DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: The Government to Impose Agricultural Tax by January 2025: Government Assures IMF

حکومت نے آئی ایم ایف کو جنوری 2025 میں زرعی ٹیکس نافذ کرنے کی یقین دہانی کرادی

روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، نومبر، 2024ء ) — حکومت نے آئی ایم ایف کو جنوری 2025 میں زرعی ٹیکس نافذ کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ میڈیا کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کے تحت جنوری 2025 سے ملک میں زرعی ٹیکس کا نفاذ کیا جائے گا، آئی ایم ایف نے صوبوں کے زرعی ٹیکس پر اقدامات کا جائزہ لیا، ملک بھر میں اس وقت زرعی ٹیکس سے 8ارب کا ریونیو ہے۔
پاکستان میں زرعی ٹیکس کا پوٹینشل 2300ارب کا ہے، زرعی ٹیکس سے ابتدائی طور پر 1050ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ آئی ایم ایف اور صوبوں کے درمیان لائیو سٹاک پر ٹیکس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق 2024-25 کی پہلی سہ ماہی میں 360ارب کا صوبائی سرپلس رہا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے مطابق صوبائی سرپلس ہدف 342ارب روپے تھا۔
مجموعی صوبائی سرپلس ہدف سے 18ارب زیادہ رہا۔

جولائی تا ستمبر پنجاب حکومت کا 40ارب روپے کا صوبائی سرپلس رہا۔ اس سے پہلے رپورٹ میں پنجاب حکومت کا 160ارب روپے کا خسارہ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید برآں میڈیا کے مطابق پاکستا ن اور آئی ایم ایف کے درمیان 5روزہ مذاکرات ختم ہوگئے، آج وفاقی وزیرخزانہ، صوبائی حکومتوں اور ایف بی آر کے ساتھ سیشن ہوئے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن آج رات واپس روانہ ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو صوبائی سرپلس بجٹ پرقائل کرلیا گیا ہے، زرعی ٹیکس پر جزوی کامیابی ملی۔ آئی ایم ایف مشن نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے غیرمعمولی سوالات کئے، سندھ کو زرعی ٹیکس پر قانون سازی جلد کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ خیبرپختونخواہ نے قانون سازی کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف نے جنوری سے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی شروع کرنے پر زور دیا۔ صوبائی مالیاتی معاہدے پر عمل کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کئے جائیں گے۔حکومت نے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات کی بھی یقین دہانی کرادی۔آئی ایم ایف نے 12ہزار 970ارب روپے کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ صوبائی بجٹ سرپلس کے نظر ثانی شدہ اعدادوشمار بھی شیئر کئے گئے۔

Rawat – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 16, 2024): The Pakistani government has assured the International Monetary Fund (IMF) of implementing an agricultural tax starting January 2025. According to media reports and sources within the Ministry of Finance, the new tax regime will focus on boosting revenue from agriculture, currently generating only PKR 8 billion annually.

Pakistan’s untapped agricultural tax potential is estimated at PKR 2,300 billion, with initial projections targeting PKR 1,050 billion in revenue. Discussions also included imposing taxes on livestock, while the provinces’ collective budget surplus in Q1 FY 2024-25 reached PKR 360 billion, exceeding the IMF-mandated target of PKR 342 billion by PKR 18 billion.

Punjab achieved a provincial surplus of PKR 40 billion, reversing an earlier reported deficit of PKR 160 billion. Meanwhile, IMF officials, led by Nathan Porter, concluded five days of negotiations with federal and provincial representatives. The IMF emphasized swift implementation of agricultural tax reforms, particularly instructing Sindh to expedite legislation. Khyber Pakhtunkhwa has reportedly completed its preparatory work for compliance.

To ensure adherence to provincial financial agreements, consultants will be hired, and external financing arrangements are also underway. The IMF mission urged Pakistan to intensify efforts to meet its revised annual tax collection target of PKR 12,970 billion.

 

Show More

Related Articles

Back to top button