DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Robbery commited at overseas Pakistani national homes in Mohra Ropial, Chowk Pindori

موہڑہ روپیال چوک پنڈوری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے گھروں میں چوری کی واردات

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، نومبر، 2024ء ) —محمد حفیظ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں موہڑہ روپیال چوکپنڈوری کا رہائشی ہوں۔گزشتہ رات نامعلوم ملزمان میرے دو بیٹوں جو کہ بیرونی ممالک میں مقیم کے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر کمروں کی تلاشی لے کرلاکھوں روپے کا مالیتی سامان جن میں ایک عدد ایل سی ڈی،ایک عدد بیٹری یوپی ایس،چھ عدد امپورٹڈ بڑے کمبل، 15عدد قیمتی جوڑے،بچوں کے کھیلونے،رضائیاں اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ہیں۔نقصان کا اندازہ 8لاکھ روپے بتایا جاتا ہے۔ادھر عاصم ہارون نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان اس کے گھر سے ایک عدد ایل سی ڈی اور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 16, 2024) — In a shocking incident, Muhammad Hafeez, a resident of Mohra Ropial Chowk Pindori, reported a major theft at his property. According to the complainant, unknown suspects broke into the houses of his two sons, who currently reside abroad. The burglars scaled the walls and ransacked the rooms, stealing items worth approximately 800,000 PKR. The stolen valuables included an LCD, a UPS battery, six imported large blankets, 15 luxury outfits, children’s toys, quilts, and other items.

Separately, Asim Haroon reported a theft at his house via a call to police helpline 15. He claimed that unknown culprits had stolen an LCD and a motorcycle from his residence.

Authorities have registered the cases, and investigations are underway to apprehend the culprits.

محلہ اکبری چوآخالصہ کے زرگر ارشاد خان کے فرزند عثمان اکمل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Usman Akmal, son of Zargar Irshad Khan of Mohalla Akbari Choa Khalsa

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، نومبر، 2024ء ) —محلہ اکبری چوآخالصہ کے زرگر ارشاد خان کے فرزند عثمان اکمل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں مولانا محمد اقبال قریشی،سید راحت علی شاہ،احسان الحق چشتی،ڈاکٹر لاڈلے حسن خان،چوہدری محمد آصف نورانی،راجہ داؤداکبر،چوہدری وقاص گجر،قاضی سہیل افتخار،حاجی خورشید احمد،دلشاد خان،فرحت نواز خان،ملک مظہر حسین،رمضان گجر،احسان الحق قریشی،احتشام الحق قریشی،ماسٹر محمد شیراز،شہریار احمد،مظہراسلام قریشی،ارمان ظفر ارمان،سید مبارک حسین شاہ،دلنواز فیصل خان،راجہ احسان کمانڈریال،اکرام الحق قریشی ,طا ہر محمود بھٹی ،عا مر محمود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی،

چک مرزا کے ا نذر بھٹی انتقال کر گئے

Nazar Bhatti passed away in Chak Mirza

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، نومبر، 2024ء ) —چک مرزا کے راجہ زعفران کے ماموں اور کبڈی کے معروف کھلاڑی شہباز بھٹی کے دادا نذر بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ میں ریٹائرڈ نیول چیف ایڈمرل عبدالعزیز مرزا،راجہ ندیم احمد،راجہ محمد ثقلین،راجہ جاوید،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین،پرویز اختر منہاس،سردار وسیم،ابرار بھٹی،راجہ عاشق، راجہ سعید،راجہ عاصم صدیق، راجہ قاسم، سردار آصف اور دیگر نے شرکت کی۔

زمین کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہونے والے 28سالہ محمد جمال بھٹی کو جمعہ کے روز یوسی بشندوٹ کے علاقے گرمالی میں سپرد خاک کر دیا گیا

28-year-old Muhammad Jamal Bhatti, who was shot dead over a land dispute, was laid to rest in Garmali area of ​​UC Bashandot on Friday

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،16، نومبر، 2024ء ) — زمین کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہونے والے 28سالہ محمد جمال بھٹی کو جمعہ کے روز یوسی بشندوٹ کے علاقے گرمالی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کے بھائی محمد غفور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں اس نے اپنے تحریری بیان میں بتایا کہ وقوعہ کے روز میرے بھائی جمال اور اس کے دوست حسن نواز کی کامران سکنہ پکھڑال وغیرہ کیساتھ معمول تلخ کلامی ہوئی تھی۔دن پونے 12بجے کے قریب میں، میرا بھائی جمال اور اس کا دوست حسن نواز بسواری موٹر سائیکل چوکپنڈوری سے کلر سیداں آ رہے تھے اور جب ہم مہیرا سنگال سٹاپ پر پہنچے تو مسمیان کامران مسلح پسٹل،عدنان مسلح پسٹل،واحد حسین مسلح آہنی راڈ،حیدر مسلح ڈنڈا کھڑے تھے نے راستہ روک لیا اور کامران نے للکارتے ہوئے کہا کہ کل والی تلخ کلامی کا مزہ چھکاتے ہیں،ہم تینوں کو موٹر سائیکل سے نیچے اتار لیا،واحد اور حیدر نے حسن نواز کو پکڑ لیا اور زد و کوب کیا میں چھڑانے کیلئے آگے بڑھا تو دونوں نے مجھے بھی زدوکوب کیا اور اسی اثناء میں کامران نے با نیت قتل میرے بھائی پر بریسٹ فائر کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گیا۔کامران نے مزید فائر کئے جو کہ ایک فائر مسماۃ نویدہ پروین(راہگیر) کو کمر کی دائیں جانب لگا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہو گئی جنہیں ہم پرائیویٹ گاڑیوں میں ڈال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گئے جہاں میرا بھائی محمد جمال اپنی ضربات کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button