ڈنمارک ) نے سرانجام دیے۔ محفل کے اختتام پر احسن اسماعیل کے والد چوہدری محمد اسماعیل مرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور محفل میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کو ڈنر پیش کیا گیا۔ محفل میں قیصر زبیر نجیب (صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک)، حافظ سجاد احمد (صدر منھاج القرآ ن ڈنمارک نارتھ ویسٹ) شاہنواز اپل (جنرل سیکرٹری منھاج القرآن ڈنمارک)، علامہ پروفیسر حافظ سعید احمد چشتی (امام و خطیب اسلامک سنٹر البرٹ سلنڈ ڈنمارک)، علامہ محمد شعیب اسلم (امام وخطیب پاک کلچر سنٹر برانڈ بی)، علامہ قاری محمد اسماعیل فرید تونسوی(امام وخطیب اسلامک سنٹر ٹاسٹروپ )، علامہ حافظ محمد اشتیاق الازھری(ڈائریکٹر منھاج القرآن آماگر کوپن ہیگن)، علامہ منظور احمد نقشبندی(ڈائریکٹر منھاج القرآن ویلبی )، علامہ ابرار ظفر (ڈپٹی ڈائریکٹر منھاج القرآن ویلبی)، قاری ولایت خان قادری (مدرس شعبہ تحفیظ القرآن منھاج سکول ڈنمارک) ، ثناء اللہ مرزا، سلطان محمود اورمحمد مرتضی کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
Copenhagen – (Pothwar.com, November 17, 2024) – A grand monthly gathering, Majlis Khatam-ul-Salawat Ala Nabi (PBUH), and a memorial event for the late Chaudhry Muhammad Ismail were organized by Minhaj-ul-Quran International Denmark at its North West Center. The event was attended by renowned scholars, speakers, teachers, representatives of mosque administrations, members of social, political, and welfare organizations, prominent personalities from various fields, and a large number of men and women.
The program began with Quran recitation by the renowned Qari Muhammad Ismail Fareed Tunisi, followed by Darood o Salam and tributes to the Prophet Muhammad (PBUH) presented by Muhammad Kashif Khan.
In Danish, Muhammad Zaif Akhtar, a student of Minhaj School of Islamic Sciences, spoke on the significance of memorial prayer (Eesal-e-Sawab). Allama Muhammad Shoaib Aslam recited Naats and poetry by Allama Iqbal, adding to the spiritual atmosphere of the gathering.
The keynote address was delivered by Allama Professor Hafiz Saeed Ahmed Chishti, a prominent scholar in Denmark. He emphasized the importance of righteous deeds, explaining that actions done solely for the pleasure of Allah are considered righteous and serve as a means to eternal success, as highlighted in the Quran. He also praised Shaykh-ul-Islam Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri and Minhaj-ul-Quran International for their scholarly, spiritual, welfare, and social contributions.
The event was conducted under the supervision of Allama Dr. Hafiz Muhammad Idrees Al-Azhari, the director of Minhaj-ul-Quran International Denmark, who also served as the host.
The gathering concluded with a special prayer for the elevation of the ranks of the late Chaudhry Muhammad Ismail, led by his son, Ahsan Ismail. A dinner was served to all attendees.
The event was graced by several notable figures, including Qaiser Zubair Najeeb (President Minhaj-ul-Quran International Denmark), Hafiz Sajjad Ahmed (President Minhaj-ul-Quran Denmark North West), Shah Nawaz Apl (General Secretary Minhaj-ul-Quran Denmark), Allama Professor Hafiz Saeed Ahmed Chishti, Allama Shoaib Aslam, Qari Muhammad Ismail Fareed Tunisi, and other dignitaries and scholars, along with a large number of community members.